وزارت آیوش

ملک کے قدیم اور روایتی علم کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات

Posted On: 17 MAR 2023 4:45PM by PIB Delhi

آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال کے ذریعہ آج لو ک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ آیوروید میں 127533 ، یونانی میں 240850، سدھ میں 70158، اور سووا رگپا میں 5445 اور یوگ تکنیکات میں 4778 سمیت مجموعی طور پر 448764 آئی ایس ایم ضابطہ بندیوں  کو اب تک روایتی علم ڈجیٹل لائبریری (ٹی کے ڈی ایل) ڈاٹا بیس میں نقل کیا جا چکا ہے۔ ٹی کے ڈی ایل شواہد کی بنیاد پر، اب تک 283 پیٹنٹ درخواستوں کو یا تو مسترد کیا جاچکا ہے، یا ان میں ترمیم  کی گئی، واپس لیا گیا/ چھوڑ دیا گیا ہے، اور اس طرح بھارتی روایتی علم کی حفاظت کی گئی ہے۔

نیشنل بایولوجیکل ڈائیورسٹی (بی ڈی) ایکٹ 2002  کے مطابق، حیاتیاتی مواد اور بھارت سے حاصل کیے جانے والے متعلقہ علم کی بنیاد پر کسی بھی طرح کی آئی پی آر حاصل کرنے سے قبل قومی حیاتیاتی اتھارٹی (این بی اے) کی منظوری  لازمی ہے۔ بی ڈی ایکٹ، 2002 اور اس میں مذکورہ قواعد کے تحت، این بی اے پیپلز بائیو ڈائیورسٹی رجسٹر (پی بی آر) پر بھی کوششیں کر رہا ہے۔ رجسٹر مقامی حیاتیاتی وسائل کی دستیابی اور علم، ان کی ادویہ یا کسی اور استعمال کے بارے میں جامع معلومات کی باقاعدہ ریکارڈنگ اور دیکھ بھال کا ایک ذریعہ ہے۔سی ایس آئی آر- ٹی کے ڈی ایل اکائی نے این بی اے کے ساتھ ٹی کے ڈی ایل ڈاٹا بیس میں پی بی آر سے معلومات کو ممکنہ طور پر شامل کرنے کے طریقہ کار کے تجزیے اور شناخت کے لیے ایک غیر منکشف معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

انڈین پیٹنٹس ایکٹ، 1970 کے سیکشن 3 پی کے تحت، وہ ایجاد جو عملی طور پر روایتی علم ہے یا جو روایتی طور پر معلوم جزو یا اجزاء کی معلوم خصوصیات کی جمع یا نقل ہے، غیر پیٹنٹ ہے۔ اس کے علاوہ، پیٹنٹس ایکٹ، 1970 جب کسی ایجاد میں استعمال کیا جاتا ہے اور معلومات کو این بی اے تک پہنچاتا ہے،تو تصریح میں حیاتیاتی مواد کے ماخذ اور جغرافیائی ماخذ کو ظاہر کرنے کے لیے فراہم کرتا ہے، اس طرح تعمیل میں آسانی ہوتی ہے۔

روایتی علم ڈیجیٹل لائبریری (ٹی کے ڈی ایل) بھارتی روایتی علم کا ایک پرانا آرٹ ڈیٹا بیس ہے جو 2001 میں قائم کیا گیا تھا، جو مشترکہ طور پر کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) اور ڈیپارٹمنٹ آف انڈین سسٹمز آف میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی(ڈیپارٹمنٹ آف آئی ایس ایم اینڈ ایچ، اب آیوش کی وزارت) نے مشترکہ طور پر قائم کیا تھا۔ ٹی کے ڈی ایل  کا قیام املاک دانشوراں حقوق کے ذریعے بھارتی روایتی علم (ٹی کے) کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کیا گیا تھا۔ ٹی کے ڈی ایل فی الحال آئی ایس ایم سے متعلق قدیم متن جیسے آیوروید، یونانی، سدھ، سووا رگپا اور یوگا سے متعلق معلومات پر مشتمل ہے۔ مقامی زبانوں جیسے سنسکرت، ہندی، عربی، فارسی، اردو، تمل، بھوتی وغیرہ میں موجود طب اور صحت کی قدیم تحریروں کی معلومات کو ٹی کے ڈی ایل ڈاٹا  بیس میں پانچ بین الاقوامی زبانوں، یعنی انگریزی، فرانسیسی، جرمن، ہسپانوی اور جاپانی میں نقل کیا گیا ہے۔ اس طرح ٹی کے ڈی ایل بھارتی ٹی کے معلومات کے ایک مضبوط پیشگی آرٹ ڈاٹا بیس کے طور پر کام کرتا ہے جس کے ساتھ دنیا بھر میں پیٹنٹ دفاتر میں پیٹنٹ ممتحن کے ذریعہ سمجھی جانے والی زبانوں اور فارمیٹ میں معلومات پیش کی جاتی ہیں۔ اس طرح ٹی کے ڈی ایل پیٹنٹ دفاتر کے ذریعے پیٹنٹ کی غلط گرانٹ کو روکتا ہے۔

اس ڈیٹا بیس تک رسائی دنیا بھر کے پیٹنٹ دفاتر کو فراہم کی گئی ہے جنہوں نے ان کے ساتھ داخل کی گئی پیٹنٹ درخواستوں کے پس منظر میں ٹی کے ڈی ایل شواہد تلاشنے کے لیے سی ایس آئی آر کے ساتھ غیر منکشف رسائی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ٹی کے ڈی ایل پرانا آرٹ ڈاٹا بیس فی الوقت 16 پیٹنٹ دفاتر – انڈین پیٹنٹ آفس (کنٹرول جنرل آف پیٹنٹس، ڈیزائنس اینڈ ٹریڈ مارکس) سمیت یورپین پیٹنٹ آفس، امریکی پیٹنٹ آفس، جاپانی پیٹنٹ آفس، جرمن پیٹنٹ آفس، کناڈیائی پیٹنٹ آفس، چلی پیٹنٹ آفس، آسٹریلیائی پیٹنٹ آفس، برطانوی پیٹنٹ آفس، ملیشیائی پیٹنٹ آفس، روسی پیٹنٹ آفس، پیرو پیٹنٹ آفس، ہسپانوی پیٹنٹ آفس اور ٹریڈ مارک آفس، ڈینش پیٹنٹ آفس، نیشنل انڈسٹرئیل پراپرٹی انسٹی ٹیو (آئی این پی آئی، فرانس) اور یوریشین پیٹنٹ آرگنائزیشن - میں دستیاب ہے ۔

پیٹنٹ دفاتر کے ذریعہ ٹی کے ڈی ایل ڈاٹا بیس کے استعمال کے علاوہ، سی ایس آئی آر – ٹی کے ڈی ایل یونٹ پیٹنٹ درخواستوں پر تھرڈ پارٹی مشاہدات/ پری گرانٹ مخالفتیں بھی فائل کرتا ہے جو بھارتی روایتی علم سے مطابقت رکھتی ہیں۔ ٹی کے ڈی ایل کے ذریعے یہ دفاعی تحفظ بھارتی روایتی علم کو غلط استعمال سے بچانے میں موثر ثابت ہوا ہے ، اور اسے عالمی معیار سمجھا جاتا ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2895



(Release ID: 1908263) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Tamil