ریلوے کی وزارت

میگھالیہ کو پہلی مرتبہ الیکٹرک انجن سے چلنے والی ریل گاڑیاں حاصل ہوں گی


بھارتی ریلوے نے ابھے پوری-پنچ رتن اور دُدھنائی – میندی پاتھر کے درمیان اہم سیکشنوں کی برق کاری کا کام مکمل کیا

برق کاری کا کام مکمل ہونے سے شمال مشرقی بھارت میں ریل گاڑیوں کے نقل و حمل میں کافی بہتری آئے گی

Posted On: 17 MAR 2023 3:24PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے سال 2030 تک خالص صفر کاربن خارج کرنے والا ملک بننے کے لیے پوری قوت کے ساتھ آگے قدم بڑھا رہا ہے۔ شمال مشرقی فرنٹیئر ریلوے نے مکمل برق کاری کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 15 مارچ 2023 کو دُدھنوئی-میندی پاتھر (22.823 کلو میٹر ٹریک) سنگل لائن سیکشن اور ابھے پوری-پنچ رتن (34.59 کلو میٹر ٹریک) ڈبل لائن سیکشن کو مصروف عمل کرکے ایک اور اہم حصولیابی حاصل کی ہے۔ ان سیکشنوں میں برق کاری پورا کرنے کا کام ریلوے کی برق کاری کے لیے مرکزی تنظیم (کور) نے کیا ہے ۔

میندی پاتھر شمال مشرقی بھارت کی ریاست میگھالیہ کا واحد ایسا ریلوے اسٹیشن ہے، جو بھارت کے معزز وزیر اعظم کے ذریعہ افتتاح کیے جانے کے بعد سال 2014 سے مصروف عمل ہے۔ الیکٹرک ٹریکشن کے آغاز کے بعد، الیکٹرک لوکوموٹیو کے ذریعہ کھینچی جانے والی ریل گاڑیاں اب میگھالیہ کے میندی پاتھر سے سیدھے آپریٹ ہو سکیں گی۔ اس اہم کامیابی سے ریل گاڑیوں کی اوسط رفتار میں اضافہ ہوگا۔اب زیادہ مسافر اور مال ڈھلائی والی ریل گاڑیاں ان سیکشنوں کی برق کاری کے بعد اپنے سیکشن سے متعلق پوری رفتار سے دوڑ سکیں گی۔ اس سے سیکشن میں  وقت کی پابندی میں بھی اضافہ ہوگا۔دوسری ریاستوں سے الیکٹرک لوکوموٹیو کے ذریعہ کھینچی جانے والی پارسل اور مال بھاڑا ریل گاڑیاں راست طور پر میگھالیہ پہنچ سکیں گی۔

برق کاری مکمل ہونے سے شمال مشرقی بھارت میں ریل گاڑیوں کے نقل و حمل میں کافی بہتری رونما ہوگی۔ حجری ایندھن سے ہٹ کر برق کاری  سے چلنے والے انجن کی جانب رخ کرنے سے کثافت میں تخفیف کے ساتھ، اس خطے میں ریلوے نظام کی  اثر انگیزی میں بھی بہتری رونما ہوگی۔ اس سے بلا رکاوٹ نقل و حمل میں مدد ملے گی اور قیمتی غیر ملکی زر مبادلہ کی بچت کے علاوہ شمال مشرقی ریاستوں سے آنے جانے والی ریل گاڑیوں کے وقت کی بھی بچت ہوگی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2889



(Release ID: 1908139) Visitor Counter : 87