وزارت خزانہ
کسٹمز، ایکسائز اینڈ سروس ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل (سی ای ایس ٹی اے ٹی ) کل اپنے شاندار اور کامیاب سفر کے چالیس سال مکمل ہونے کی تقریب منائے گا
بھارت کے سپریم کورٹ کے عزت مآب جج جناب جسٹس دنیش مہیشوری، اس افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کے فرائض انجام دیں گے
دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عزت مآب جناب جسٹس ستیش چندر شرما اعزازی مہمان ہوں گے
Posted On:
17 MAR 2023 12:02PM by PIB Delhi
کسٹمز، ایکسائز اینڈ سروس ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل (سی ای ایس ٹی اے ٹی ) کل اپنے شاندار اور کامیاب سفر کے 40 سال مکمل ہونے کی تقریب منائے گا ۔ بھارت کے سپریم کورٹ کے جج عزت مآب جناب جسٹس دنیش مہیشوری، افتتاحی اجلاس میں مہمان خصوصی ہوں گےجبکہ دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس ستیش چندر شرما اعزازی مہمان ہوں گے۔ دہلی ہائی کورٹ کےجج جسٹس یشونت ورما،خزانہ کی وزارت میں مالیہ کے محکمہ کے سکریٹری جناب سنجے ملہوترا،اور، بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز سے متعلق مرکزی بورڈ کے چیئرمین جناب وویک جوہری بھی اس افتتاحی یادگاری تقریب میں شامل ہوں گے۔ اس موقع پر سی ای ایس ٹی اے ٹی کے شاندار40 برسوں کی مناسبت سے ایک یادگاری نشان بھی جاری کیا جائے گا۔
سی ای ایس ٹی اے ٹی کے صدر جسٹس دلیپ گپتا، دہلی پرنسپل بنچ کے ممبران کی شراکت داری کے علاوہ سی ای ایس ٹی اے ٹی کے 7 دیگر علاقائی بنچوں اور ٹریبونل کے سینئر عہدیدار اپنی شرکت کے ساتھ اس یادگاری تقریب کی قیادت کریں گے۔ مذکورہ پروگرام میں ٹربیونل کے تمام ممبران، ملک بھر کے بار ممبران اور محکمہ کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ہائی کورٹ کے جج، سی بی آئی سی کے ممبران، پرنسپل کمشنرس ،محکمہ کے چیف کمشنرس اور کمشنر س بھی موجود ہوں گے۔
افتتاحی اجلاس کے بعد دو ورکنگ یعنی کام کاج سے متعلق اجلاس ہوں گے۔ پہلے اجلاس میں ’انصاف کی جلد فراہمی کے لیے ٹربیونلز میں ٹیکنالوجی کے استعمال‘ پر بات چیت ہوگی اور دہلی ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس سنجیو سچدیوا اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔ دوسرا اجلاس 'ٹربیونلز کے تجربات – کامیابی اور مشکلات ' پرمشتمل ہوگا اور بھارت کے سپریم کورٹ جج عزت مآب جناب جسٹس پنکج مٹھل اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔
الہ آباد ہائی کورٹ کی جج جسٹس سنیتا اگروال بھی اجتماع سے خطاب کریں گی۔
سی ای ایس ٹی اے ٹی کے بارے میں:
یہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 323 بی اور کسٹم کے قانون 1962 کے سیکشن 129 کے تحت ہے، کسٹمز، ایکسائز اینڈ سروس ٹیکس اپیلیٹ ٹربیونل سال 1982 میں 11 اکتوبر کو تشکیل دیا گیا تھا۔ ٹریبونل ریفارمز ایکٹ یعنی ٹریبونل اصلاحات سے متعلق ، 2021 کو اب نافذ کیا گیا ہے۔ کسٹمز ایکٹ، 1962 سمیت بعض ایکٹ میں مزید ترمیم کرکے اور مذکورہ ایکٹ کے سیکشن 3 کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے، ٹربیونل (سروس کی شرائط) ضابطے ، 2021 تشکیل دیئے گئے ہیں۔
ٹریبونل کی پرنسپل بنچ دہلی میں ہے۔ ابتدائی طور پر، ٹریبونل کی ممبئی، چنئی اور کولکتہ میں 3 علاقائی بنچ تھیں۔ اس کے بعد مزید 5 علاقائی بنچ تشکیل دی گئیں۔ ٹریبونل کی بنگلور بنچ 30 نومبر 2000 کو، احمد آباد بنچ 03 مارچ 2006 کو، الہ آباد بنچ 14 اگست 2015کو ، چندی گڑھ بنچ 04 نومبر 2015 کو اور حیدرآباد بنچ 06 نومبر 2015 کو تشکیل دی گئی تھی۔ ٹریبونل کی منظور شدہ تعداد، ٹریبونل کے صدر کے علاوہ، 16 جوڈیشل ممبران اور 16 ٹیکنیکل ممبران پر مشتمل ہے۔
کووڈ وبا کے دوران، ٹریبونل نے پرنسپل بنچ کے ساتھ ساتھ ٹریبونل کی 8 علاقائی بنچوں پر بھی ورچوئل طور پر سماعتیں کیں۔ اس مدت کے دوران ٹریبونل کی بڑی بنچوں کے سامنے اینٹی ڈمپنگ کے معاملات اور دیگر معاملات کے بھی فیصلے کئے گئے ۔
پچھلے چار برسوں میں، ٹریبونل کے کام کاج میں بہتری لانے کے تعلق سے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ ٹربیونل کے پاس کیے گئے تمام احکامات، چاہے وہ حتمی احکامات ہوں یا عبوری احکامات ہوں یا روزانہ کے احکامات کی نوعیت احکامات کے ہوں، بغیر کسی تاخیر کے ٹریبونل کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف فریقین کو کارروائی کے بارے میں بروقت معلومات فراہم کی گئیں بلکہ ٹریبونل کی طرف سے مقرر کردہ اگلی تاریخوں کے بارے میں فریقین کو انفرادی نوٹس بھیجنے سے بھی گریز کیا گیا۔ ایک متحرک ڈسپلے بورڈ عدالتی کمروں اور ٹریبونل میں دیگر نمایاں جگہوں پر بھی دستیاب ہے۔
*****
U.No:2870
ش ح۔ش م۔س ا
(Release ID: 1907923)
Visitor Counter : 149