امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈبلیو ڈی آر اے  اور پی این بی کے درمیان مفاہمت کے ایک اقرار نامہ پر دستخط کئے گئے تاکہ  ای این ڈبلیو آرس کے مقابلے سرمایہ کی  فراہمی میں سہولت  پیدا کی جاسکے

Posted On: 16 MAR 2023 7:53PM by PIB Delhi

کسانوں اور تاجروں کو کم شرح سود پر قرضے فراہم کرنے میں سہولت  پیدا کرنے کی خاطر ، ویئر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈبلیو ڈی آر ای ) نے پنجاب  نیشنل بینک (پی این بی ) کے ساتھ  مفاہمت  کے اقرار نامہ  (ایم او یو ) کا تبادلہ کیا۔ڈبلیو ڈی آر اے کے چیئرپرسن  ٹی کے  منوج کمار، ڈبلیو ڈی آر اے کے  ممبر مکیش کمار جین، پی این بی کےایم ڈی اور  سی ای او جناب اتل کمار گوئل، پی این بی سی جی ایم جناب  سنیل کمار چگ اور ڈبلیو ڈی آر اے اور پی این بی کے  دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں مفاہمت کے اس اقرارنامہ کا تبادلہ کیا گیا ۔

ایم او یو پر ای-ای این ڈبلیو آرس  (الیکٹرانک گفت و شنید گودام کی رسید) کےعوض سرمایہ کی فراہمی کے  بارے میں  بیداری  کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ مفاہمت کے اس اقرارنامہ پر  دستخط کیے گئے ، مفاہمت نامے کی شقوں میں کوئی اضافی ضمانت اور پرکشش شرح سود شامل نہیں ہے۔ مفاہمت نامے کا مقصد بھارت  میں زرعی عہد سے متعلق سرمایہ کو بہتر بنانے کے لئے رسائی کی مزید  سرگرمیاں انجام دینے کے علاوہ فوائد کے جمع کرنے والوں کو اس کے تعلق سے معلومات فراہم کرنا ہے۔

ایسا  تصور کیا گیا ہے کہ چھوٹے اورحاشیہ پر رہنے والے  کسانوں  کے مابین  ای۔ این ڈبلیو آرس کو قبول کرنے کے سلسلے میں پروڈکٹ کے نہایت ہی  دور رس نتائج  مرتب ہوں گے۔ اس میں فروخت کی  پریشانی کو  دور کرکے  اور پیداوار کے لیے بہتر قیمتیں جاری کرکے دیہی جمع کنندگان کے سرمایہ  پر اہم اثر ڈالنے کی صلاحیت  موجود ہے۔

ای۔ این ڈبلیو آر نظام کی موروثی سلامتی اور گفت و شنید دونوں سے ہی ، پروڈیوس مارکٹنگ لون دیہی نقدی  کو بہتر بنانے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔

تقریب کے دوران، ڈبلیو ڈی آر اے کی طرف سے دیہی قرضوں کو بہتر بنانے کے لیے گودام کی رسیدوں کا استعمال کرتے ہوئے فصل کے بعد کے وعدے کی مالی امداد کی اہمیت پر ایک پریزنٹیشن  دی گئی۔ ملک کے بالائی علاقوں  سے بینک افسران نے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس پروگرام میں شرکت  کی ۔ بینک کے نمائندوں نے اس شعبے میں قرض دینے والے اداروں کو درپیش خطرات پر بھی روشنی ڈالی۔ ڈبلیو ڈی آر اے نے  متعلقہ فریقوں  کے درمیان اعتماد سازی کو بہتر بنانے میں اپنےضابطوں پر مبنی(ریگولیٹری)   مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

*****

U.No:2866

ش ح۔ش م۔س ا


(Release ID: 1907911) Visitor Counter : 128
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil