وزارت آیوش
آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے راشٹریہ آیورویدا ودیاپیٹھ کے 26ویں تقسیم اسناد کی تقریب کا افتتاح کیا
بھارت اب مجموعی صحت کے شعبہ میں عالمی سطح پر قیادت فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے:جناب سربانند سونووال
آیوروید کو دنیا کے کونے کونے تک لے جانے اور ہمارے ملک کو وشو گرو بنانے کے لیے آیوروید کےگریجویٹ افراد کو رضاکار بننا چاہیے - ڈاکٹر پرمود ساونت
Posted On:
16 MAR 2023 7:57PM by PIB Delhi
آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے آج نئی دہلی میں قومی آیوروید ودیاپیٹھ (آر اے وی) کے 26ویں تقسیم اسناد کی تقریب اور آج کے طرز زندگی میں باجرے کے استعمال کے موضوع پر 28ویں قومی سیمینار کا افتتاح کیا۔انہوں نے نوجوان ویدوں سے بھارت کی روایتی طریقہ علاج اور علوم کو دنیا کے نقشے پر لانے اور اس قسم کے بھارت کو ایک نئی بلندی پر پہنچانے اور نوع انسانی کی مدد کرنے کےلئے خود کو تیار کرنے کے لئے کہا ہے۔
آیوش کے وزیر سربانند سونووال کے ساتھ گوا کے وزیراعلی ڈاکٹر پرمود ساونت ،آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منج پارا مہیندر بھائی،آر اے وی میں سرکاری بلدیہ کے صدر وید دیوندر تریگنا،سکریٹری،ایم او اے وید راجیش کوٹیجا،اسپیشل سکریٹری ایم او اے جناب پی کے پاٹھک،ڈائریکٹر اے آئی آئی اے،نئی دہلی،ڈاکٹر تنوجا نیساری ،ایم او اے میں مشیر (آیوروید)وید منوج نیساری،آر اے وی کے ڈائریکٹر وید کوستبھ اپادھیائے اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے بتایا کہ کیسے ہمارے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آیوروید میں بھارت کو عالمی سطح پر معروف مقام پر قائم کرنے کےلئے پوری لگن سے کام کیا۔انہوں نے آگے کہا،‘‘یہ ہمارے وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی کوشش کا نتیجہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے بھارت میں روایتی طریقہ علاج کے عالمی مرکز کو قائم کیا۔بھارت اب حفظان صحت کے مکمل شعبہ میں عالمی سطح پر قیادت کرنے کی حالت میں ہے کیونکہ آیوش شعبہ میں وسائل ،مواقع اور ایسا کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔’’انہوں نے آیوروید کے گریجوئیٹ طلبہ سے ایسے ہی قربانی کے جذبے کے ساتھ کام کرنے اور بھارت کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی اپیل کی۔
تقسیم اسناد کے پروگرام کا خطبہ گوا کے وزیراعلی ڈاکٹر پرمود ساونت نے دیا۔انہوں نے کہا کہ ‘‘قومی آیوروید ودیاپیٹھ (آر اے وی) کے تصور کے بھارت کے روایتی علوم کی وراثت کو فروغ دینے اور اس کا دفاع کرنے کے خیال کے ساتھ کیا گیا تھا۔میں ان سبھی کو مبارکباد دیتا ہوں جو آج گریجوئٹ ہورہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ سبھی آیوروید کو دنیا کے کونے کونے میں لے جانے کےلئے رضاکار بنیں گے اور ہمارے ملک کو وشو گرو بنائیں گے۔’’
انہوں نے آیوروید کے سبھی جمے جمائے ڈاکٹروں اور آیوروید گرووں سے اپیل کی کہ وہ اپنے کام کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ معاملوں کی رپورٹ کو دستاویز کی شکل دیں اور شائع کریں۔
آیوش کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر بھنج پارا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گریجویئٹ کو آیوروید کے شعبہ میں اختراع میں خود کو شامل کرنا چاہئے۔انہوں نے اپیل کی کہ آیوروید طریقے سے علاج کررہے ویدوں کو رضاکارانہ طورپر درس و تدریس کے شعبہ میں بھی آنا چاہئے کیونکہ ہر سال بڑی تعداد میں طلبہ آیوروید کالجوں سے پاس آؤٹ ہورہے ہیں۔
اس موقع پر سکریٹری آیوش وید راجیش کوٹیچا نے کہا،‘‘آر اے وی نے کئی پروجیکٹوں کو انجام دیا ہے جو پہلے کبھی نہیں کئے گئے تھے۔آراے وی نے پچھلے کچھ برسوں میں بہت سے انوکھے کام کئے ہیں۔یہ کووڈ -19 کی مدت کے دوران ٹیلی میڈیسن کو نافذ کرنے والی نوڈ ایجنسی تھی۔اس کی کوششوں سے آیوش کی وزارت کے حل کو ای سنجیونی ایپ کے ساتھ مربوط کرنے میں مدد ملی۔میں مشہور ڈاکٹروں اور گروؤں سے جتنا ممکن ہوسکے اپنے کام کے طریقوں کی بنیاد پر دریافت کا دستاویز تیار کرنے اور اسے شائع کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔’’
پروگرام کے دوران گوا کے وزیراعلی پرمود ساونت کو آر اے وی کی فیلوشپ دی گئی اور آیوش کے وزیر کے ذریعہ انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف حصوں کے دیگر مشہور ویدوں کو بھی فیلوشپ دی گئی۔آر اے وی اور امرتا اسکول آف آیوروید ،کوللم ،کیرالہ ،کے درمیان ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔اس مفاہمت نامے کا مقصد ملک بھر سے 100 طبی معاملات کو دستاویزی شکل دینے والا ایک انٹرایکٹو ملٹی میڈیا سے لیس ویب پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔
تقسیم اسناد کے اس پروگرام کے ساتھ ساتھ باجرے کے استعمال کے موضوع پر دو روزہ 18واں قومی سیمینار بھی چل رہا ہے،جس میں ملک کے مختلف حصوں سے ماہرین اور عالم حصہ لے رہے ہیں۔
*************
ش ح۔ ا م ۔
U. No.2859
(Release ID: 1907880)
Visitor Counter : 99