وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او کے زیر اہتمام ’فوجی پلیٹ فارمز میں انسانی عوامل انجینئرنگ‘ پر دو روزہ ورکشاپ نئی دلی میں اختتام پذیر
Posted On:
16 MAR 2023 7:27PM by PIB Delhi
نئی دلی میں دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے زیر اہتمام ’فوجی پلیٹ فارم میں انسانی عوامل کی انجینئرنگ‘ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ 16 مارچ 2023 کو اختتام پذیر ہوئی۔ ورکشاپ کا انعقاد ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف فزیالوجی اینڈ الائیڈ سائنسز نے کیا تھا۔ جو ڈی آر ڈی او کی ایک لیبارٹری ہے جس کا مقصد دیسی مصنعات کی پروڈکٹر لائف سائیکل میں انسانی عوامل کی انجینئرنگ پر عمل درآمد کے لیے ضرورت اور مستقبل کے خاکے کو تیار کرنا ہے۔
مسلح افواج، سی اے پی ایف، صنعت اور ڈی آر ڈی او کے متعلقہ فریقوں کے دو دن کے مذاکرات کے اختتام پر، ایک پینل بحث کی صدارت رکشا منتری کے سائنسی مشیر ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے کی۔ سکریٹری محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت؛ ڈی جی آرمرڈ کور لیفٹیننٹ جنرل کرنبیر سنگھ برار؛ ڈی جی آئی ٹی بی پی شری انیش دیال؛ اے ڈی جی انفنٹری؛ اے ڈی جی، آرمی ڈیزائن بیورو؛اے ڈی جی، جنگی جہاز ڈیزائن بیورو؛ ڈی آر ڈی او کے ڈائریکٹر جنرلز اور ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) ، لارسن اینڈ ٹوبرو(ایل اینڈ ٹی)، ایم کے یو، مزگاؤں ڈاک شپ بلڈرس لمیٹڈ اور ہندوستان شپ یارڈس لمیٹڈ (ایس ایس ایل) کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
تمام دیسی مصنوعات کے لیے ڈیزائن دستاویز میں ہیومن فیکٹرز انجینئرنگ (ایچ ایف ای) کے باب کو شامل کرنے اور صارفین کی شمولیت سے پالیسی کی تشکیل سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔ پینل کے تمام ممبران نے بھارتی فوجیوں کے اینتھروپومیٹری ڈیٹا بیس کی تخلیق اور بھارتی معیارات کی تشکیل پر زور دیا۔
رکشا منتری کے سائنسی مشیر نے ہیومن فیکٹرز انجینئرنگ (ایچ ایف ای) کو ابتدائی خدمات کے معیار کے تقاضوں (پی ایس کیو آر ایس) میں مطلوبہ پیرامیٹرز کے طور پر شامل کرنے کا مشورہ دیا۔ ڈی آئی پی اے ایس کو متعلقہ فریق کے ساتھ بات چیت اور مطلوبہ پالیسیوں اور معیارات کی تشکیل کے ذریعے ایچ ایف ای کے نفاذ کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ دیسی مصنوعات کے ڈیزائن اور ترقی میں ایچ ایف ای کی شمولیت دفاع میں ’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک پیش قدمی ثابت ہوگی۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس ۔ ت ح
U – 2850
(Release ID: 1907840)
Visitor Counter : 94