الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فروغ ہنر مندی، انٹرپرینیورشپ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر ’’نیو انڈیا فار ینگ انڈیا‘‘ سیشن میں ایس کے ایس جے ٹی آئی بنگلورو کے طلباء کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 16 MAR 2023 4:36PM by PIB Delhi

فروغ ہنر مندی، انٹرپرینیورشپ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل تین روزہ سرکاری دورے پر بنگلورو پہنچیں گے۔ وہ جنا جیوتی آڈیٹوریم میں ’’نوجوان ہندوستان کے لیے نیا ہندوستان (نیو انڈیا فار ینگ انڈیا)‘‘ کے موضوع پر ایک سیشن سے خطاب کریں گے اور سری کرشن راجندر سلور جوبلی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایس کے ایس جے ٹی آئی)، بنگلورو کے طلبہ سے بات چیت بھی کریں گے۔

اس پہل کے ایک حصے کے طور پر، جناب راجیو چندر شیکھر نے گزشتہ 18 مہینوں میں ملک کے 43 سے زیادہ کالجوں کا دورہ کیا ہے۔ اس کے دوران، انہوں نے طلباء، اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے ساتھ نیو انڈیا میں ان کے لیے دستیاب مواقع اور انڈیا ٹیک ایڈ کو متحرک کرنے کے لیے نریندر مودی حکومت کی طرف سے کی گئی کوششوں کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ طلباء اور کالج کے عہدیداران اس طرح کے سیشنز میں بڑی دلچسپی کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔ اس کا مقصد طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ جناب راجیو چندر شیکھر جو خود ایک چپ ڈیزائنر اور کامیاب کاروباری شخصیت ہیں، اپنی زندگی کے سفر کو شیئر کریں گے اور مستقبل کے لیے تیار ہنر، ٹیکنالوجی، انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم کے بارے میں طلبا کے ذریعے پوچھے گئے تمام سوالات کا جواب دیں گے۔

گیان آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والے سیشن میں ایک ہزار سے زائد طلباء کی شرکت متوقع ہے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2825


(Release ID: 1907729)
Read this release in: English , Hindi , Tamil