سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ پچھلے 10 سالوں میں تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) پر ہندوستان کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تقریباً تین گنا بڑھ گیا ہے۔ 08-2007 میں تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) پر ہندوستان کا خرچ 39,437.77 کروڑ روپے تھا، جو 18-2017 میں بڑھ کر 1,13,825.03 کروڑ روپے ہوگیا

Posted On: 16 MAR 2023 4:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن کے مرکزی وزیر مملکت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنسز؛ جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان امریکی ڈالر کی قوت خریداری کی برابری (پی پی پی) کے لحاظ سے تحقیق ترقی کی سرمایہ کاری میں عالمی سطح پر چھٹے مقام پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تازہ ترین دستیاب اعدادوشمار کے مطابق پچھلے 10 سالوں میں تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) پر ہندوستان کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تقریباً تین گنا بڑھ گیا ہے۔ 08-2007 میں تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) پر ہندوستان کا خرچ 39,437.77 کروڑ روپے  تھا جو 2017-18 میں بڑھ کر 1,13,825.03 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔

آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت تحقیق و ترقی کے اخراجات کو بڑھانے اور محققین کے لیے مناسب مواقع پیدا کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے جس میں مسابقتی اضافی فنڈنگ اسکیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پی ایچ ڈی کرنے والے تحقیقی طلباء اور پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ کے لیے مواقع بڑھانے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید بتایا کہ سائنس اور انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (ایس ای آر بی) نے حال ہی میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپس (ایس ڈی ایفز) کی تعداد کو سالانہ 300 سے بڑھا کر 1000 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایس ای آر بی- رام انوجن  فیلوشپ،ایس ای آر بی- راملنگاسوامی دوبارہ داخلے کی فیلوشپ اورایس ای آر بی- وزیٹنگ اڈوانسڈ جوائنٹ ریسرچ فیکلٹی اسکیم (وی اے جے آر اے) وغیرہ، ہندوستانی نژاد روشن محققین کو کام کرنے اور ہندوستان میں ایس ٹی آئی ماحولی نظام میں حصہ ڈال کر دماغی ترقی کو فروغ دینے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2819)



(Release ID: 1907715) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Tamil , Telugu