اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتوں کی فلاح و بہبود

Posted On: 16 MAR 2023 3:40PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ سرکار ہنرمندی اور کاروبار کی وزارت ، ٹیکسٹائل کی وزارت، ثقافت کی وزارت، خاتون و اطفال ترقی اور دیہی ترقیات کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے توسط سے اقلیتوں ، خاص طور سے سماج کے اقتصادی طور سے کمزور اور کم اختیارات حاصل کرنے والے فرقوں سمیت ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف اسکیموں کو نافذ کرتی ہے۔

اقلیتی امور کی وزارت چھ(6)مرکزی طور سے نوٹیفائیڈ اقلیتی فرقوں کی سماجی ، اقتصادی اور تعلیمی ترقی کے لئے خصوصی طور سے ملک بھر میں مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہیں۔اقلیتی فرقوں کے لئے وضع کی گئی اسکیموں کا فائدہ اہل استفادہ کنندگان کے ذریعے اٹھایا جارہا ہے۔

اقلیتی امور کی وزارت کی اسکیموں کے تحت ریاست وار فنڈ مختص نہیں کیا جاتا ہے۔ حالانکہ پردھان منتری جن وِکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے)کے تحت جو کہ نشان زد علاقوں میں کمیونٹی بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کی ترقی کے لئے ایک مرکزی اسپانسرڈ اسکیم ہے، اس کے نفاذ کے لئے ریاستی سرکاروں کو فنڈ جاری کیا جاتا ہے۔وزارت مالیات کے محکمہ اخراجات کے ترمیمی عمل کے مطابق یہ یقینی بنانے کے لئے کہ ریاستوں کے ذریعے فنڈ کا بہتر استعمال کیا جاتا ہے، اب پی ایم جے وی کے کے تحت جاری کیا جانے والا فنڈ الگ الگ اسکیموں سے بندھا ہوا نہیں ہے۔پی ایم جے وی کے کے تحت جاری فنڈ کا استعمال کرنے کے لئے ریاستوں کو اسے خرچ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔پی ایم جے وی کے کی ریاستی نوڈل ایجنسی (ایس این اے)کے بینک کھاتے میں دستیاب رقم ایک عام پول  بناتی ہے، جس کا استعمال ریاستوں کے ذریعے جاری پروجیکٹوں کو پورا کرنے کے لئے بھی کیا جاسکتا ہے۔پردھان منتری جن وِکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے)کو ملک کے تمام اضلاع میں نافذ کرنے کے لئے مالی سال 23-2022 سے ترمیم کیا گیا ہے۔ پی ایم جے وی کے کے تحت بنائے گئے تمام اثاثوں کی جیو-ٹیگنگ اور پی ایم جے وی کے کے تحت پروجیکٹوں کے بہتر نفاذ؍ نگرانی کے لئے تعمیر؍ پروجیکٹوں کے پورا ہونے کے مختلف مرحلوں کی تصویروں سمیت پروجیکٹ کی مخصوص خصوصیات کو کیپچر کرنے کے لئے ایک موبائل ایپ پی ایم جے وی کے بھوون  تیار کیا گیا ہے۔

یہ یقینی بنانے کے لئے کہ اقلیتوں کے لئے نافذ کی گئی اسکیموں کا فائدہ حقیقت میں خواہش مند استفادہ کنندگان تک پہنچے، ہنرمندی سمیت اس وزارت کی مختلف اسکیموں کے تحت اسکالر شپ رقم؍ وظیفہ؍ مالی مدد راست فائدہ منتقلی (ڈی بی ٹی) کے توست سے براہ راست استفادہ کنندگان کے کھاتے میں جاری کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ نیشنل اسکالر شپ پورٹل (این ایس پی)کے توسط سے اسکالر شپ اسکیموں کو لاگو کیا جارہا ہے،جس  میں شفاف جانچ ، ڈی-ڈپلی کیشن سے بچنے کی خصوصیات ہیں،جس کے نتیجے میں بچولیوں ، فرضی استفادہ حاصل کرنے والوں کا صفایا ہوجاتا ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2823)


(Release ID: 1907691) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Tamil , Telugu