سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی ،تجرباتی بنیاد پر شاہراہوں کی تعمیرمیں  اسٹیل سلیگ کا استعمال کررہی ہے

Posted On: 15 MAR 2023 5:08PM by PIB Delhi

حکومت  کے ‘‘ کچرے سے دولت  ’’ کے مشن کے خطوط پر اور ماحولیاتی طورپر پائیدار قومی شاہراہوں کی تعمیر کی  حوصلہ افزائی کے لئے این ایچ اے آئی نے سڑک کی تعمیر میں اسٹیل سلیگ (خام اسٹیل کا بچا ہوا کچرہ) کو استعمال کرنے  کا تجربہ کیا ہے۔ یہ پہل قومی شاہراہو  ں  کی تعمیر میں استعمال ہونے والے سامان  میں  کمی کے چیلنج کو پورا کرنے میں  مدد کرے گا اور  اسٹیل کی صنعت سے  حاصل ہونے والے  کچرے کو  ریت ،روڑی  اور بجری  وغیرہ کی جگہ استعمال کیا جاسکے گا۔

اسٹیل سلیگ کے ساتھ بھارت کی پہلی پاومنٹ  کوالٹی کنکریٹ  (پی کیو سی ) کی تعمیر کے لئے این ایچ  اے آئی نے  سڑک کی تعمیر میں  اس کے امکانی استعمال  کے لئے تجربہ شروع کیا ہے۔ اتھارٹی نے سینٹرل روڈ  ریسرچ انسٹی  ٹیوٹ ( سی آر آر آئی ) کو ممبئی کے قریب  این ایچ 66 کے  پانویل   - اندا پور سیکشن  پررائے گڑھ ضلع میں  ایک کلومیٹر طویل سڑ ک تیار کرنے کی اجازت دی  ہے ، جس میں  قدرتی روڑ ی بجری وغیرہ کی جگہ 100فیصد اسٹیل سلیگ   کو استعمال کیا گیا ہے۔ا س تجربے کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔

این ایچ اے آئی  ، نئے اور متبادل سازوسامان جیسے  پلاسٹک کا کچرہ  ، عمارتی وتعمیراتی کچرہ وغیرہ   کے اختراعی استعمال کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور  اسٹیل سلیگ   کو استعمال کرکے سڑک کی تعمیرکرنا کچرے کو دولت میں بدلنے کی ایک مثال ہے۔ سڑکوں کی تعمیر  میں ا س طرح کا سامان استعمال کرنے سے ان کی تعمیر  کا خرچ کم ہوگا اور  ایک سرکلر معیشت کو فروغ  حاصل ہوگا۔

*************

 

ش ح۔وا ۔ رم

U-2811



(Release ID: 1907492) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Telugu