امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
بی آئی ایس نے کھلونےبنانےوالے دیسی یونٹوں کو 1097 لائسنس منظور کئے
جن میں سے 1061 (96.7فیصد)لائسنس ایم ایس ایم ایز کودئے گئے
بی آئی ایس نے بہت چھوٹے یونٹوں ،اسٹارٹ اپس اور خواتین صنعت کاروں کو کھلونے بنانے کی فیس میں رعایت دی
Posted On:
15 MAR 2023 5:33PM by PIB Delhi
صارفین کے امور ،خوراک اور تقسیم عامہ کے مرکزی وزیرمملکت جناب اشونی کمار چوبے نے ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے لوک سبھا کو بتایا کہ بی آئی ایس نے کھیلوں کی مصنوعات کے لئے مندرجہ ذیل بھارتی معیار مرتب کئے ہیں، جن پر کوالٹی کنٹرو ل آرڈر ( کیو سی او ) جاری کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
تمام مذکورہ بالابھارتی معیارات پر حال ہی میں 2022 میں نظرثانی کی گئی ہے۔سردست یہ مصنوعات رضاکارانہ بی آئی ایس سرٹیفکیشن کے تحت ہیں۔ مذکورہ مصنوعات کے لئے نہ تو کسی لائسنس پر کارروائی کی جارہی ہے اور نہ ہی بی آئی ایس کے پاس کوئی درخواست التوا میں ہے۔
بی آئی ایس نے گھریلو مینوفیکچررس ، خاص طورپر ایم ایس ایم ایز کی سہولت کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ بی آئی ایس نے اب تک کھلونے بنانے والے گھریلو مینوفیکچررس کو 1097 لائسنس منظور کئے ہیں، جن میں سے 1061 لائسنس ( 96.7فیصد ) ایم ایس ایم ایز کو دئے گئے ہیں۔بی آئی ایس نے بہت چھوٹے یونٹو ں ، اسٹارٹ اپس اور خاتون صنعت کاروں کے لئے میکنگ فیس میں رعایت دی ہے۔
کھلونو ں کی صنعت کی درخواست پر بی آئی ایس نے بہت چھوٹے پیمانے کے کھلونے بنانے والے یونٹوں پر یہ زور دئے بغیر کہ وہ ان ہاؤس ٹیسٹنگ سہولت قائم کریں ۔ ایک سال تک کے لئے لائسنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کووڈ -19 وبا کے اثرات کے حوالے سے زیادہ وقت طلب کرنے پر صنعت کی نمائندگی کی بنیاد پر اس سہولت کو تین سال کی مدت تک بڑھادیا گیا ہے۔
کھلونوں کا تحفظ صنعت اور بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کے محکمے ( ڈی پی آئی آئی ٹی ) کے ذریعہ کھلونوں کی کوالٹی کنٹرول آرڈر 2020 کے مطابق یکم جنوری 2021 سے ای آئی ایس کا سرٹیفکیٹ لازمی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی پی آئی آئی ٹی نے کھلونوں کے کوالٹی کنٹرول سے متعلق دوسرے ترمیمی آرڈر 2020 کے ذریعہ دستکاری کے ڈیولپمنٹ کمشنر کے دفتر میں رجسٹرڈ دستکاروں کے ذریعہ بنائے اورفروخت کئے جانے والے کھلونوں کو اس لازمی شرط سے مستثنی ٰ کردیا گیا ہے۔جبکہ پیٹنٹس ،ڈیزائن اور ٹریڈ مارک کے کنٹرولر جنرل کے دفتر میں جغرافیائی علامتوں کے رجسٹر میں جغرافیائی علامت کے طورپر رجسٹر ڈ مصنوعات کو رجسٹر ڈ مالک اور مجازی افسر کے ذریعہ بنائے جانے والے کھلونوں اور ان کی فروخت کو کیوسی او سے مستثنیٰ کیا گیا ہے۔
بی آئی ایس کی مصنوعات کو سرٹیفکیٹ دینے کی اسکیم یعنی بی آئی ایس کے شیڈیول -2 کی اسکیم -1 (تصدیقی جائزہ )ریگولیشن 2018 کے تحت لائسنس صرف مینوفیکچرنگ۔ یونٹو ںکو معیاری نشان ( آئی ایس آئی مارک ) لگانے کے لئے دیا جاتا ہے۔ بی آئی ایس خردہ فروشوں کو لائسنس جاری نہیں کرتا۔
*************
ش ح۔وا ۔ رم
(16-03-2023)
U-2800
(Release ID: 1907483)