وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ساحلی محافظ خطہ (شمال مشرق)نے بحرہند خطے میں بحری چیلنجوں پرمباحثے کے لئے کولمبوسکیورٹی کانکلیو کے تحت کولکاتہ میں چوتھے ٹیبل ٹاپ  مشق کا اہتمام کیا

Posted On: 15 MAR 2023 4:22PM by PIB Delhi

بھارتی  ساحلی محافظ خطہ (شمال مشرق) 14سے 16مارچ 2023تک کولکاتہ میں کولمبوسکیورٹی کانکلیو کے زیراہتمام  ٹیبل ٹاپ مشق  کے چوتھے ایڈیشن  کا انعقاد کررہاہے ۔ بھارتی ساحلی محافظ کے علاوہ کولمبو سکیورٹی کانکلیو  کے رکن ممالک کے نمائندے کے طورپر سری لنکا ، مالدیپ اور ماریشس کے ساتھ ساتھ   مشاہد ملکوں کے طورپربنگلہ دیش اور سیشلزبھی اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں ۔اس کانکلیومیں ملک مخالف طاقتوں سے پیداہونے والے خطروں سے نمٹنے بحری آلودگی  کے تعلق سے کارروائی ، تلاش اور بچاؤ اور سمندرمیں نقصان  پر قابوپانے جیسے سمندری علاقوں  کے چیلنجوں سے متعلق  موضوعات پر  بات چیت ہورہی ہے ۔

کولمبو سکیورٹی کانکلیو کی تشکیل 2011میں بھارت ، سری لنکااورمالدیپ کی سہ فریقی بحری سکیورٹی گروپ کے طورپرعمل میں آئی تھی ۔سرگرمیوں  کے روڈ میپ کو بعد میں توسیع دی گئی ، جس میں ماریشس  چوتھے رکن کی حیثیت سے شامل ہوااوربنگلہ دیش اورسیشلز مشاہد ملکوں کے طورپر حصہ لے رہے ہیں ۔ یہ کانکلیو بحرہند خطے (آئی اوآر) میں سبھی ساحلی ملکوں سے متعلق علاقائی تعاون اور مشترکہ سکیورٹی کے مقاصد کو نمایاں کرتاہے ۔ اس کا مقصد خطے کے لئے بحری سلامتی ، بحری آلودگی کے تعلق سے کارروائی اور سمندرمیں تلاش اوربچاؤ کی ترجیحات طے کرنا ہے ۔

بحرہند خطے میں بحری پڑوسیوں کے بیچ تال میل بحری سلامتی اور آئی اوآرمیں سکیورٹی کے لئے اہم ہے ۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی  کے سکیورٹی اور خطے میں سبھی کے لئے ترقی (ساگر) اور پڑوسی مقدم  جیسی پالیسیاں آئی اوآرکے لئے اہم پہل ہیں اوریہ بھارت کی پالیسی ترجیحات  کی گواہ ہیں ۔سمندری چیلنجوں کے حل کے لئے آئی اوآر کے سمندری پڑوس میں ایک تعاون  پرمبنی ماحول اور اشتراک پرمبنی نظام ضروری ہے ، جس سے سمندری سکیورٹی  اور سمندری ماحولیات  کی سکیورٹی کو یقینی بنایاجاسکے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC06TP.jpeg

***********

(ش ح ۔ف ا ۔ ع آ)

U -2797


(Release ID: 1907462) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu