ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

موجودہ دقت میں وندے بھارت ایکسپریس کی 10 جوڑیاں انڈین ریلوے نیٹ ورک پر چل رہی ہیں


انڈین ریلوے نے 102وندے بھارت ریک کَوچ  کی تیاری کا منصوبہ جاری کیا ہے، جسے ریلوے نیٹ ورک میں تیزی کے ساتھ متعارف کرایا جارہا ہے

Posted On: 15 MAR 2023 5:54PM by PIB Delhi

ریلوے ، مواصلات اور الیکٹرونک و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ پہلی وندے بھارت ایکسپریس 15فروری 2019 سے نئی   دہلی اور وارانسی کے درمیان شروع کی گئی تھی۔ موجودہ وقت میں وندے بھارت ایکسپریس کی 10  جوڑیاں انڈین ریلوے (آئی آر)نیٹ ورک پر آپریشن میں ہے۔

پی ایچ 21-رولنگ اسٹاک پروگرام (کیریج)، کے تحت کوچوں کے دیگر مدوں سمیت وندے بھارت ٹرینوں کا التزام شامل ہے،جس کے لئے مالی سال 23-2022کے ترمیم شدہ تخمینے میں 19479کروڑ روپے کی رقم دستیاب کرائی گئی ہے۔اس کے علاوہ انڈین ریلوے نے انڈین ریلوے پیداواری اِکائیوں (اِینٹی گرل کوچ فیکٹری، ریل کوچ فیکٹری اور ماڈرن کوچ فیکٹری)کے تحت آئی آر ڈیزائن کے مطابق 102 وندے بھارت ریک (23-2022  میں 35 اور 24-2023میں 67)تیار   کرنے کا منصوبہ جاری کیا ہے۔کل 75وندے بھارت ریک کو چیئر کار ایڈیشن کی شکل میں اور باقی کو سلیپر ایڈیشن کی شکل میں منظوری دی گئی ہے۔ اِنڈین ریلوے نے 3الگ الگ ٹیکنالوجی کی 400 وندے بھارت ٹرینوں (سلیپر ایڈیشن)کی تعمیرکا بھی منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے لئے انڈین ریلوے کے تحت  آئی آر افرادی قوت کے ساتھ تعمیری اِکائیوں میں تعمیر کے لئے ٹیکنالوجی شراکت داروں کا انتخاب کرنے کے لئے ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ بجٹ 24-2023کے تحت 8000وندے بھارت کوچوں کی تجویز بھی رکھی گئی ہے۔

کَوچ کے ساتھ ریلوے نیٹ ورک کو مستقل احاطہ کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ موجودہ وقت میں جنوب  وسطی ریلوے میں 1455 روٹ کلومیٹر پر کَوچ لاگو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انڈین ریلوے کے دہلی –ممبئی اور دہلی –ہاوڑہ سیکشن کے تقریباً 3000روٹ کلومیٹر پر کَوچ کے کام کے لئے ٹھیکے دیئے گئے ہیں اور کام چل رہا ہے۔

ریلوے کارگو کو سنبھالنے کے لئے اضافی ٹرمنلوں کی ترقی میں صنعت سے سرمایہ    کاری کو بڑھاوا دینے کے لئے 15دسمبر 2021 کو ایک نئی گتی شکتی ملٹی –ماڈل کارگو ٹرمنل (جی سی ٹی)پالیسی شروع کی گئی ہے۔اِن ٹرمنلوں کی تعمیر غیر –ریلوے اراضی کے ساتھ ساتھ جزوی طورپر یا کلی طور سے ریلوے اراضی پر کیا جائے گا۔تین مالیاتی سالوں یعنی 23-2022، 24-2023 اور 25-2024میں 100گتی شکتی کارگو ٹر منل(جی سی ٹی) شروع کرنے کا ہدف ہے،جن میں سے 30جی سی ٹی پہلے ہی شروع کئے جاچکے ہیں۔ اب تک جی سی ٹی پالیسی کے تحت کارگو ٹرمنل کی ترقی کے لئے 145 درخواستیں حاصل ہوئی ہیں اور 103 کو اُصولی طورپر منظوری دی جاچکی ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2752)




(Release ID: 1907341) Visitor Counter : 82


Read this release in: Telugu , English