سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 10 سال بعد ٹریکٹروں کی اسکریپنگ کے بارے میں وضاحت جاری کی
Posted On:
15 MAR 2023 6:07PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے غیر موزوں اور آلودگی پھیلانے والی ٹرانسپورٹ اور نان ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو ختم کرنے کے لیے گاڑیوں کے فلیٹ ماڈرنائزیشن رضاکارانہ پروگرام یا رضاکارانہ وہیکل اسکریپنگ پالیسی تیار کی ہے۔ پالیسی کے تحت گاڑیوں کی اسکریپنگ کے لیے انہیں استعمال کرنے کی کوئی مدت مقرر نہیں ہے۔ ایک گاڑی سڑک پر اس وقت تک چلائی جاسکتی ہے جب تک کہ آٹومیٹڈ ٹیسٹنگ اسٹیشن کے ذریعے جانچ کے بعد اسے فٹ پایا جاتا ہے۔
ایگریکلچر ٹریکٹر ایک نان ٹرانسپورٹ گاڑی ہے اور ابتدائی طور پر 15 سال کے لیے رجسٹرڈ ہے۔ 15 سال کی ابتدائی رجسٹریشن کی مدت مکمل ہونے کے بعد، اس کی رجسٹریشن ایک وقت میں پانچ سال کے لیے تجدید کی جا سکتی ہے۔
حکومت ہند نے کچھ سرکاری گاڑیوں کے علاوہ کسی بھی گاڑی کی مدت مقرر نہیں کی ہے جیساکہ مورخہ 16.01.2023جی۔ایس۔ آر 29 (ای) کے ذریعے نوٹیفکیشن میں بیان کیا گیا ہے۔
لہٰذا واضح کیا جاتا ہے کہ 10 سال بعد ٹریکٹروں کو لازمی طور پر اسکریپ کرنے کے سلسلے سے ٹویٹر اور واٹس ایپ سمیت میڈیا کے بعض حصوں میں گردش کرنے والی خبریں سراسر غلط، بے بنیاد اور بغیر کسی سچائی کے ہیں۔ خوف و ہراس پھیلانے پر غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس ۔ ت ح
U – 2756
(Release ID: 1907319)