وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

بنیادی مویشی پروری اعداد و شمار 2022 کا اجرا

Posted On: 15 MAR 2023 5:52PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر (ایف اے ایچ ڈی) جناب پرشوتم روپالا نے 15 مارچ 2023 کو محکمہ کی سالانہ اشاعت، ’بنیادی مویشی پروری کے اعدادوشمار 2022‘ کی نقاب کشائی کی، جس میں مویشی پروری اور ماہی گیری دونوں محکموں کے وزیر مملکت کے ساتھ سکریٹری (اے ایچ ڈی) اور وزارت کے دیگر سینیئر افسران موجود تھے۔ وزیر موصوف نے اس اشاعت کے اجرا کے لیے مویشی پروری کے شماریات ڈویژن کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب مویشیوں کے شعبے میں ایک روایت اور معلومات کا اہم ذریعہ بن گئی ہے۔

 

 

اس اشاعت میں مویشیوں کی آبادی، مویشیوں کی پیداوار اور دیگر معلومات جیسے جانوروں کی بیماریوں، انفراسٹرکچر وغیرہ کے بارے میں مویشیوں کے اہم اعداد و شمار کے لحاظ سے جانوروں کی دیکھ بھال کے شعبے کا مختصر جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ 2021-22 کے لیے چار بڑی مویشی مصنوعات (ایم ایل پی) جیسے دودھ، انڈے، گوشت اور اون کے پیداواری تخمینوں اور مجموعی سیمپل سروے (آئی ایس ایس) کے دیگر تکنیکی پہلوؤں پر ڈیٹا کا بنیادی ذریعہ ہے۔

 

 

پیداوار کے تخمینوں کے علاوہ، اس میں ثانوی معلومات جیسے مویشیوں کی آبادی کا ڈیٹا بھی شامل ہے جیسا کہ تازہ ترین 20 ویں لائیو اسٹاک مردم شماری کے مطابق، مویشیوں اور مویشیوں کی مصنوعات کی درآمد اور برآمد کا ڈیٹا، مویشیوں کی بیماری کے واقعات، انفراسٹرکچر اور مویشیوں کے شعبے کی اقتصادی شراکت۔ اس اشاعت میں موجود معلومات منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کے مقاصد کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں تحقیق اور ماہرین تعلیم کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کے لیے کارآمد ثابت ہوں گی۔

”بنیادی مویشی پروری کے اعداد و شمار 2022“ کی اہم جھلکیاں ذیل میں دی گئی ہیں:

  1. سال 2021-22 کے دوران ملک میں دودھ کی کل پیداوار 221.06 ملین ٹن رہی۔
  2. موجودہ سال 2021-22 میں دودھ کی پیداوار میں 5.29 فیصد کی سالانہ شرح نمو درج کی گئی ہے۔
  • iii. سب سے اوپر پانچ دودھ پیدا کرنے والی ریاستیں راجستھان (15.05 فیصد)، اتر پردیش (14.93 فیصد)، مدھیہ پردیش (8.06 فیصد)، گجرات (7.56 فیصد) اور آندھرا پردیش (6.97 فیصد) ہیں۔
  • iv. 2021-22 میں ملک میں انڈوں کی کل پیداوار 129.60 بلین ہے جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 6.19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
  1. انڈا پیدا کرنے والی کل پانچ بڑی ریاستیں آندھرا پردیش (20.41 فیصد)، تمل ناڈو (16.08 فیصد)، تلنگانہ (12.86 فیصد)، مغربی بنگال (8.84 فیصد) اور کرناٹک (6.38 فیصد) ہیں۔
  • vi. سال 2021-22 کے لیے ملک میں گوشت کی کل پیداوار 9.29 ملین ٹن ہے جس کی سالانہ شرح نمو 5.62 فیصد ہے۔
  1. گوشت پیدا کرنے والی کل پانچ بڑی ریاستیں مہاراشٹرا (12.25 فیصد)، اتر پردیش (12.14 فیصد)، مغربی بنگال (11.63 فیصد)، آندھرا پردیش (11.04 فیصد)، اور تلنگانہ (10.82 فیصد) ہیں۔
  2. 2021-22 کے دوران ملک میں اون کی کل پیداوار 33.13 ہزار ٹن ہے جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 10.30 فیصد کمی آئی ہے۔
  • ix. اون پیدا کرنے والی سرفہرست پانچ ریاستیں راجستھان (45.91 فیصد)، جموں و کشمیر (23.19 فیصد)، گجرات (6.12 فیصد)، مہاراشٹر (4.78 فیصد) اور ہماچل پردیش (4.33 فیصد) ہیں۔
  1. 2021-22 کے دوران دودھ کی فی کس دستیابی 444 گرام فی دن ہے جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 17 گرام فی دن اضافہ ہوا ہے۔
  • xi. 2021-22 میں، انڈے کی فی کس دستیابی 95 عدد فی سالانہ ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 5 عدد فی سال بڑھ گئی ہے۔
  1. 2021-22 کے دوران گوشت کی فی کس دستیابی 6.82 کلوگرام فی سالانہ ہے جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 0.30 کلوگرام فی سالانہ اضافہ ہوا ہے۔
  2. 2014-15 اور 2020-21 کے دوران، شعبے کی قدر میں 7.93 فیصد کی کمپاؤنڈ سالانہ شرح نمو سے اضافہ ہوا۔
  3. سال  2020-21 میں، زراعت کے شعبے میں مستقل قیمتوں پر مویشیوں کا حصہ اور کل جی وی اے بالترتیب 30.13 فیصد اور 4.9 فیصد تھا۔

اس موقع پر عزت مآب وزیر (ایف اے ایچ ڈی) جناب پرشوتم روپالا؛ وزیر مملکت (ایف اے ایچ ڈی)، ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان؛ وزیر مملکت (ایف اے ایچ ڈی)، ڈاکٹر ایل مروگن؛ سکریٹری (اے ایچ ڈی)، جناب راجیش کمار سنگھ؛ ایڈیشنل سکریٹری (اے ایچ ڈی)، محترمہ ورشا جوشی؛ ایڈیشنل سیکرٹری اور مالیاتی مشیر (ایف اے ایچ ڈی)، جناب سنجیو کمار؛ مشیر (اسٹیٹ) جناب سومیدھ ناگرے اور دیگر سینیئر افسران موجود تھے۔

مندرجہ ذیل لنک کے ذریعہ اشاعت تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:

https://dahd.nic.in/schemes/programmes/animal-husbandry-statistics

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2754



(Release ID: 1907311) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil