وزارت دفاع

چیف آف  ڈیفنس اسٹاف نے نئی دہلی میں دفاعی تحقیق وترقی کے ادارے(ڈی آر ڈی او)کی جانب سے ’ہیومن فیکٹرز انجینئرنگ اِن ملٹری پلیٹ فارمز‘کے موضوع پر منعقد دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا


فوجیوں کے لئے بہترین سودیشی ہتھیار بنانے کے  مقصد سے معیاری ضرورتوں اور ڈیزائن مرحلے میں ہیومن فیکٹرز انجینئرنگ کو شامل کرنے کی ضرورت:جنرل  انیل چوہان

Posted On: 15 MAR 2023 2:47PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے 15مارچ 2023 کو نئی دہلی میں ’ہیومن فیکٹرز انجینئرنگ اِن ملٹری پلیٹ فارمز‘کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا۔اس ورکشاپ کا انعقاد دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او )کی دہلی میں واقع تجربہ گاہ ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف فیزیولوجی اینڈ ایلائیڈ سائنسز(ڈی آئی پی اے ایس)کے ذریعے کیا گیا ہے۔

اس انعقاد کا مقصد دفاعی سیکٹر میں ہیومن فیکٹرز انجینئرنگ (ایچ ایف ای)کے سائنسی نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ایک پالیسی جاتی ڈھانچے کی تعمیر اور ضروری کام کے نظام کو تیار کرنا ہے، جس سے ’آتم نربھر بھارت‘کے وژن کو رفتار فراہم کی جاسکے۔ ہیومن فیکٹرز  انجینئرنگ  محفوظ و مؤثر استعمال کے لئے انسانی صلاحیتوں و حدوں کو ذہن رکھتے ہوئے آلات اور سسٹم کے ڈیزائن سے متعلق سائنس ہے۔

01.jpg

چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے اپنے خطاب میں فوجیو ں کے لئے مناسب   سودیشی ہتھیار تیار کرنے کے ضمن میں معیاری ضرورتوں اور ڈیزائن کی سطح پر ہیومن فیکٹرز انجینئرنگ کی سرگرمیوں کو شامل    کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے طویل وقت تک چلنے والی لڑائیوں اور مختصر مدت کی خصوصی دفاعی مہموں کو ذہن میں رکھتے ہوئے مربوط دفاعی ملازمین کی حصے داری کے توسط سے ایف ایف ای کے نفاذ کے لئے ایک بین سرگرم نظریہ و پالیسی جاتی ڈھانچہ تیار کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے کے سیکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے سربراہ ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے پیداواری ترقی سرکل کے اٹوٹ حصے کی شکل میں ہیومن فیکٹرز انجینئرنگ کے نفاذ کے لئے ڈی آر ڈی او کے ذریعے کی گئی پہل کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر سمیر وی کامت نے اس حقیقت پر زور دیا کہ یہ یقینی بنایا جانا ضروری ہے کہ تیار کی گئی مصنوعات نہ صرف ہندوستانی فوجیوں کے لئے تیار کی گئی ہیں، بلکہ یہ برامد کے لئے بھی دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹلی جنس اور دفاعی آلات کے لئے سسٹم جاتی خود مختاری کے عہد میں ہیومن فیکٹرز انجینئرنگ کی یکساں طور سے اہم رول ہوگا۔

اس ورکشاپ میں ڈائریکٹر جنرل، ڈی آر ڈی او ہیڈکوارٹر اور مستقبل کی دفاعی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی  تجربہ گاہوں کے ڈائریکٹر، سیئنر سائنسداں؛اسٹریٹیجک منصوبہ بندی کے نمائندے ، آرمی ڈیزائن بیورو ، بختر بند کور، اِنفینٹری، جنگی جہاز ڈیزائن بیورو، ہندوستانی بری فوج اور کئی دفاعی صنعتوں و دفاعی پی ایس یو کے اعلیٰ افسران شرکت کررہے ہیں۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2748)



(Release ID: 1907259) Visitor Counter : 99