وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فوج نے نظرثانی شدہ طریقہ کار کے مطابق آئیڈیکس پروجیکٹ کے لئے پہلا کانٹریکٹ دینے میں پہل کی

Posted On: 14 MAR 2023 5:57PM by PIB Delhi

بھارتی فوج نے  اختراع برائے ڈیفنس ایکسی لینس (آئی ڈیکس) پروجیکٹ کے لئے نظر ثانی شدہ طریقہ کار کے مطابق پہلی خریداری  کا آرڈر دینے میں پہل کی ہے۔ مینکائزڈ  فورسز  کے لئے  ملک میں تیار کردہ  ’انٹی گریٹڈ موبائل کیموفلاج سسٹم  (آئی ایم سی ایس)‘ کی خریداری کے   کانٹریکٹ پر  بھارتی  اسٹارٹ اپ میسرز ہائپر اسٹیلتھ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ  14  مارچ 2023  کو  دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر  سینا بھون میں فوج  کے  ڈپٹی چیف ، لیفٹیننٹ جنرل جے بی چودھری اور  ڈی ڈی پی  کے جوائنٹ سکریٹری جناب انوراگ باجپئی موجود تھے۔

’انٹی گریٹڈ موبائل کیموفلاج سسٹم  (آئی ایم سی ایس)‘ کم اخراج اور  سی اے ایم  - آئی آئی آر  کے ملمع پر مشتمل ہے  اور  موبائل  کیمو فلاج سسٹم  ایسا مٹیریل  فراہم کرتا ہے، جو  بکتر بند  لڑاکو گاڑیوں  (اے  ایف وی)  کو  ہر طرح کے علاقے میں چلنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ  ٹیکنالوجی  کم اخراج والی کوٹنگ  اور  موبائل کیمو فلاج سسٹم  مٹیریل  پر مشتمل ہے اور  اے ایف ویز  کی  اسٹیلتھ کو  بڑھانے میں  اہم  کردار ادا کرے گی۔ یہ نئی ٹیکنالوجی ملک میں تیار کردہ  اسٹیلتھ ٹیکنالوجی میں ایک بڑا قدم  ہے اور یہ آتم نربھرتا  کو تیزی فراہم کرے گی۔ آئی ایم سی ایس ، اے ایف وی  کی  ڈیٹکشن  کی  رینج کو کم کرے گی اور  ہر قسم کے  ماحول اور موسم  میں  ٹینک پر مبنی  تھرمل کیمرے  کے ذریعہ  محاذ جنگ  کے نگرانی کے راڈار   کا استعمال کر سکے گی۔

آئی ڈیکس  کا آغاز محترم وزیراعظم  نے ڈیف ایکسپو  انڈیا  2018  کے   دوران کیا تھا۔ آئی ڈیکس کا مقصد  تحقیق و ترقی کے اداروں، تعلیمی اداروں ، ایم ایس ایم ایز ، اسٹارٹ اپس  سمیت  صنعتوں ،  جدت طرازوں  کو شامل  کر کے  دفاع  اور  ایرو اسپیس میں  ٹیکنالوجی  کی ترقی  کی ہمت افزائی  اور اختراع  کے ماحول کو فروغ دینا  اور   انہیں  تحقیق  و ترقی کے کاموں کے لئے  گرانٹ  /  فنڈنگ  اور دیگر  مدد فراہم کرنا ہے تا کہ  مستقبل میں  بھارتی  دفاع  اور   ایرو اسپیس  کے  ادارو ں کے ذریعہ ان ٹیکنالوجیوں کو  استعمال کیا جاسکے۔

آئی ڈیکس کے لئے   وزارت دفاع  (ڈی ڈی پی )  کے تحت  ڈیفنس انوویشن  آرگنائزیشن  (ڈی آئی او)  کے ذریعہ  فنڈ  فراہم کیا جاتا ہے اور  بندوبست کیا جاتا ہے۔ پچھلے چار برسوں کے دوران  ڈی آئی او  کے تحت  آئی ڈیکس  اسٹارٹ اپس  اور جدت طرازوں کےساتھ درست  قسم کے رابطے قائم کرنے کے لئے  اہم  ادارے کے  طور پر ابھرا  ہے اور  دفاعی اسٹارٹ  اپ کمیونٹی   نے کافی  پذیر ائی حاصل کی۔

سردست ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ چیلنج (ڈی آئی ایس سی)،  اوپن چیلنجز، آئی ڈیکس – 4 ، آئی  ڈیکس پرائم اسکیم  کے  حصے کے طور پر  بھارتی فوج کے  48  پروجیکٹ ہیں، جن میں  بھارتی فوج  کے ذریعہ  چیلنجوں  کے جدید  ترین  حل  کو تیار کرنے کی خاطر   41  اسٹارٹ اپس کو مدد فراہم کی جارہی ہے۔ ہر چیلنج کے لئے  ایک مخصوص  نوڈل افسر  اور  بہترین کارکردگی کے مرکز کے طور پر  بھارتی فوج  کا ایک  ادارہ  نامزد کیا گیا ہے، جو  متعلقہ پروجیکٹوں  میں  پیش رفت کے لئے مسلسل  امداد فراہم کرتا ہے۔

 اس کے علاوہ  اپریل 2022  میں  آئی ڈیکس کے لئے  ایک نظر ثانی شدہ  طریقہ کار  کو  وزیر دفاع   نے  منظوری دی تھی، جو  خریداری  کے لئے   در کار مدت  میں  کمی کو  یقینی بنا تا  ہے اور تقریبا اس کو 24  ہفتے تک کردیا گیا ہے۔

آئی ایم سی ایس  نظر ثانی شدہ  ڈی اے پی  2020  کی بنیاد پر  سنگلز اسٹیج کمپوزٹ  ٹرائل کے طریقہ کار کے مطابق  پہلا  الزام  ہے ، جس کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔  ستمبر  2022  میں  تیار کرنے والی ایجنسی کے لئے  آر ایف پی  جاری کیا گیا تھا اور  6  ماہ کے ریکارڈ وقت  میں 14  مارچ 2023  کو کانٹریکٹ پر دستخط کئے گئے۔

 بھارتی فوج  کے  بقیہ  آئی ڈیکس  کے  اے او  این  والے پروجیکٹ  بھی  آخری مرحلے میں ہیں اور امید ہے  ان پر  اپریل 2023  کے وسط  تک کانٹریکٹ مکمل کرلئے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/iDexContract(1)ARYG.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/iDexContract(2)42IB.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ وا۔ ق ر۔

U- 2727


(Release ID: 1907082) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Tamil