وزارت دفاع

ریڈیولاجیکل اور نیوکلیئر ایمرجنسی کے لیے ٹیکنالوجی ترقیاتی فنڈ کے تحت تیار کردہ ایک اہم دوا کی تیاری اور مارکیٹنگ کو ڈی سی جی آئی کی منظوری مل گئی


ڈی آر ڈی او ٹیکنالوجی پر صنعت کی طرف سے تیار کردہ پروشین بلیو ناقابل حل مرکبات

Posted On: 14 MAR 2023 3:46PM by PIB Delhi

ٹیکنالوجی ترقیاتی فنڈ (ٹی ڈی ایف) اسکیم کے تحت تیار کردہ پروشین بلیو ناقابل حل مرکبات کے تجارتی استعمال کے لیے پیداوار اور مارکیٹنگ کے لائسنس اسکاٹ ایڈل فارمیسیا لمیٹیڈ، بڈی، ہماچل پردیش اور اسکنٹر لائف سائنس ایل ایل پی، احمد آباد، گجرات کو ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) کے ذریعے دیے گئے ہیں۔ اس دوا کو صنعت کے ذریعے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسز (انماس)، دہلی کی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر  تیار کیا گیا ہے، جو دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی لیبارٹری ہے۔

یہ دوا  Pru-DecorpTM اور PruDecorp-MG کے کمرشیل نام سے دستیاب ہوگی۔ مرکبات کو سیزیم اور تھیلیم کی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے ریڈیولاجیکل اور نیوکلیئر ہنگامی حالات کے لیے درج کردہ اہم ادویات میں سے ایک ہے۔

سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے اس کامیابی پر تنظیم اور صنعت کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی ایف پروجیکٹ کے تحت ان دوائیوں کی تشکیل اور ان کی منظوری وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘آتم نربھر بھارت’ کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے صنعت کو فروغ دینے کے لیے ڈی آر ڈی او کی ایک کامیاب کوشش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2678)



(Release ID: 1906938) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Telugu