خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

خوراک ڈبہ بندی سے متعلق پارکس

Posted On: 14 MAR 2023 3:37PM by PIB Delhi

خوراک ڈبہ بندی سے متعلق صنعتوں   کے وزیر مملکت، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل  نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، بہار، ہریانہ اور اترپردیش سمیت ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے بڑے فوڈ پارکوں، زرعی ڈبہ بند کلسٹرس، مربوط کولڈ چینوں، خوراک ڈبہ بندی سے متعلق اکائیوں، بیک ورڈ اینڈ فارورڈ لنکیجز، پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی ) کی متعلقہ ذیلی اسکیموں کے تحت تعاون کے لیے منظورشدہ آپریشن گرینس پروجیکٹوں کی تعداد ضمیمہ۔ I میں دی گئی ہے۔

خوراک ڈبہ بندی سے متعلق صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) اب تک 3 زرعی ڈبہ بند کلسٹرس، 28 مربوط کولڈ چینوں، 34 خوراک ڈبہ بند اکائیوں، 5 بیک ورڈ اور فارورڈ لنکیجز کی تشکیل اور اترپردیش میں 5 آپریشن گرینس پروجیکٹوں کو منظوری دے چکی ہے، اس سلسلے میں 47946 راست/غیرراست روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ان پروجیکٹوں میں 469 کروڑ روپئے کے بقدر کی امداد، تقریباً 19.61 لاکھ میٹرک ٹن/سالانہ کے بقدر ڈبہ بند اور تحفظ صلاحیت اور تقریباً 1562 کروڑ روپئے کے بقدر سرمایہ کاری شامل ہے۔ 2019-20 سے اب تک ان پروجیکٹوں میں سے، ایک زرعی ڈبہ بند کلسٹر، 8 مربوط کولڈ چینوں، 21 خوراک ڈبہ بند اکائیوں  اور 5 آپریشن گرینس پروجیکٹوں کو منظوری دی جا چکی ہے۔

ایم او ایف پی آئی زرعی ڈبہ بندی کلسٹرس (منی فوڈ پارکس) اور خوراک ڈبہ بند اکائیوں سمیت خوراک ڈبہ بندی/ خوراک تحفظ سے متعلق  صنعتوں کے قیام کے لیے  پی ایم کے ایس وائی کی اپنی ذیلی اسکیموں کے تحت، وقتاً فوقتاً جاری کردہ دلچسپی کے اظہار  کی سند کی بنیاد پر منتخبہ اہل پروجیکٹ تجاویز کو مالی امداد کی شکل میں تعاون  فراہم کرتی ہے۔پی ایم کے ایس وائی کسی خطے یا ریاست کے لیے مخصوص نہیں ہے، بلکہ یہ مطالبے پر مبنی ہے اور اسے اترپردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، بہار اور ہریانہ کے تمام تر خطوں سمیت ملک بھر میں نافذ کیا جاتا ہے۔ 2019-20 سے اب تک پی ایم کے ایس وائی کے تحت خوراک ڈبہ بند پارکوں / اکائیوں کے قیام کے لیے سالانہ فراہم کرائے گئے تعاون کی تفصیلات ضمیمہ۔ II میں دی گئی ہیں۔ پی ایم کے ایس وائی کے تحت اب تک سونی پت ضلع میں مجموعی طور پر ایک بڑا فوڈ پارک اور 13 خوراک ڈبہ بند اکائیوں کو منظوری دی جا چکی ہے۔

 

ضمیمہ۔ I

 

ریاست / مرکزکے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے، پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کے تحت تعاون فراہم کرانے کے لیے منظور شدہ پروجیکٹوں کی تعداد

 

 

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ

بڑے فوڈ پارک

مربوط کولڈ چین

زرعی ڈبہ بند کلسٹر

خوراک ڈبہ بند اکائی

بیک ورڈ اور فارورڈ لنکیجز کا قیام

آپریشن گرینس

1

آندھرا پردیش

3

33

4

11

0

20

2

اروناچل پردیش

1

1

0

10

0

0

3

آسام

1

2

8

38

1

1

4

بہار

2

6

1

5

0

0

5

چھتیس گڑھ

1

2

1

4

1

0

6

گوا

0

0

0

1

0

0

7

گجرات

2

29

4

40

8

9

8

ہریانہ

2

19

3

19

0

0

9

ہماچل پردیش

1

17

2

20

2

2

10

جھارکھنڈ

0

0

0

0

0

0

11

کرناٹک

2

17

5

21

3

0

12

کیرلا

2

6

2

19

1

0

13

مدھیہ پردیش

2

13

5

22

1

2

14

مہاراشٹر

3

68

14

88

11

9

15

منی پور

1

1

0

2

0

0

16

میگھالیہ

1

0

1

2

0

0

17

میزورم

1

2

0

1

0

0

18

ناگالینڈ

1

3

0

4

0

0

19

اڈیشا

2

7

1

4

0

0

20

پنجاب

3

24

3

17

4

1

21

راجستھان

2

13

4

24

6

1

22

سکم

0

0

0

1

0

0

23

تمل ناڈو

1

16

11

32

9

2

24

تلنگانہ

2

14

5

9

1

0

25

تری پورہ

1

0

0

5

0

0

26

اترپردیش

0

28

3

34

5

5

27

اتراکھنڈ

2

30

1

18

4

0

28

مغربی بنگال

1

15

0

15

1

0

29

انڈمان اور نکوبار

0

2

0

0

0

0

30

چنڈی گڑھ

0

0

0

0

0

0

31

دادرا اور نگرحویلی اور دمن اور دیو

0

0

0

1

0

0

32

دہلی

0

0

0

0

0

0

33

جموں و کشمیر

1

7

1

18

3

0

34

لداخ

0

0

0

0

0

0

35

لکشدیپ

0

0

0

0

0

0

36

پڈوچیری

0

1

0

0

0

0

 

ضمیمہ۔ II

 

سال 2019-20 سے اب تک پی ایم کے ایس وائی کی متعلقہ ذیلی اسکیموں کے تحت خوراک ڈبہ بند پارکوں/اکائیوں کے قیام کے لیے سال کے لحاظ سے تعاون

 

 

 

 

جاری کردہ تعاون / امدادی عطیہ (کروڑ روپئے میں)

نمبر شمار

پی ایم کے ایس وائی کی ذیلی اسکیمیں

مالی برس

1.

 

 

بڑے فوڈ پارکس (ایم ایف پی)

 

 

 

 

 

2019-20

106.34

2020-21

61.22

2021-22

51.52

2022-23 *

15.20

2.

 

زرعی ڈبہ بند کلسٹر (اے پی سی) کے لیے بنیادی ڈھانچہ ترقی کا قیام

 

 

 

2019-20

43.53

2020-21

48.68

2021-22

49.08

2022-23 *

36.59

3.

 

خوراک ڈبہ بندی اور تحفظ  سے متعلق صلاحیتوں کا قیام/ توسیع (سی ای ایف پی پی سی)

 

 

2019-20

169.98

2020-21

200.84

2021-22

236.58

2022-23 *

103.35

 

* 28 فروری 2023 تک

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2677



(Release ID: 1906922) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Manipuri , Tamil