خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

خوراک کی ڈبہ بندی کے سیکٹر میں پی ایل آئی اسکیم

Posted On: 14 MAR 2023 3:36PM by PIB Delhi

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مطلع کیا کہ مرکزی کابینہ نے 31.03.2021 کو اپنی میٹنگ میں ہندوستان کی قدرتی وسائل کی صلاحیت کے مطابق عالمی فوڈ مینوفیکچرنگ چیمپئنز کی تخلیق میں مدد کرنے اور 10,900 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ بین الاقوامی منڈیوں میں کھانے کی مصنوعات کے ہندوستانی برانڈز کی حمایت کرنے کے لیے ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم – ”خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (PLISFPI)“ کو منظوری دی تھی۔ اس اسکیم کے نفاذ سے پروسیسرڈ فوڈ مصنوعات کی صلاحیت میں توسیع اور روزگار پیدا کرنے میں آسانی ہوگی۔ اس اسکیم کا پہلا جزو کھانے کی مصنوعات کے چار بڑے طبقات یعنی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی سے متعلق ہے۔ کھانا پکانے کے لیے تیار/ کھانے کے لیے تیار (آر ٹی سی/ آر ٹی ای) کھانے کی اشیا بشمول باجرا پر مبنی مصنوعات ، پروسیسڈ پھل اور سبزیاں ، سمندری مصنوعات اور موزاریلا پنیر۔ دوسرا جزو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی جدید/ نامیاتی مصنوعات کی تیاری سے متعلق ہے، جس میں انڈے ، پولٹری کا گوشت اور ان چار حصوں میں انڈے کی مصنوعات شامل ہیں۔ تیسرا جزو مضبوط ہندوستانی برانڈز کے ظہور کو فروغ دینے کے لیے بیرون ملک برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لیے تعاون سے متعلق ہے۔ بچت سے ، باجرا پر مبنی مصنوعات کے لیے ایک اور جزو سال 2022-23 میں 800 کروڑ روپے کے اخراج کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

یہ اسکیم کسی بھی ریاست یا خطے کے لیے مخصوص نہیں ہے۔ شمال مشرقی خطے سے ثنا انٹرپرائزز کی ایک درخواست، باجرا پر مبنی مصنوعات کے لیے موصول ہوئی اور منتخب کی گئی ہے۔ تاہم، شمال مشرقی ریاستوں میں واقع مختلف فوڈ پروسیسنگ یونٹ، جو پروڈکشن سے منسلک ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت شامل ہیں، وہ درج ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

درخواست کنندہ کا نام

ضلع

ریاست

1

ثنا انٹرپرائزز

دیما پور

ناگالینڈ

2

بیکا جی فوڈز انٹرنیشنل لمیٹڈ

کامروپ

آسام

3

پرتاپ اسنیکس لمیٹڈ

کامروپ (2 یونٹ)

آسام

 

 

 

 

 

 

 

 

 

حکومت نے دسمبر، 2021 میں حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کی صدارت کے تحت غذائی ادویہ کے سیکٹر پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی تھی، تاکہ غذائی ادویہ کے سیکٹر کو بڑھاوا دینے اور چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کرنے کے ذریعہ اس شعبے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں تعاون فراہم کیا جا سکے۔ خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت اس ٹاسک فورس کی ایک رکن ہے۔                                      

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

14-03-2023

U: 2680



(Release ID: 1906908) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Tamil , Telugu