ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیات کے لئے لائف – طرز زندگی ،آب وہوا میں  تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اہم


گرین معیشت ، مرکزی بجٹ  24-2023 کے چوٹی کی سات ترجیحات   (سپتارشی ) میں سے ایک

Posted On: 13 MAR 2023 4:18PM by PIB Delhi

ماحولیات ، جنگلا ت اور آب وہوا میں تبدیلی کے وزیر جناب  اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے تمام شراکتداروں  نیز عوام  میں  احساس  پیدا کرنے کے مقصد سے  ماحولیات  ( لائف ) تحریک کے لئے طرز زندگی شروع  کی ہے۔  یہ تحریک  وسائل کے  بے جا استعمال   کے بجائے  منظم ڈھنگ سے استعمال کی ضرورت کے بارے میں بیداری  پید ا کرنے کی غرض سے شروع  کی گئی ہے۔اس تحریک کے حصے کے طورپر  افراد  ، کمیونیٹیز  اور اداروں  کے لئے سات زمروں   میں  75 انفرادی ماحول دوست کارروائیوں  ( لائف  ایکشنز) کی جامع   او رغیر  تشریحی فہرست کی نشاندہی کی گئی ہے۔

تحریری جواب میں  یہ بتایا گیا کہ  نومبر  2021  میں  گلاسگو میں  کوپ  -26 میں  ہندوستان کی جانب سے    وضاحت کئے گئے  پانچ عناصر کو پیرس سمجھوتے  اور مساوی  اور مشترکہ او ر عام اصولوں  کے مطابق  2070  تک مکمل کاربن کے اخراج کے لئے طویل مدتی  لو کاربن ڈیو لپمنٹ حکمت عملیوں کے تحت  اضافی  طور پر طے کئے گئے قومی  تعاون کو این ڈی سی میں  مناسب  طورپر شامل کیا گیا ہے،لیکن   قومی حالات کی روشنی میں  متعلقہ صلاحیتوں  او رمختلف ذمہ داریوں    میں فرق  کیا گیا ہے۔

اگست  2022 میں  یو این  ایف سی سی سی  کو پیش کئے گئے  این ڈی سی  کو اپ ڈیٹ کرنے  میں  ہندوستان کا  عزم شامل ہے تاکہ  2005 کی سطح سے  2030 تک  45 فیصد   تک اس  کی جی ڈی پی کے  اخراج کی  شدت کو کم کیا جاسکے  اور  ٹکنالوجی کی منتقلی کی مدد اور  گرین کلائمیٹ فنڈ کے علاوہ کم لاگت  والے بین الاقوامی مالیہ کی مددسے  2030 تک غیر فوصل فیول  پر مبنی  توانائی کے وسائل سے   بجلی کی مجموعی  نصب شدہ صلاحیت   کا تقریباََ  50 فیصد  حاصل کیا جاسکے اورآب وہوا میں تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ماحولیات کے لئے لائف  - طرز زندگی کے لئے ایک عوامی تحریک  کے ذریعہ   نیز  تحفظ  اور جدید کا ری کی قدروں  اور روایات  پر مبنی زندگی  کے صحت مند اور ٹھوس  طریقے کو مزید  پھیلایا جاسکے اور انہیں  پیش کیا جاسکے ۔

 این ڈی سی کو اپ ڈیٹ کیا جانا   2070  تک نیٹ زیرو تک  پہنچنے کا ہندوستان کا طویل مدتی مقصد  کی  جانب ایک اہم قدم ہے، جس کے لئے ہندوستان نے   ایک الگ فریم ورک ڈاکیو  منٹ تیار کیا ہے اور داخل کیا ہے ،جس کا عنوان ہے: ‘‘ نومبر  2022 میں یو این ایف  سی سی سی کے سکریٹریٹ  کے لئے ہندوستان کی طویل مدتی لو کاربن ڈیولپمنٹ اسٹریٹرجی’’ ہندوستان کی  طویل مدتی حکمت عملی  کا انحصار  لو کاربن  ڈیو لپمنٹ  پاتھ ویز  کے لئے سات اہم   ٹرانزیشن  پر مبنی ہے ، جس میں  کاربن کے اخراج سے  ترقی کو فروغ دینا اور ایک  فعال  اختراعی  کم اخراج کے صنعتی نظام کا فروغ شامل ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی حکومت نے   پہلے ہی 23-2022 اور  24-2023 کے مرکزی بجٹ میں کئی اعلانات سمیت  بہت سے اقدامات کئے ہیں۔گرین اکنامی  یکم فروری  2023 کو  پارلیمنٹ میں  پیش کئے گئے مرکزی بجٹ کے چوٹی کی سات ترجیحات  (سپتا رشی ) میں سے ایک ہے ۔ مرکزی بجٹ میں توانائی کی تبدیلی اور نیٹ زیرو مقاصد اورتوانائی کی یقینی فراہمی کے لئے ترجیحی پونجی سرمایہ کاری  کے لئے  35000 کروڑروپے فراہم کئے گئے ہیں۔بجٹ میں  ہندوستان کی آب وہوا  سے متعلق   عزم کے مطابق  شمسی  بجلی آلات اور بیٹریوں  کی  گھریلو  پیداوار کو فروغ دے کر توانائی کی تبدیلی کو  بڑھاوا دیا  گیا ہے۔

*************

ش ح۔ح ا ۔ رم

U-2658


(Release ID: 1906671) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Telugu