وزارت سیاحت
ہندوستان، کاشی میں 17تا18 مارچ 2023 ، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیاحت کے وزرا کی میٹنگ (ٹی ایم ایم) کی میزبانی کرے گا
17 مارچ 2023 کو وزرائے سیاحت کی میٹنگ میں سیاحت سے متعلق مشترکہ عملی منصوبہ اختیار کیا جائے گا
Posted On:
13 MAR 2023 6:08PM by PIB Delhi
ہندوستان 17-18 مارچ 2023 کو کاشی (وارنسی) میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے سیاحت کی میٹنگ (ٹی ٹی ایم) کی میزبانی کرے گا، جسے ایس سی او کے پہلے ثقافتی دارالحکومت کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا موجودہ صدر ہے۔
ٹی ایم ایم کے دوران، ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان ،سیاحت میں تعاون کی ترقی پر سیاحت کا مشترکہ عملی منصوبہ اختیارکیا جائے گا۔ ٹی ٹی ایم سے پہلے 14-15 مارچ 2023 کو سیاحت سے متعلق ماہرین کی ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) کی دوسری میٹنگ ہوگی جو 17 مارچ 2023 کو ایس سی او کے سیاحتی وزرا کی میٹنگ میں اپنائے جانے سے پہلے سیاحت کے مشترکہ عملی منصوبہ پر تبادلہ خیال کرے گی اور اسے حتمی شکل دے گی۔
دوسری ای ڈبلیو جی میٹنگ کے دوران جن مشترکہ عملی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ان میں ایس سی او کے سیاحتی برانڈ کا فروغ، سیاحت میں ایس سی او کے رکن ممالک کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینے، سیاحت میں معلومات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا اشتراک اور تبادلہ، طبی اور صحت سے متعلق سیاحت میں باہمی تعاون، خدمات کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہے۔مشترکہ عملی منصوبے کو کاشی میں 17 مارچ 2023 کو ایس سی او کے وزرائے سیاحت کی میٹنگ کے دوران منظوری دی جائے گی۔
ہندوستان نے 2023 کے لیے ایس سی او (شنگھائی تعاون تنظیم) کی صدارت سنبھال لی ہے۔ ہندوستان کی صدارت میں سیاحتی ٹریک کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، وزارت سیاحت، حکومت ہند نے مختلف النوع سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔جن میں (i) 9 سے 11 فروری 2023 تک SATTE کے دوران ایس سی او سیاحتی مارٹ(جنوبی ایشیا کے سفر اور سیاحتی تبادلے) (ii) 13-18 مارچ 2023 کو کاشی میں ایس سی او کی ماہرین کی سطح کی ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ اور ایس سی او کےسیاحتی وزرا کی میٹنگ اور (iii) ممبئی میں13-19 اپریل 2023 ایس سی او کے کھان پان سےمتعلق فوڈ فیسٹیول ۔
شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے آٹھ رکن ممالک دنیا کی آبادی کا تقریباً 42 فیصد اور عالمی مجموعی گھریلو پیداوار( جی ڈی پی) کا 25 فیصد ہیں۔ اس خطے میں سیاحت کے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ جنہیں ایس سی او ممالک کے بارے میں آگاہی بڑھا کر فروغ دیا جا سکتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک، مبصرین اور شراکت داروں اور ساجھے داروں کے کل ثقافتی ورثے میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے 207 مقامات شامل ہیں۔ خطے کی اس منفرد مصنوعات کی نمائش کے لیے، ایس سی او کے رکن ممالک نے باری باری کے اقدام کے تحت ہر سال ایک شہر (ایس سی او رکن ممالک میں سے) کو سیاحت اور ثقافتی دارالحکومت کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بتانا دلچسپ ہے کہ اس پہل کے تحت "کاشی" (وارنسی) کو ایس سی او کے پہلے ثقافتی دارالحکومت کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جس کا قیام 15 جون 2001 کو شنگھائی میں عمل میں آیا تھا۔ ایس سی او ،اس وقت آٹھ رکن ممالک (چین، بھارت، قزاخستان، کرغزستان، روس، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان) پر مشتمل ہے۔ ان کے علاوہ چار مبصر ریاستیں (افغانستان، بیلاروس، ایران، اور منگولیا )اس کی مکمل رکنیت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ ان کے علاوہ (آرمینیا، آذربائیجان، کمبوڈیا، نیپال، سری لنکا اور ترکی) اور چھ "مذاکراتی ساجھے دار " ہیں۔
************
ش ح۔ع م ۔ ج
UNO-2650
(Release ID: 1906643)
Visitor Counter : 174