وزارت دفاع
فوجی مشق لا پیروس – 2023 کا انعقاد
Posted On:
13 MAR 2023 3:15PM by PIB Delhi
کثیر جہتی فوجی مشق لا پیروس کے تیسرے ایڈیشن کا اہتمام 13 سے 14 مارچ 2023 کو بحر ہند میں کیا جا رہا ہے۔ اس ایڈیشن میں رائل آسٹریلیائی بحریہ، فرانسیسی بحریہ، بھارتی بحریہ، جاپانی میری ٹائم سیلف ڈفینس فورس، رائل نیوی اور امریکی بحریہ کے عملے، بحری جہازوں اور انٹیگرل ہیلی کاپٹروں کی شراکت داری رہے گی۔
اس دو سالہ فوجی مشق ’لاپیروس‘کا اہتمام فرانسیسی بحریہ کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد بحری شعبے کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنا اور انڈو-پیسفک خطے میں حصہ لینے والی بحری افواج کے درمیان بحری تال میل میں اضافہ کرنا ہے۔ دو روزہ فوجی مشق یکساں نظریات کی حامل بحری فوجوں کو بلا رکاوٹ بحری آپریشنوں کے لیے منصوبہ بندی، باہمی تعاون اور اطلاعات ساجھا کرنے کے بارے میں نزدیکی روابط قائم کرنے کا موقع فراہم کراتی ہے۔ اس فوجی مشق میں پیچیدہ اور جدید بحری آپریشنز دیکھنے کو ملیں گے، جن میں سطحی جنگی مشق، فضائی دفاعی مشق، کراس ڈیک لینڈنگ اور حکمت عملی پر مبنی فوجی مشق شامل ہیں۔
اندرونِ ملک تیار گائیڈیڈ میزائل فری گیٹ آئی این ایس سہیادری اور فلیٹ ٹینکر آئی این ایس جیوتی فوجی مشق کے اس ایڈیشن میں حصہ لیں گے۔ اس مشق میں بھارتی بحریہ کی شراکت داری دوست بحری فوجوں کے درمیان اعلیٰ سطحی تال میل، باہمی تعاون اور باہم اثر پذیری کی اعلیٰ سطحوں اور انڈو پیسفک خطے میں قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام کے تئیں ان کی عہدبندگی کو ظاہر کرتی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2609
(Release ID: 1906554)
Visitor Counter : 141