قبائیلی امور کی وزارت
بجٹ 24-2023 میں 3.5لاکھ قبائلی طلباء کی خدمت کرنے والے 740 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے لئے 38800اساتذہ اور معاون عملے کی بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے
Posted On:
13 MAR 2023 6:00PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس)کی اسکیم دور دراز علاقوں میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی)کے طلباء (درجہ 6 سے 12ویں تک)کو معیاری تعلیم مہیا کرنے کی غرض سے مرکزی سیکٹر کی اسکیم کے طورپر لاگو کی جارہی ہے تاکہ انہیں تعلیم کے اعلیٰ مواقع تک پہنچنے میں اہل بنایا جاسکے اور عام لوگوں کی صف میں لایا جاسکے۔سرکا رنے ریاستی سرکار کے ذریعے دستیاب کرائی جانے والی مناسب زمین کی حصولیابی کے تحت 50فیصد سے زیادہ ایس ٹی آبادی اور کم سے کم 20000قبائل افراد (2011کی مردم شماری کے مطابق)والے ہر بلاک میں ایک ای ایم آر ایس قائم کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ای ایم آر ایس کا مقصد قبائلی طلباء کو ان کے اپنے ماحول میں مفت اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔اسکول کمپلیکس ، جس میں ہاسٹل اور اسٹاف کوارٹرز بھی شامل ہیں، یہ قیام کے لئے لاگت پونجی میدانی علاقوں میں ترمیم کرکے20.00کروڑ سے بڑھا کر 34.80کروڑ، شمال مشرق، پہاڑی علاقوں اور بایاں بازو کی دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں 24.00 سے بڑھا کر 48.00کروڑ کردی گئی ہے۔
اسکولوں کو چلانے کے لئے فی طالب علم 1.09لاکھ فی سال اور طلباء کی اخراجات (یونیفارم، کتابیں اور اسٹیشنری، غذا وغیرہ) کے لئے ریاستوں کو صرفہ کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکولوں کی تعمیر مکمل ہونے تک سرکاری عمارتوں میں اسکول چلائیں۔ اب تک 690 اسکولوں کی منظوری دی جاچکی ہے اور 401 ای ایم آر ایس ملک بھر میں شروع کئے جاچکے ہیں، جن میں 113275طلباء نے اپنا اندراج کرایا ہے۔
ای ایم آر ایس کی اسکیم کے تحت وزارت کے ذریعے ایک بااختیار سوسائٹی ، نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنسٹ(این ای ایس ٹی ایس)کو اسکیم کے نفاذ کے لئے فنڈ جاری کیا جاتا ہے اور این ای ایس ٹی ایس آگے چل کر ریاستی سوسائٹیوں اور تعمیری ایجنسیوں وغیرہ کو ان کی ضرورت کے مطابق پیسہ جاری کرتا ہے۔سال 20-2019تک راجستھان سمیت ریاستوں کو اس اسکیم کے لئے آئین کی دفعہ 275(1)کے تحت امداد کی شکل میں ایک اِکائی کی حیثیت سے فنڈ جاری کئے جارہے تھے۔ای ایم آر ایس اسکیم کے لئے سال 21-2020سے الگ سے فنڈ مختص کئے جاتے ہیں۔
سرکار نے بجٹ 24-2023میں 3.5لاکھ قبائلی طلباء کی خدمت کرنے والے 740 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے لئے 38800اساتذہ اور معاون عملے کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔اس کی عمل آوری میں نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنسٹس(این ای ایس ٹی ایس)نے ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی ہے اور مرحلہ وار طریقے سے بھرتی کا عمل شروع کرنے کےلئے آگے کی مناسب کارروائی کررہی ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ ن ع
(13.03.2023)
(U: 2624)
(Release ID: 1906528)
Visitor Counter : 148