وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو مالی تعاون

Posted On: 13 MAR 2023 2:56PM by PIB Delhi

ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) نے 17 جنوری 2022 کو ماریشس کی حکومت کے ساتھ ایک ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) میک 3 اور متعلقہ ڈیلیوری ایبلز کی برآمدات  کے لیے ایک معاہدہ کیا تھا۔ معاہدے کی کل لاگت 17.670 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 141.52 کروڑ روپے) ہے۔ معاہدے کے مطابق 18 ماہ کے اندر ڈیلیوری مکمل کی جانی تھی لیکن ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے یہ ڈیلیوری مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل کر لی تھی۔

 

ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو بنگلورو میں اپنی سہولت میں مناسب بنیادی ڈھانچے کی سہولت اور تجربہ کار افرادی قوت حاصل ہے اور اس کے پاس برآمداتی آرڈرز کو مقررہ وقت میں انجام دینے کے لیے ایک اچھی طرح سے تیار شدہ ماحولیاتی نظام بھی ہے۔

مزیدیہ کہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے کرناٹک کے ٹمکور میں ایک نئی سہولت گاہ (ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ ہیلی کاپٹر فیکٹری) قائم کر کے اپنی بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت کو اور بڑھا دیا ہے۔

 

اسٹریٹجک تحفظات کے تحت، مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی مصنوعات کو جن میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے پلیٹ فارمز/سسٹم بھی شامل ہیں لائن آف کریڈٹ/فنڈنگ کے ذریعے فروغ دیا جا رہا ہے ۔ حکومتِ ہند دوستانہ غیر ممالک (ایف ایف سیز) کو گرانٹ کی بنیاد پر مقامی طور پر تیار کردہ پلیٹ فارم/سسٹم بھی پیش کرتی ہے جس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے پلیٹ فارمز/سسٹم بھی شامل ہیں۔ دفاعی اتاشیوں کو ان کے دفاعی معاہدوں پر عمل درآمد میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ سمیت ہندوستانی دفاعی کمپنیوں کے ہینڈ ہولڈنگ کا اختیار دیا گیا ہے۔ مقامیدفاعی پلیٹ فارمز کو فروغ دینے کے لیے دفاعی اتاشیوں کو مالی مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔

 

یہ اطلاع مملکتی وزیر دفاع جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جنابِ ایم شانموگم کو ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U     NO     2618


(Release ID: 1906524)
Read this release in: English , Tamil , Telugu