وزارت دفاع

دفاعی برآمدات

Posted On: 13 MAR 2023 2:57PM by PIB Delhi

دفاعی پیداوار کے محکمے کی طرف سے خصوصی کیمیکلز، آرگنزم، میٹریلز، آلات اور ٹیکنالوجیوں (اسکومیٹ) کے چھٹے زمرے  میں شاملِ فہرست اسلحہ جات برآمد کرنے کے لیے اجازت جاری۔ گزشتہ 05 برسوں کے دوران برآمد ہونے والے بڑے دفاعی آلات میں ہتھیاروں کے سمولیٹرز، آنسو گیسلانچر، ٹارپیڈو لوڈنگ میکانزم، الارم مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول، نائٹ ویژن مونوکولر اور بائنوکولر، ہلکے وزن کے ٹارپیڈو اور فائر کنٹرول سسٹمز، آرمرڈ پروٹیکشن وہیکل، ہتھیاروں کا پتہ لگانے والا ریڈار، ایچ ایف ریڈیو، کوسٹل سرویلنس ریڈار وغیرہ شامل ہیں۔ اس وقت دنیا کے 80 سے زائد ممالک کو برآمدات کی جا رہی ہیں۔ اسٹریٹجک وجوہ کی بنا پر ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برآمداتی مالیت کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

(روپے کروڑ میں)

 

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

)2022-23 تک 06.03.2023)

کل برآمدی قدر

4,682

10,746

9,116

8,435

12,815

13,399

 

حکومت نے ہندوستانی دفاعی مصنوعات کو بہتر بنانے اور انہیں عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں:

 

  • حکومت نے ’آتم نربھر بھارت‘ کے حصول کے لیے مختلف دفاعی اشیاء کو مقامی طور پر تیار کرنے پر توجہ دی ہے۔ مقامی وسائل سے بنی دیسی اشیاء کی عالمی سطح پر مسابقتی قیمت ہو جاتی ہیں اور ان سے عالمی سپلائی چین میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے انضمام میں بھی سہولت فراہم ہوتی ہے۔

 

  • دفاعی تحقیق اور ترقی کے ادارے کی طرف سے تیار کردہ نئی ٹیکنالوجیاں کسی فیس کے بگیرباقاعدگی سے صنعتوں کو منتقل کی جاتی ہیں۔ صنعتوں کو دفاعی تحقیق اور ترقی کے ادارے کے پیٹنٹ تک مفت رسائی فراہم کی گئی ہے۔

 

  • صنعتوں کو شاملِ عمل کرکے دفاعی تحقیق اور ترقی کے ادارے خصوصی ٹیکنالوجی کے مظاہرے کرتے ہیں۔ ان کی طرف سے صنعتوں کو مصنوعات کی بہتری کے لیے صارف کی معلومات کے ساتھ اور فیلڈ کے حالات میں ان کی مصنوعات کی خود جانچ اور جانچ میں مدد کر کے دوہرا فائدہ فراہم کیا جاتا ہے۔

 

  • وزارت دفاع اسٹیبلشمنٹ کی ٹیسٹ سہولتوں کو جانچ کے لیے صنعتوں کی خاطر کھول دیا گیا ہے۔

 

  • بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں، اسٹارٹ اپس، انفرادی اختراع کاروں، تحقیق و ترقی کے اداروں اور متعلقہ تدریسی ماہرین سمیت صنعتوں کو شامل کرکے دفاع میں اختراعات اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے، آئیڈیکس (دفاعی عمدگی کے لیے اختراع) کا آغاز کیاگیا ہے۔ آئیڈیکس اختراعات/تحقیق و ترقی کو انجام دینے کے لیے گرانٹس/فنڈنگ اور دیگر معاونت فراہم کرتا ہے۔ اب تک 287 مسائل سے رجوع کیا جا چکا ہے، 345 اسٹارٹ اپس کام پر لگائے جا چکے ہیں، 208 معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔

 

  • ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ (ٹی ڈی ایف) اسکیم عوامی/نجی صنعتوں خاص طور پر بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں  (ایم ایس ایم ایز) اور نئی صنعتوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے شروع کی گئی ہے۔ اس کا مقصد ٹکنالوجیوں کے ڈیزائن اور ترقی، درآمد شدہ نظاموں اور اجزا کےئ علاوہ نئے نظاموں کی مقامی بنانے کے ذریعے دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کو فروغ دینا ہے۔ اس سال، ٹی ڈی ایف گرانٹ کو فی پروجیکٹ 10 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے  تک کر دیا گیا ہے۔

 

یہ اطلاع مملکتی وزیر دفاع جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب تروچی سیوا کو ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا

UU     NO     2617



(Release ID: 1906511) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Marathi , Tamil