عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سول سروسز کے افسران کو اب آرٹیفیشیل انٹلی جنس ٹولز اور ڈیٹا اینالیٹکس میں تربیت دی جا رہی ہے تاکہ انہیں انتظامی مہارتوں کے ساتھ قابل بنایا جا سکے
مشن کرم یوگی پروگرام کی کامیابی کے پیش نظر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا کہ حکومت مرکزی اور ریاستی حکومت کے دیگر ملازمین کے لیے بھی اس طرح کے تربیتی ماڈیول کو ڈیزائن کرنے پر غور کر سکتی ہے
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 18 ریاستوں اور 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 124 ویں شمولیتی تربیتی پروگرام کے 131 شرکاء سے خطاب کیا
Posted On:
12 MAR 2023 6:08PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ سول سروسز کے افسران کو اب جدید ترین آرٹیفیشیل انٹلی جنس (اے آئی) ٹولز اور ڈیٹا اینالیٹکس سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں ایسی مہارتیں فراہم کی جا سکیں جو آج کے انتظامی تناظر میں ان کی موثر کارکردگی کے لئے ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشن کرم یوگی کے تحت کورس کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ کورس کے ڈیزائن میں ڈومین، فنکشنل اور طرز عمل کے ان پٹ کو بُنا گیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ آج یہاں 124ویں شمولیتی تربیتی پروگرام (آئی ٹی پی) کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔
ریاستی سول سروسز سے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں ترقی پانے والے افسران کے لیے 124 ویں آئی ٹی پی کو مشترکہ قومی وژن کے لیے وزیر اعظم کی اپیل کے جواب میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 124ویں آئی ٹی پی میں 2008 سے 2020 بیچز کے 131 شرکاء ہیں۔آئی ٹی پی کا مقصد ان شرکاء کو قابل بنانا ہے جنہیں ریاستی سول سروسز سے آئی اے ایس میں ترقی دی گئی ہے تاکہ وہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کی کل ہند نوعیت کو سمجھ سکیں اور عوامی انتظامیہ اور ملک کی کلی معیشت کے کام پر ایک قومی نقطہ نظر تیار کرسکیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چھ ماہ طویل آئی ٹی پی افسران کو وسیع تر قومی تناظر حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے جو انہیں حکمرانی کے کینوس کو سیاق و سباق کے مطابق بنانے اور سمجھنے کے قابل بناتا ہے۔ اس کورس میں 2 ہفتے کا بھارت درشن کا دورہ شامل تھا جس میں شمال مشرقی خطے کے علاوہ مسلح افواج کی تینوں شاخوں کے ساتھ قومی سلامتی کی جہت کو اجاگر کرنے کے لیے کام کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بڑے سرکاری/نجی شعبے کے اداروں، میونسپل کارپوریشنز اور ایس پی ویز کے ساتھ منسلکات ہیں جو کلیدی عوامی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
بہتر حکمرانی کو مزید بہتر بنانے اور عوامی خدمات اور مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں کو بڑے پیمانے پر عوام تک پہنچانے میں مشن کرم یوگی پروگرام کی کامیابی کے پیش نظر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت آئی ٹی پی کی طرز پر مرکزی اور ریاستی حکومت کے ملازمین کے لئے بھی اس طرح کے تربیتی ماڈیول کو ڈیزائن کرنے پر غور کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پختہ یقین ہے کہ سول سروسز حکومت کی فلاحی اسکیموں کو نافذ کرنے اور عام آدمی کو فوائد فراہم کرنے میں ایک اہم محور ہے۔
124ویں آئی ٹی پی نے پہلی بار ایک دن کے ڈی کنسٹرکشن ماڈیول کو نمایاں کیا جہاں تجربہ کار افسران، جنہیں ملک بھر کی ریاستوں سے آئی اے ایس میں شامل کیا گیا تھا، نے شرکاء کے ساتھ بات چیت کی اور اہم پروجیکٹوں کو نافذ کرنے یا کلیدی پالیسیوں کی تشکیل / عمل درآمد میں کلیدی کردار ادا کرنے کے اپنے تجربات کا اشتراک کیا۔ یہ ایک واضح کردار کی تبدیلی کی ضرورت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے تھا اور اس لیے فیصلہ سازی کے لیے ایک نظامی نقطہ نظر کو اپنانا تھا۔
124ویں آئی ٹی پی کے 131 شرکاء 18 ریاستوں اور 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے آتے ہیں۔ ان میں سے 20 فیصد خواتین شریک ہیں۔ شرکاء کی اوسط عمر 52 سال ہے۔ اس گروپ نے مختلف انتظامی صلاحیتوں میں ریاستی حکومتوں میں اوسطاً 23 سال خدمات انجام دی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 2580)
(Release ID: 1906222)
Visitor Counter : 115