وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دہلی میں واقع نیوی چلڈرن اسکول میں کیپٹن مہندر ناتھ ملاایم وی سی میموریل ٹرافی کا قیام

Posted On: 12 MAR 2023 3:57PM by PIB Delhi

آنجہانی کیپٹن مہندر ناتھ ملا، ایم وی سی کی بیٹیاں  محترمہ امیتا ملا وٹل اور محترمہ انجلی کول نے اپنے والد کے اعزاز میں 11 مارچ 23 کو نیوی چلڈرن اسکول (این سی ایس) ،دہلی میں ایک ٹرافی قائم کی۔ اسکول میں منعقدہ ایک مختصر تقریب کے دورانٹرافی کی رونمائی کی گئی جس میںکنٹرولر پرسنل سروساور چیئرمین اسکول مینجمنٹ کمیٹی(ایس ایم سی) وی اے ڈی ایم سورج بیری، کموڈور (بحری تعلیم) اور ایس ایم سی کے وائس چیئرمین ،  کموڈور جی رام بابو، کرنل سنجیو وٹل اور اسکول کے منتخبعملے کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر 1.50 لاکھ روپے کی رقم اور ایک رولنگ ٹرافی اسکول کے حوالے کی گئی۔ اس ایوارڈ کا نام ’کیپٹن ایم این ملا، ایم وی سی، میموریل آؤٹ اسٹینڈنگ اسٹوڈنٹ ایوارڈ‘ رکھا گیا ہے اور یہ این سی ایس دہلی کے دو طالب علموں (ایک لڑکا اور ایک لڑکی) کو دیا جائے گا جن کا انتخاب وژن کی وضاحت، پختہ یقین، جرات اور عزم کی بنیاد پر کیاگیا ہے۔

1971 کی ہند- پاک جنگ کے دوران، 09 دسمبر 1971 کی رات، آئی این ایس کھوکھری دشمن کی آبدوز کی طرف سے فائر کیے گئے ٹارپیڈو سے ٹکرا  کر  ڈوب گئی تھی۔ جہاز چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کے بعد، کیپٹن ملا نے اپنی ذاتی حفاظت کی پرواہ کیے بغیر اپنی جہاز کی کمپنی کو بچانے کے انتظامات کی نگرانی نہایت ٹھنڈے، پرسکون اور منظم انداز میں کی۔ اپنے زیادہ سے زیادہ آدمیوں کو جہاز سے نکلنے کی ہدایت کرنے کے بعد، کیپٹن ملا یہ دیکھنے کے لیے پل پر واپس  گئے کہ مزیدکیاامدادی کارروائیاں کی جا سکتی ہیں۔ ایسا کرتے ہوئے کیپٹن ملا کو آخری بار اپنے جہاز کے ساتھ نیچے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ان کے کام ، طرز عمل اوران کے ذریعہ قائم کردہ مثال بحریہ کی اعلی ترین روایات کے مطابق رہے ہیں ۔ کیپٹن مہندر ناتھ ملا نے غیر معمولی جرات اور لگن کا مظاہرہ کیا اور انہیں مہا ویر چکر سے نوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1VPYJ.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2ZFHR.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

2572

 

 


(Release ID: 1906177) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Tamil