کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نیشنل اسٹارٹ اپ ایڈوائزری کونسل کی 6ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے


این ایس اے سی کی میٹنگ 11.03.2023 کو نئی دہلی میں ہوگی

جناب پیوش گوئل اسٹارٹ اپ انڈیا انویسٹر کنیکٹ پورٹل کا آغاز کریں گے

Posted On: 10 MAR 2023 8:34PM by PIB Delhi

 

تجارت و صنعت، امور صارفین اور خوراک و عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل 11 مارچ 2023 کو نئی دہلی میں نیشنل اسٹارٹ اپ ایڈوائزری کونسل (این ایس اے سی) کی 6ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

انڈیا @  2047 کے تھیم کے ساتھ، این ایس اے سی ہندوستانی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے ارتقاء کے لیے اہم معاملات پر غور کرے گا اور اہم موضوعات کا احاطہ کرے گا، جیسے کہ ٹیک لینڈ اسکیپ اور آگے کا راستہ، لاجسٹکس میں جدت، ہندوستان کو عالمی اسکل مارکیٹ بنانا، اینوویشن ہب، خواتین کی انٹرپرینیورشپ، گھریلو سرمائے کے لیے صلاحیت کی تعمیر، تھیمیٹک سیڈ فنڈز وغیرہ۔

توقع ہے کہ تجارت اور صنعت، امور صارفین و خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر اس میٹنگ میں اسٹارٹ اپ انڈیا انویسٹر کنیکٹ پورٹل کا آغاز کریں گے، جس کا تصور این ایس اے سی نے کیا ہے اور ڈی پی آئی آئی ٹی اور ایس آئی ڈی بی آئی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت نے ملک میں اختراعات اور اسٹارٹ اپس کے فروغ کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے ضروری اقدامات پر حکومت کو مشورہ دینے کے لیے این ایس اے سی تشکیل دیا تھا، جس کے نتیجے میں پائیدار اقتصادی ترقی اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

این ایس اے سی میں متعلقہ وزارتوں، محکموں اور تنظیموں کے اراکین اور غیر سرکاری اراکین شامل ہیں، جو مختلف حصص داروں  کی نمائندگی کرتے ہیں جیسے کہ کامیاب اسٹارٹ اپس کے بانی، ہندوستان میں کمپنیاں بنانے اور توسیع کرنے والے سابق فوجی، سرمایہ کاروں کے مفادات کی نمائندگی کرنے والے افراد، انکیوبیٹرز اور ایکسلریٹر، انجمنوں کے نمائندے اسٹارٹ اپس کے حصص دار اور انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے نمائندے۔

این ایس اے سی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی توسیع کے لیے مداخلت کے شعبوں کی نشاندہی کرنے اور اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کے تحت قومی پروگراموں کی سوچ اور فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پروگرام جیسے ایم اے اے آر جی، نیشنل مینٹورشپ پروگرام، انکیوبیٹر کیپیسٹی ڈیولپمنٹ پروگرام، ایڈوپشن آف نو آئی سی گرانڈ چیلنج، اسٹارٹ اپ چمپئنس    2.0 وغیرہ کچھ ایسے پروگرام ہیں جو این ایس اے سی کے ذریعے سوچے گئے اور انکیوبیٹ کیے گئے ہیں۔

این ایس اے سی کو ماحولیاتی نظام سے بھرپور شرکت کی توقع ہے جس میں جناب ایس رامن، چیئرمین اور ایم ڈی، ایس آئی ڈی بی آئی، ڈاکٹر چنتن ویشنو، مشن ڈائریکٹر، اٹل اینوویشن مشن، نیتی آیوگ اور چیئر، اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ، جناب پرشانت پرکاش، پارٹنر، ایکسل، محترمہ دیبجانی گھوش، صدر، ناسکوم، جناب ونیت اگروال، امیڈیٹ پاسٹ پریسیڈنٹ، ایسوچیم اور ایم ڈی، ٹی سی آئی ایل، محترمہ شردھا شرما، بانی، یور اسٹوری، جناب راجن آنندن، منیجنگ ڈائریکٹر، سیکویا انڈیا، جناب کنال اپادھیائے، شریک بانی، سی آئی آئی ای کمپنی، آئی آئی ایم احمد آباد، جناب دیپک گرگ، بانی، ریویگو، ڈاکٹر رینو سوروپ، سابق سکریٹری، ڈی بی ٹی، جناب منوج کوہلی، سابق سربراہ، سافٹ بینک انڈیا، جناب اجے چودھری، بانی- ایچ سی ایل، چیئرمین- ای پی آئی سی فاؤنڈیشن، جناب سنجیو بکھ چندانی، شریک بانی، انفو ایج، ڈاکٹر رمیش بائراپانینی، منیجنگ ڈائریکٹر، اینڈیا پارٹنرز اور دیگر کے نام شامل ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2545

 



(Release ID: 1905845) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi