ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کی وزارت خواتین کا بین الاقوامی دن منانے کے لئے  ہینڈ لوم ہاٹ میں ہفتہ طویل پروگرام  منعقد کررہی ہے

Posted On: 03 MAR 2023 4:13PM by PIB Delhi

خواتین کے بین الاقوامی  دن کی تقریب کے ایک حصے کے طور پر ، بھارتی حکومت کی ٹیکسٹائل کی وزارت دہلی میں جن پتھ پر  ہینڈلوم ہاٹ میں  ہفتہ طویل تقریب کے  پروگرام کا اہتمام کررہی ہے۔ ہینڈلوم اور دستکاری کے شعبے ہمارے ملک کی  بھرپور اور متنوع ثقافتی ورثے کی علامت ہیں ، اس کے علاوہ یہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد بالخصوص خواتین کو روزگار فراہم کرنے والے  اہم شعبوں میں سے ایک ہے۔

بھارت کی آزادی کے اس 75 ویں سال میں ، خواتین ہینڈلوم بنکر وں،دستکار  افراد ، کاروباری افراد ، ڈیزائنرز کے ذریعہ 75 اسٹال لگائے جائیں گے۔ ان میں سے زیادہ تر تعداد  ماسٹر کرافٹ افراد اور قومی ایوارڈز نیز  خواتین  کے ذریعہ چلائی جانے والی تنظیموں کی  ہے۔

کپڑے کی صنعت کے شعبے میں اسے مدوّر بنانے کا مقصد یہ ہے کہ بناؤ اور فروخت کرو کے طرز عمل پر مشتمل ویلیو چین کو ایک مدور نظام کی شکل دی جائے جہاں مالیت کو طویل مدت تک برقرار رکھا جاسکے ۔ فیشن میں مدور شکل کا مطلب خواتین کو تغیر کے عمل میں مرکزی حیثیت دینے سمیت اہم صنفی بیانیہ کو رواج دیتا ہے ۔ مکمل ویلیور چین میں اسطرح کی تبدیلی تبدیلی لانے اور اسطرح کی ترغیب کو اعتراز بخشنے کے لئے مدور حکمت عملیوں امور اور حتمی طور پر تیار کی جانے والی مصنوعات کو روایتی طرز عمل کے دائرے سے آگے لے جانا اور مصنوعات کی فطری زندگی میں توسیع لانے پر توجہ مرکوز کرنے پر منحصر ہوگی۔ اس میں مدعو کی جانے والی خواتین بنیاد سے وابستہ سرکردہ ادارے یا تنظیمیں شامل ہیں، جو مختلف مدور حکمت عملیاں مثلا چیزوں کے از سراستعمال، مرمت ، دوبارہ استعمال، مینوفیکچرنگ، کرائپ اور از سرِ نو فروخت کرنے طور طریقے اپنا کر ویلیو اسٹریم میں رونما ہونے والے زیاں کو کم کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ ان حکمت عملیوں کے ساتھ یہ خواتین ایسی تحریک بھی چلا رہی ہیں جن کی مدد سے خسارے کو کم کیا جائے اور نقصانات کی بھرپائی ممکن ہوسکے۔

اسی طرح ، موجودہ سیاق و سباق میں پائیداری ایک اہم پہلو ہے ،بالخصوص  ایس ڈی جی ذمہ داریوں/وعدوں کے مطابق ۔ ہینڈلوم اور دستکاری کو  تمام محاذوں پر روایتی طور پر انتہائی پائیدار شعبوں کی حیثیت  حاصل ہے۔ جس میں خواتین کے لئے خود روزگار ، قدرتی مقامی خام مال ، قدرتی رنگ ، ری سائیکل مواد وغیرہ  شامل ہیں ۔جو ماحولیاتی نظام میں موجود تمام عناصر کے مابین ہم آہنگی پیدا کررہے ہیں۔

دیگر بڑے پرکشش مقامات درج ذیل ہیں:

  • اس پروگرام میں آنے والے افراد بنکروں اور دستکار افراد سے براہ راست  ہینڈلوم اور دستکاری کی معقول اشیاء خرید سکیں گے ۔
  • مشہور بنکری  اور دستکاری سے تیار کردہ ساڑیوں/تانے بانے کی فروخت۔اس میں  چندریری (مہیشوری) ، پیتھانی ، کانچی پورم ساڑیاں  ، لکھنؤچکن کاری ، کوٹا ڈوریا۔ چکن کاری ، بگرو/سنگینر بلاک پرنٹ ، ٹائی اینڈ  ڈائی شامل ہیں۔
  • فروخت کی جانے والی اشیاء میں زیورات ، کلم کاری ، کولہ پوری چپل، ہینڈ بیگ ، کلچز ، فیشن  سے متعلق اشیاء  ، لاک کی چوڑیاں  ، بیت  اور بانس سے بنی اشیاء ، ٹیراکوٹا مٹی ، زری اور زردوزی ، کڑھائی اور کروشیاکا سامان ، جس  میں پھلکری ، جوٹ آرٹیکلز ، شامل ہیں۔
  • براہ راست مظاہروں  اور سرگرمیوں سے متعلق کارنر ۔اس میں ہینڈلوم بنکری ، لاک کی چوڑیاں بنانا  ، کمہار کا چاک  وغیرہ شامل ہیں۔
  • خواتین لوک  رقص ، قبائلی رقاصوں اور موسیقاروں کے ذریعہ ثقافتی پروگرام اوربراہ راست پرفارمنس ، روایتی کٹھ پتلی (کٹھ پتلی)کھیل۔
  • استحکام کے موضوع پر ورکشاپس ؛ بنکر افراد ڈیزائنرز کے ساتھ رابطہ قائم کریں؛ متنوع  مصنوعات ۔
  • کریڈٹ سہولت ، انشورنس سمیت ہینڈلوم بنکر افراد اور دستکار  افراد کے لئے فائدوں کی دستیابی  سے متعلق کارنر/معلومات پھیلانا ۔

روایتی کھانے اور ذائقے۔

دستکاری اور ہینڈلوم سیکٹر میں غیر منظم شعبے موجود ہیں ، جوتقریبا 65 لاکھ دستکاروں اور بنکروں کو روزی روٹی فراہم کرتے ہیں، جس میں ملک بھر سے دستکاری کے سیکٹر میں 20 لاکھ خواتین اور ہینڈ لوم کے شعبے میں 25لاکھ 46 ہزار   خواتین شامل ہیں ۔

مخصوص کرافٹ کی مشق کرنے والے دستکاری اور ہینڈلوم سیکٹر سے متعلق  افراد کو مخصوص  شناختی کارڈ جاری کیے جاتے ہیں۔

بیس  خواتین کاریگروں کو شلپ گرو اعزاز  سے نوازا گیا ہے ،جبکہ  181 خواتین کاریگروں کو آج تک قومی ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔ دستکاری کے لئے سالانہ 5  ایوارڈ،جبکہ خصوصی طور پر خواتین کاریگروں کے لئے 5 قومی ایوارڈز مخصوص  کئے گئے ہیں۔

چھ  خواتین بنکروں کو سنت  کبیر ایوارڈ سے  سرفراز کیا گیا ہے،جبکہ  73 خواتین  بنکروں  کو قومی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ کملادیوی چٹوپادھیائے ایوارڈ خواتین  بنکروں  کے اعزاز دینے کے لئے خصوصی طور پر دیئے جاتے  ہیں۔

*****

 

 

U.No:2500

ش ح۔ش م۔س ا


(Release ID: 1905539)
Read this release in: English , Hindi , Marathi