محنت اور روزگار کی وزارت
ای ایس آئی سی نے خواتین کے عالمی دن کو منانے کے لیے وقف شدہ ہفتہ بھر کی سرگرمیوں کے دوران
3724 زچگی کے فوائد کے دعووں کا تصفیہ کیا جس کی رقم 9.3کروڑروپے ہے
ای ایس آئی سی بیمہ شدہ خواتین کو زچگی کے فوائد اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات اپنے گھروں سے آن لائن حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے ٹیکنالوجی پرمبنی حل کا فائدہ اٹھا رہا ہے
Posted On:
09 MAR 2023 7:57PM by PIB Delhi
اس سال کے بین الاقوامی یوم خواتین کے تھیم، ‘ڈیجٹ آل: صنفی مساوات کے لیے اختراع اور ٹیکنالوجی’، ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی ) کے دفاتر/ہسپتالوں نے سرگرمیوں کی ایک ہفتہ چلنے والی سرگرمیوں کا اہتمام کیا، جس میں - صنفی حساسیت پر سیمینار، سیٹلمنٹ بیمہ شدہ خواتین/ زچگی کے فوائد کے دعووں سے متعلق زیر التواء بلوں کاتصفیہ، خواتین کے لیے خصوصی صحت کی اسکریننگ/ ہیلتھ چیک اپ کیمپ اس میں شامل تھے۔ 3724 زچگی کے فوائد کے دعوے پر جس کی رقم 9.3کروڑ روپے ہے، خواتین کے عالمی دن کو منانے کے لیے وقف شدہ ہفتہ بھر کی سرگرمیوں کے دوران کارروائی کی گئی اوران کا تصفیہ کیاگیا۔
ای ایس آئی سی نے ای ایس آئی اسکیم کے تحت احاطہ شدہ حال ہی میں بیمہ شدہ خواتین کے لیے آن لائن زچگی کے فوائد کا دعویٰ کرنے کی ایک سہولت متعارف کراتے ہوئےپہل قدمیاں کی ہیں اور ٹیکنالوجی کی مدد سے خواتین استفادہ کنندگان کوبااختیاربناکر فوائد حاصل کرنے کی کوششوں میں آسانی پیدا کی ہے۔ ٹیکنالوجی نے ٹیلی میڈیسن جیسی سہولتوں سے فائدہ اٹھانے والی خواتین کو اپنے گھروں سے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات حاصل کرنے میں مدد کی۔
خواتین کے عالمی دن کو منانے کے لیے زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ایک ہفتہ طویل سرگرمیوں کا سلسلہ آج ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ایس ایس آئی سی) ہیڈ کوارٹر، نئی دہلی میں ایک سیمینار کے انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ سیمینار کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ای ایس آئی سی ڈاکٹر راجندر کمار نے کی۔ اس تقریب میں مالیاتی کمشنر، ای ایس آئی سی ، محترمہ ٹی ایل یادین ۔ سی وی او، ای ایس آئی سی، جناب منوج کمار سنگھ؛ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، وزارت مائیکرو،ا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای )، محترمہ۔ انوجا باپت؛ اور نیتی آیوگ کے سینئر اسپیشلسٹ اور ڈائریکٹر ڈاکٹر ساکشی کھرانہ نے شرکت کی ۔
اس سال کی تھیم ‘‘ڈیجیٹ آل: صنفی مساوات کے لیے اختراع اور ٹیکنالوجی’’ کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈاکٹر راجیندر کمار نے آئی ٹی سے چلنے والی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیا جو انہیں مسابقتی دنیا میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی حل کے ذریعے خواتین کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی ان کے گھروں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی خواتین کو اعلیٰ اہمیت کا احساس دلانے اور انہیں فراہم کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ کام کے میدان میں خواتین کی شرکت کے لحاظ سے کم درجہ بندی کے باوجود، شمولیت اور مربوط ٹیکنالوجی کے ذریعے صنفی مساوات کے وژن کو تیزی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ای ایس آئی سی کی مالیاتی کمشنر، محترمہ ٹی ایل یادین نے بیمہ شدہ خواتین کے لیے زچگی کے فوائد کا دعویٰ کرنے کی سہولت آن لائن لانے کے لیے ای ایس آئی سی کی کوششوں کی ستائش کی جس نے ٹیکنالوجی کی مدد سے خواتین استفادہ کنندگان کو بااختیاربناکر فوائد حاصل کرنے کی کوششوں میں آسانی پیدا کی۔ انہوں نے ٹکنالوجی کی اہمیت کا اعادہ کیا جو امتیازی سلوک کو کم کرکے اور معاشرے کے تمام ممبران کے لیے برابری کا میدان فراہم کرکے خواتین کو کئی طریقوں سے بااختیار بنانے کے لیے ماحول تیار کر سکتی ہے۔ سی وی او، ای ایس آئی سی، جناب منوج کمار سنگھ نے زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت اور تعاون کا اعتراف کیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، وزارت مائیکرو،ا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای )، محترمہ۔ انوجا باپٹ نے خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں مساوی مواقع دینے پر زور دیا۔ انہوں نے خواتین کو سماجی بہبود کے منصوبوں کے مرکزی دھارے میں لانے پر بھی زور دیا۔
نیتی آیوگ میں سینئراسپیشلسٹ اور ڈائریکٹر، ڈاکٹر ساکشی کھرانہ نے ان خواتین کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا جو ہمارے معاشرے کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتی ہیں اوراس بات کا اشتراک کیاکہ کس طرح ای ایس آئی سی اور ای پی ایف اوکی سماجی تحفظ کی اسکیمیں ان کی زندگی کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کر رہی ہیں۔
ای ایس آئی سی کی میڈیکل کمشنر، ڈاکٹر دیپیکا گوول نے صحت کی تعلیم میں خواتین کی شرکت کے بارے میں بات کی اور معاشرے میں مساوات کے حصول کے لیے مساوات کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انشورنس کمشنر (پی اینڈ اے)،جناب دیپک جوشی نے دنیا بھر میں خواتین کی کامیابیوں اور انہیں بااختیار بنانے کے طریقوں کے بارے میں بات چیت کی۔
تقریب کے دوران ہفتہ بھر جاری رہنے والی سرگرمیوں کے سلسلے میں منعقد ہونے والے مضمون نویسی کے مقابلے میں حصہ لینے والوں کو معززین کی جانب سے نقد انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب میں ای ایس آئی سی ہیڈ کوارٹر کے تمام پرنسپل افسران اور عملہ نے بھی شرکت کی۔
*************
(ش ح ۔اک۔ ع آ)
U -2496
(Release ID: 1905520)
Visitor Counter : 123