صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے امرتسر کا دورہ کیا؛ سری ہرمندر صاحب میں ماتھا ٹیکا؛ جلیانوالہ باغ میں اپنی جانوں کی قربانی دینے والے مجاہدین آزادی کو یاد کیا
Posted On:
09 MAR 2023 6:30PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (9 مارچ 2023) امرتسر، پنجاب کا دورہ کیا۔
صدر جمہوریہ نے اپنے دورے کے آغاز میں سری ہرمندر صاحب میں ماتھا ٹیکا۔ انہوں نے گربھ گرہ میں درشن کئے، پرکرما کی اور دیگر عقیدت مندوں کے ساتھ لنگر میں بھی شامل ہوئیں۔ انہوں نے سری ہرمندر صاحب کی وزیٹر بُک میں لکھا کہ ’’خوبصورت فن تعمیر اور اس کے ارد گرد کی روحانی کیفیت کے ساتھ یہ مقدس مقام سکون اور ہم آہنگی کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ میں نے ملک کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے پرارتھناکی۔ لنگر کے دوران خاص طور پر خدمت اور عقیدت کے جذبے سے رضاکاروں کو انتھک کام کرتے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ سکھ گروؤں کی تعلیمات ہمیں بھائی چارے اور اتحاد پر عمل کرنے کی تحریک دیتی رہیں۔
اس کے بعد، صدر جمہوریہ نے جلیانوالہ باغ کا دورہ کیا اور مادر وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جلیانوالہ باغ میں وزیٹرز بُک میں لکھا کہ ایک احسان مند ملک ان بہادروں کو ہمیشہ یاد رکھے گا جنہوں نے مادر وطن کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ یہ یادگار آنے والی نسلوں کو آزادی کی اہمیت اور اس کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد دلائے گی اور انہیں ملک کی تعمیر میں تعاون کرنے کے لئے تحریک دیتی رہے گی۔
دہلی واپس آنے سے پہلے صدر جمہوریہ نے درگیانہ ٹیمپل اور بھگوان والمیکی رام تیرتھ استھل میں پوجا بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-2483
(Release ID: 1905446)