وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے اپنے آسٹریلیائی ہم منصب  جناب  رچرڈ مارلس سے ٹیلی فون پر  بات چیت کی


دونوں لیڈروں  نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

Posted On: 09 MAR 2023 4:50PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 9 مارچ 2023 کو آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع جناب  رچرڈ مارلس سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں وزراء نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ٹیلی فون پر ہونے والی  اس  چیت سے  دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی طور پر دفاع اور سلامتی سے متعلق معاملات میں اعتماد اور دوستی کی عکاسی ہوتی ہے ۔

ہندوستان اور آسٹریلیا ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر عمل پیرا ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون حالیہ برسوں میں مسلسل گہرا ہو رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-2481

                          


(Release ID: 1905428) Visitor Counter : 170