سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت اور میکسیکو نے آج ایرو اسپیس، الیکٹرانکس، ارضیاتی اورسمندری سائنسز اور پانی، کان کنی، معدنیات، صاف  ستھری توانائی، بائیوٹیک اور  طبی نگہداشت جیسی  کئی اہم ٹیکنالوجی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تحقیق، ٹیکنالوجی اور اختراعی تعاون پر مفاہمت کے ایک اقرارنامے  پر دستخط کیے ہیں


کثیر شعبہ جاتی تاریخی معاہدے پر اگست میں مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ کی موجودگی میں انڈیا سائنس سینٹر، لودھی روڈ، نئی دہلی میں دستخط کیے گئے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے میکسیکو کے وزیر خارجہ کو  اس بات کی یقین دہانی کرائی  کہ میکسیکو کی طرف سے  شروع کئے گئے  پانی، لیتھیم اور ویکسین کے تین ترجیحی شعبوں کا سی ایس آئی آر اور دیگر متعلقہ  تنظیموں کی جانب سے  خیال رکھا جائے گا اور آئندہ  چند مہینوں میں  بھارت ٹھوس نتائج فراہم کرے گا

میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ نے وبا کے عروج کے دوران کووڈ ویکسین بھیجنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت  میکسیکو کو اس وقت  ویکسین بھیجنے والا پہلا ملک تھا، جب  کہ بہت سی دیگر ترقی یافتہ  ممالک  اور دوستوں نے اس سلسلے میں پس وپیش  کا مظاہرہ کیا

Posted On: 04 MAR 2023 6:27PM by PIB Delhi

ہندوستان اور میکسیکو نے آج تحقیق، ٹکنالوجی اور اختراعی تعاون پر مفاہمت کے ایک اقرارنامے  پر دستخط کیے، جس میں ایرو اسپیس، الیکٹرانکس آلات سازی اور اہمیت کے حامل شعبوں جیسے  کئی اہم ٹیکنالوجی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ سول، بنیادی ڈھانچے  اور انجینئرنگ؛  ایکولاجی ، ماحولیات زمین اور سمندری  سائنس اور پانی؛ کان کنی، معدنیات، دھاتیں اور مواد؛ کیمیکل (چمڑے سمیت) اور پیٹرو کیمیکل؛ توانائی (روایتی اور غیر روایتی) اور توانائی کے آلات، زرعی تغذیہ ، نیوٹریشن اور بائیوٹیک نیزطبی نگہداشت شامل ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QDB4.jpg

کثیر شعبہ جاتی تاریخی معاہدے پر اگست میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ کی موجودگی میں انڈیا سائنس سینٹر، لودھی روڈ میں دونوں اطراف کے اعلیٰ سطحی وفود کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

جناب ایبرارڈ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، پرائیویٹ کامیاب اسٹارٹ اپ  وینچرز کے ساتھ آنے والا سرکاری وفد ایک خوش آئند علامت ہے اور دونوں فریق پائیدار اسٹارٹ اپس کے لیے اختراعی ماحولیاتی نظام  کا مکمل فائدہ اٹھائیں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے میکسیکو کے وفد کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سائنسی اختراعات کو اعلیٰ ترجیح دیتے ہیں اور وہ اپنی ہر تقریر میں سائنسی پروجیکٹوں پر روشنی ڈالتے ہیں، جس میں   دیگرکے ساتھ ساھ سمندری سائنس، موسمیاتی تبدیلی اور بائیو فیول  شامل ہیں ۔بھارت اور میکسیکو کو‘مراعات یافتہ شراکت دار’ قرار دیتے ہوئے، وزیر  موصوف نے کہا، دونوں ممالک بہت سے شعبوں میں ایک دوسرے کوتعاون دے  سکتے ہیں اور ہم  اس سمت میں صحیح آگے بڑھ رہے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IRN7.jpg

 

 ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے میکسیکو کے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ میکسیکو کی طرف سے  شروع کئے گئے  پانی، لیتھیم اور ویکسین کے تین ترجیحی شعبوں کا سی آئی ایس آر اور دیگرمتعلقہ  تنظیموں  میں خیال رکھا جائے گا اور  بھارت آئندہ مہینوں میں اس کے تعلق  ٹھوس نتائج فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار اسٹارٹ اپس کے مستقبل کے وژن کے علاوہ لیتھیم ہندوستان اور میکسیکو کے درمیان ایک حقیقی رابطہ بن رہا ہے۔ وزیر موصوف نے مفاہمت نامے پر دستخط کے لیے وزیر خارجہ کی موجودگی کی ستائش کرتے ہوائے کہا کہ اس سے  سنجیدگی کی عکاسی ہوتی ہے، میکسیکو کی حکومت نے  ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو منسلک کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  اس  بات کی طرف بھی اشارہ کیاکہ اس مفاہمت نامے کے ذریعے سی ایس آئی آر اور میکسیکوکی  ایجنسیاں ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے تحقیق اوراختراع شراکت داری کے ذریعے عالمی معاشرے میں مؤثر طریقے سے اپنا  رول اداکرسکتی ہیں، تاکہ اسے تجارتی بنایاجاسکے اورتحقیقی اوربنادی ڈھانچے کی ترقی اوراشتراک کے لئے ایک دوسرے کی دانشورانہ املاک کو بڑھا یاجاسکے ۔ انہوں نے کہا، باقاعدہ تحقیق اور ترقی، صلاحیت کی تعمیر اور تربیت اور علم کی تقسیم کی سرگرمیوں میں شرکت کے علاوہ، ایم او یو میں ٹیکنالوجی اور صنعت کے تعاون پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

 

وزیر موصوف  نے یہ بھی بتایا کہ مخصوص تعاون پر مبنی تجاویز کی نشاندہی کرنے کےطریقہ کارکو آگے لے جاتے ہوئے ، سی ایس آئی آر کے سائنسدانوں اور میکسیکو میں اداروں کے درمیان حالات سے متعلق بات چیت کی میٹنگیں اسی ماہ میں ہی منعقد کئے جانے کا منصوبہ بنایاگیاہے ، جن میں  خاص توجہ  صحت، توانائی، ایرو اسپیس اور ماحولیاتی تحفظ کے پہلوؤں پر  دی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں اور دیگر  متعلقہ فریقوں کے ساتھ صلاح مشورے میں  تعاون کی تجاویز کو حتمی شکل دینا انتہائی اہمیت کا حامل  ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YYGS.jpg

میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ نے وبا کے عروج کے دوران کووڈ ویکسین بھیجنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان میکسیکو کو  اس وقت ویکسین بھیجنے والا پہلا ملک تھا، جب بہت سے دیگر ترقی یافتہ ممالک اور دوستوں نے  ابتدا  میں پس وپیش  کا مظاہرہ کیاتھا۔

جناب ایبرارڈ نے کہا کہ میکسیکو کے صدر جناب اینڈریاس مینوئل اوبراڈور نے میکسیکو کے وفد کو ہندوستان کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے اور مشترکہ  اہمیت کی حامل حکمت  عملی نظریئے کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا، ہندوستان میکسیکو دو طرفہ تعلقات اگرچہ قدیم  اور   وقت کی کسوٹی پرکھرے اترنے والے رہے ہیں ، لیکن یہ دو طرفہ مصروفیت کا بہترین  وقت ہے۔

یاد رہے کہ مارسیلو ایبرارڈ نے گزشتہ سال مارچ میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ہندوستان کے دورے کے دوران ملاقات کی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان ویکسین، اطلاعاتی  ٹیکنالوجی، سبز انقلاب، صحت، بائیو ٹیکنالوجی اور خلائی جیسے نئے شعبوں میں ٹیکنالوجی کی شراکت داری کی شروعات  کی گئی تھی۔

**********

(ش ح ۔ش م ۔ ع آ)

U -2455

 



(Release ID: 1905269) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Marathi , Hindi