کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جن اوشدھی ٹرین کو آج نئی دہلی میں ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور جناب اشونی ویشنو نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


جن اوشدھی نے اسکیم کے تحت تمام خواتین اسٹیک ہولڈرز کو اعزاز دیتے ہوئے 34 مقامات پر ملک کی خواتین کی حصولیابیوں کو اجاگر کیا

Posted On: 03 MAR 2023 7:39PM by PIB Delhi

ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات کے تیسرے دن، صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور ریلوے، مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے جن اوشدھی ٹرین (چھتیس گڑھ سمپرکرانتی ایکسپریس) کو نئی دہلی میں  آج ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس ٹرین کو جن اوشدھی اسکیم کی برانڈنگ کے ساتھ لپیٹ دیا گیا ہے تاکہ جن اوشدھی جنرک ادویات کے بارے میں بیداری پھیلائی جا سکے جو 9000 سے زیادہ کیندروں کے ذریعے سستی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ یہ ٹرین 2 ماہ تک 4 سے زیادہ ریاستوں کا سفر کرے گی۔ اس کے علاوہ، پونے سے دانا پور تک اسی طرح کی ٹرین کو جن اوشدھی اسکیم کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 4 ریاستوں کو 2 ماہ کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ہے۔

جن اوشدھی دیوس 2023 کے تیسرے دن کو ملک بھر میں ‘جن اوشدھی - ایک قدم ماتری شکتی کی اور’ کے طور پر منایا گیا۔ جن اوشدھی کیندروں میں تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 34 مقامات پر خواتین استفادہ کنندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جہاں خواتین عوامی نمائندوں، خواتین ڈاکٹروں، این جی اوز کی موجودگی میں بات چیت کی گئی اور جن اوشدھی ادویات کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔ ماہواری کی صحت کے حوالے سے خصوصی گفتگو بھی کی گئی۔ خواتین پر مرتکز مصنوعات پر مشتمل کٹس 3500 سے زائد خواتین میں مخصوص مقامات پر تقسیم کی گئیں۔

https://ci6.googleusercontent.com/proxy/lyM6uNgZ063U9hhkpx-_BdXU-98dKsoNQ7k0JYi36PVSfZj_Q_ecR76pHVeSuiY73f5R681b7lN0ThpFOdCLirN1GF0yoxw_2WTL3-PaVIL2AA7TuJfL-jA6Dw=s0-d-e1-ft#https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001US5D.jpg

اس موقع پر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ جن اوشدھی کیندر معیاری اور سستی ادویات فراہم کرتے ہیں۔ 9000 سے زیادہ جن اوشدھی کیندر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ لوگوں کو سستی قیمتوں پر معیاری ادویات ملیں اور یہ کیندر عوام میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے مزید کہا کہ ریلوے سستی جنرک ادویات کی تشہیر کے لیے ایک خصوصی مہم بھی چلا رہی ہے جس کے نتیجے میں عوام میں بیداری پیدا ہوگی اور ان کے پیسے کی بھی بچت ہوگی۔

مرکزی وزیر نے بتایا کہ ریلوے کی وزارت نے کچھ بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر جن اوشدھی کیندر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مسافروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ وہ اسٹیشنوں پر ان کیندروں سے ادویات خرید سکتے ہیں اور انہیں کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر نے یہ بھی بتایا کہ جن اوشدھی کیندر کو کوئی بھی نجی فرد کھول سکتا ہے۔ اسے 20فیصد کمیشن فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ نہ صرف روزگار بلکہ خدمت کا ذریعہ بھی حاصل کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں سستی اور معیاری ادویات ملک بھر کے جن اوشدھی کیندروں پر دستیاب ہیں، وہیں یہ کیندر خواتین کو صرف ایک  روپے فی پیڈ کی قیمت پر سینیٹری پیڈ فراہم کر رہے ہیں۔

https://ci6.googleusercontent.com/proxy/qj6bloTbMKxu5ExiyyPKZLcfzF1A_Wzj2RqB4aX3_7svqnJ9AOrSPNkMqaR8TCRDx9r2eD8z5ag6qQKpLzINKSszLqUyKL-G0XLBNpvBGQ93EdYBv1fD8_nHJw=s0-d-e1-ft#https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025KCU.jpg

دواسازی کے محکمے نے یکم مارچ 2023 سے 7 مارچ 2023 تک مختلف شہروں میں مختلف تقاریب کا منصوبہ بنایا ہے جس میں جن اوشدھی اسکیم کے بارے میں بیداری پر توجہ دی جائے گی۔ سیمینار، بچوں، خواتین اور این جی اوز کی شرکت، ہیریٹیج واکس اور ہیلتھ کیمپس اور دیگر بہت سی سرگرمیاں جن میں پی ایم بی جے کے کے مالکان، استفادہ کنندگان، ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے عہدیداروں، عوامی نمائندوں، ڈاکٹروں، ہیلتھ ورکرز، نرسوں، فارماسسٹوں، جن اوشدھی متروں کوپورے ملک کے  مختلف مقامات پر  تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کرتے  ہوئے شامل کیا گیا ہے۔

 یہ اسکیم ملک کے کونے کونے میں لوگوں تک سستی ادویات کی آسانی سے پہنچ کو یقینی بناتی ہے۔ حکومت نے دسمبر 2023 کے آخر تک پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی کیندروں (پی ایم بی جے کے) کی تعداد کو 10,000 تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پی ایم بی جے پی کی مصنوعات کی ٹوکری میں 1759 ادویات اور 280 سرجیکل آلات شامل ہیں۔ مزید برآں، نئی ادویات اور نیوٹراسیوٹیکل مصنوعات جیسے پروٹین پاؤڈر، مالٹ پر مبنی فوڈ سپلیمنٹس، پروٹین بار، امیونٹی بار، سینیٹائزر، ماسک، گلوکومیٹر، آکسیمیٹر وغیرہ بھی لانچ کیے گئے ہیں۔

پی ایم بی جے پی کے تحت دستیاب ادویات کی قیمت برانڈڈ قیمتوں سے 50فیصد سے90فیصد کم ہے۔ مالی سال 22-2021 کے دوران، پی ایم بی جے پی نے 893.56 کروڑ روپے(ایم آر پی پر)  کی فروخت حاصل کی ہے۔ اس  سے تقریباً کی وجہ سے تقریباً 5360 کروڑ روپے کی عام شہریوں کی  بچت ہوئی ہے۔ موجودہ مالی سال یعنی 23-2022 میں 15.02.2023 تک، فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی)، جو کہ   پی ایم بی جے پی کی نافذ کرنے والی ایجنسی  ہے،نے  ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی فروخت کی ہے،جس سے مزید تقریباً 6000 کروڑ روپے کی  عام شہریوں کی بچت ہوئی ہے۔  اس وقت گروگرام، چنئی، گواہاٹی اور سورت میں پی ایم بی جے پی کے تین آئی ٹی سے چلنے والے گودام کام کر رہے ہیں۔ دور دراز اور دیہی علاقوں میں ادویات کی فراہمی میں معاونت کے لیے ملک بھر میں 36 ڈسٹری بیوٹرز مقرر کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 8 سالوں میں، پی ایم بی جے پی نے ملک کے لوگوں کو سستی قیمت پر معیاری ادویات دستیاب ہونے کی وجہ سے زبردست ترقی اور ناقابل شکست کامیابی حاصل کی ہے۔ اس نے ہندوستان کے نچلے اور متوسط ​​طبقے کے لوگوں کے جیب خرچ میں بڑی حد تک کمی کردی ہے۔ اس سے دوائیوں کی قیمت پر شہریوں کو 20000 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت ہوئی ہے۔  لوگوں کی اس وسیع تر قبولیت نے پی ایم بی جے پی کو ملک کے کونے کونے میں اپنی رسائی کو بڑھانے کے لیے مزید حوصلہ دیا ہے۔

************

ش ح ۔  ا ک۔ ع ر

U. No. 2458



(Release ID: 1905247) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Marathi , Hindi