وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندرپردھان نے آئی آئی ٹی مدراس کے چار سالہ بیچلر آف سائنس ان الیکٹرونک سسٹمز کا آغازکیا


یہ کورس آن لائن طریقے سے پڑھایا جا ئے گاجے ای ای کے بغیر بھی داخلہ ممکن ہے، جو چار ہفتے کے اندر اہلیتی عمل کے ذریعے کئے جائیں گے

اس سے ہندوستان میں الیکٹرونکس اور متعلقہ مینو فیکچرنگ سیکٹر میں ہنر مند گریجویٹس کی بڑھتی مانگ کو خاطر خواہ طور سے پورا کیا جا سکے گا

یہ کورس ہندوستان کو الیکٹرونک مینوفیکچرنگ اور ڈیزائن کا مرکز بنانے کے انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن سے منسلک ہے

Posted On: 06 MAR 2023 4:23PM by PIB Delhi

 

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے  آئی آئی ٹی مدراس کے چار سالہ بیچلر آف سائنس (بی ایس) ان الیکٹرونک سسٹم کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کا خاص مقصد ہندوستان میں الیکٹرونکس اور متعلقہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ہنرمند گریجویٹس کی بڑھتی ہوئی مانگ کو خاطر خواہ طور سے پورا کرنا ہے۔ یہ پروگرام ہندوستان کو الیکٹرونک مینو فیکچرنگ اور ڈیزائن کا مرکز بنانے کے انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن سے منسلک ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BSV9.jpg

بی ایس اِن الیکٹرانک سسٹمز کے افتتاح کے موقع پر جناب کے سنجے مورتی، سکریٹری ہائر ایجوکیشن، حکومت ہند، (انہوں نے ورچوئل طریقے سے حصہ لیا)، ڈاکٹر پون کے گوئنکا، چیئرمین بورڈ آف گورنر، آئی آئی ٹی مدراس (ورچوئل) پروفیسر وی کما کوٹی، ڈائرکٹر، آئی آئی ٹی مدراس، پروگرام   رابطہ کار بی ایس ان الیکٹرونک سسٹمز، آئی آئی ٹی مدراس، صنعت کی دنیا کے اہم افراد اور فیکلٹی ارکان موجود تھے۔

 

آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ آئی آئی ٹی مدراس کی جانب سے بی ایس ان الیکٹرونک سسٹمز ایک بڑا اقدام ہے، جس سے معیاری اعلیٰ تعلیم تک رسائی حاصل ہو سکے گی اور  ہماری یووا شکتی کو بے پناہ مواقع ملیں گے کہ وہ اکیسویں صدی کے علم ، ہنرمندی اور روزگار سے قدم ملا کر چل سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GE1M.jpg

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اختراع اور تحقیق کے اس دور میں جب ہم ڈیجیٹل یونیورسٹی جیسی پہل کر رہے ہیں، یہ نئے دور کا کورس معیاری اور سستی اعلیٰ تعلیم کو قابل   رسائی بنائے گا اور  اس سے روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت بھی بڑھے گی۔ سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ ڈپلوما ڈگری کی سطح کے بی ایس کورس بھی آج شروع کئے گئے ، جو آن لائن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو صرف ٹیکنالوجی کا صارف ہی نہیں بنے رہنا چاہئے، بلکہ خود اپنے کارکن تیار بھی کرنے چاہئیں۔ آئی آئی ٹی مدراس کی صلاحیتوں میں نکھار لایا جا سکے گا اور ساتھ ہی ساتھ مستقبل کے کارکن بھی  تیار کئے جائیں گے۔

 

آئی ٹی تعلیم کو تمام لوگوں کے لئے قابل رسائی بنانے کے مقصد سے بی ایس ان الیکٹرونک سسٹمز کی فیس مناسب رکھی گئی ہے اور اس کے ساتھ  ہی ایس سی؍  ایس ٹی؍   پی ڈبلیو ڈی زمرے کے طلبہ کے لئے، جن کے کنبوں کی سالانہ آمدنی     5 لاکھ روپےسے کم ہو، انہیں اضافی وظیفے دیئے جا رہے ہیں۔

 

اس پروگرام سے گریجویٹ ہونے والے طلبہ کو آتو موٹیو، سیمی کنڈکٹر اورڈیفنس جیسے شعبوں میں روزگار کے مواقع  ملیں گے اور   درج ذیل   عہدوں پر یہ لوگ کام کر سکیں گے:

  • الیکٹرونک سسٹم ڈیزائنر
  • امبیڈیڈ سسٹم ڈیویلپر
  • الیکٹرونک ہارڈ ویئر اسپشلسٹ
  • الیکٹرونک ریسرچ انجینئر

 

گریجویٹس اپنی دلچسپی کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم  بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

 

مدراس آئی آئی ٹی کو یہ منفرد پروگرام شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر پون کے گوئنکا چیئرمین، بورڈ آف گورنرز ، آئی آئی ٹی مدراس نے کہا کہ اس بی ایس پروگرام کا سب سے پہلے اعلان 2020 میں کیا گیا تھا اور ڈیٹا سائنس میں بی ایس  سے اس کا آغاز ہوا تھا۔۔ 17،000 طلبہ نے داخلہ لیا ہے۔ یہ اس لحاظ سے منفرد پروگرام ہے کہ یہاں بہت بڑی تعداد میں لوگوں کے لئے تعلیم دستیاب ہے، جو کسی دوسرے طریقے سے آئی آئی ٹی میں پہنچ سکتے تھے اور یہ لچکدار نوعیت کی ہے تاکہ طلبہ  اگر درمیان میں چھوڑنا چاہیں، تو اس کی بھی گنجائش ہے۔ کسی کو لگاتار چار سال  رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک مرتبہ اندراج ہونے کے بعد اپنی مرض سے وقفہ لے سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XHR7.jpg

بی ایس الیکٹرونک سسٹمز کے منفرد پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے پروفیسر وی کما کوٹی نے کہا کہ دنیا کے موجودہ منظر نامے میں الیکٹرونکس کی بڑھتی  موجودگی کے ساتھ الیکٹرونکس کی بنیادی تعلیم ریسرچ اور ترقی دونوں کے لئے اہم ہوگئی ہے۔ مارکیٹ کی مانگ کو دیکھتے ہوئے آئی آئی ٹی مدراس یہ بی ایس کورس شروع کر رہا ہے، جس سے ہمارے ملک کو مدد ملے گی اور نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کیا جا سکے گا۔

 

اس طرح کے نصابوں کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے پروفیسر بوبی جارج ، فیکلٹی، ڈپارٹمنٹ آف الیکڑیکل انجینئرنگ، آئی آئی ٹی مدراس اور کوآرڈینیٹر بی ایس ان الیکٹرونک سسٹمز پروگرام آئی آئی ٹی مدراس    نے کہا کہ الیکٹرونک سسٹمز میں ہنرمند اور  باصلاحیت کارکنوں کی ضرورت ہے۔

 

جو طلبہ 2023 میں 12ویں درجے میں ہیں، وہ داخلہ لے سکتے ہیں اور 12ویں کلاس میں کامیاب ہونے کے بعد کورس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ دیگر تعلیمی پروگراموں میں لگے دیگر طلبہ بھی داخلے کے لئے درخواست   دے سکتے ہیں۔

 

اس پروگرام میں 6 تھیوری اور لیباریٹری کورس ہیں، جو آئی آئی ٹی مدراس  فیکلٹی کے ذریعے پڑھائے جائیں گے اور صنعت کے ماہرین کلاس لیں گے۔ کورس کے حصے کے طور پر طلبہ کو ریکارڈ شدہ ویڈیو لیکچر، پڑھائی کا محاذ، ہفتہ وار ٹیسٹ، ٹیوٹوریل اور  شکوک کے ازالے کے سیشن دستیاب کرائے جائیں گے۔ لیباریٹری کورسسز کے لئے طلبہ کو ہر سمسٹر میں لازمی طور پر دو ہفتے کے لئے آئی آئی ٹی  مدراس میں ذاتی طور پر حاضر رہنا ہوگا۔

 

پروگرام کی  دیگر تفصیلات ویب سائٹ 

https://study.iitm.ac.in/es/

پر دستیاب ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1905166) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu