امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیفڈ، گجرات میں خریف پیاز کی خریداری شروع کرے گا


کسانوں کو فوری راحت دینے کے لیے مداخلت

Posted On: 08 MAR 2023 8:53AM by PIB Delhi

 

حکومت ہند کی ،قومی زرعی مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (نیفڈ) ہدایت پر ، گجرات میں پیاز کی کم قیمتوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے، خریف پیاز کی خریداری شروع کرے گی۔ حکومت ہند کے اس اقدام سے ، ریاست میں پیاز کی منڈی کو استحکام ملے گا۔

ریاست میں خریف سیزن کے آخیر میں، پیاز کی کم قیمتوں کی وجہ سے  صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ، صارفین کے امور کے محکمے نے نیفڈ کو ، گجرات کی تین بڑی منڈیوں سے پیاز کی خریداری شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ نیفڈ، بھاؤنگر (مہوا)، گوندل اور پوربندر میں 09 مارچ 2023 سے پیاز کی خریداری شروع کرے گا۔

اس مداخلت کے لیے منصوبہ بندی حکومت ہند نے کی ہے تاکہ ریاست میں کسانو ں کو، پیاز کی گرتی ہوئی قیمتوں سے فوری راحت مل سکے۔ کاشتکاروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اچھی کوالٹی اور خشک اسٹاک کو خریداری کے مراکز پر لے کر آئیں۔ کسانوں کو قیمت کی ادائیگی آن لائن کی جائے گی ۔

ضرورت کے مطابق ، وقتاً فوقتاً مزید مراکز بھی کھولے جائیں گے۔

*****

U.No.2425

(ش ح - اع - ر ا)  

 


(Release ID: 1905097) Visitor Counter : 157