وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ میں ہفتہ بھر کی تقریبات کا آج سے آغاز


تقریبات کا سلسلہ 7 سے 12 مارچ تک جاری رہے گا

Posted On: 07 MAR 2023 6:41PM by PIB Delhi

نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ 7 سے 12 مارچ 2023 تک خواتین کا عالمی دن ہفتہ بھر کی تقریبات کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس سال کے جشن کا موضوع‘‘ڈیجیٹل: صنفی مساوات کے لئے جدت اور ٹیکنالوجی’’ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N8BG.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VIY4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LYNP.jpg

تقریبات کا آغاز آج ایک نمائش کے ساتھ کیا گیا جس کا عنوان تھا- ’’समत्वंयोगउच्यते: فوٹو گرافی کے فن کا جشن‘‘۔ اِس میں 60 سے زیادہ ہم عصر خواتین فوٹوگرافروں کے فنی سفر کو سامنے لایا گیا ہے۔

میوزیم کے کلیکشن سے حوصلہ پانے والی خواتین فنکاروں کے لیے ایک گروپ پینٹنگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ میوزیم بچوں کے لیے ایک خصوصی کتاب کی رونمائی کے ساتھ ساتھ فلم کی نمائش، لیکچرز، اور کیوریٹریل واک تھرو کے ایک تفریح سے بھرے ہفتہ کی میزبانی بھی کرے گا۔

این جی ایم اے کے پاس جدید اور عصری آرٹ کے شعبے میں ممتاز ہندوستانی خواتین کے کاموں کا ایک مجموعہ پہلے سے ہی موجود ہے جنہوں نے کئی آزمائشوں کا سامنا کرنے کے باوجود گزرتے برسوں میں اہم خدمات انجام دی ہیں اور وہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ماہر خواتین کو اپنی فنکارانہ اور فوٹو گرافی کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1904934) Visitor Counter : 130