ریلوے کی وزارت
ہولی کےاس تہوار کے سیزن کے دوران بھارتی ریلویز نے مسافروں کیلئے بلارکاوٹ اورآرام دہ سفر کو یقینی بنانےکیلئے اب تک 196 خصوصی سروسز کو نوٹیفائی کیا ہے
یہ خصوصی ٹرینیں 491 ٹرپس یا دورے کریں گی
بڑے اسٹیشنوں پر بھیڑبھاڑ کے بندوبست کو بھی ترجیح دی گئی ہے
ریلوے راستوں پر ملک بھر میں بڑے مقامات کو منسلک کرنےکیلئے خصوصی ٹرینوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے
Posted On:
06 MAR 2023 7:32PM by PIB Delhi
ہولی کے جاری اس تہوار کے سیزن میں ریلوے مسافروں کی سہولت، اور مسافروں کی اضافی بھیڑبھاڑ پر قابو پانےکیلئے بھارتی ریلویزکی 196 خصوصی ٹرینیں 491 ٹریپس یا دورے کررہی ہیں۔
ملک بھر کے ریلوے راستوں پر جن میں دہلی- پٹنہ، دہلی-بھاگلپور، دہلی- مظفر پور، دہلی-سہرسہ، گورکھپور-ممبئی، کولکاتا-پوری، گوہاٹی-رانچی، نئی دہلی- سری ماتا ویشنو دیوی کٹرا، جے پور- باندرہ ٹرمنس، پُنے – دانا پور وغیرہ شامل ہیں، ملک بھر کے اہم مقامات سے منسلک ہونے کیلئے خصوصی ٹرینوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
ہولی اسپیشل -2023 کامختصرجائزہ (06مارچ 2022 تک)
|
نمبر شمار
|
ریلوے
|
نوٹیفائی کی گئی ٹرین
|
نوٹیفائی کیے گئے دورے
|
1
|
سی آر
|
29
|
122
|
2
|
ای سی آر
|
16
|
58
|
3
|
ای آر
|
8
|
14
|
4
|
ای سی او آر
|
0
|
0
|
5
|
این سی آر
|
4
|
10
|
6
|
این ای آر
|
10
|
22
|
7
|
این ایف آر
|
6
|
22
|
8
|
این آر
|
35
|
75
|
9
|
این ڈبلیو آر
|
14
|
38
|
10
|
ایس سی آر
|
6
|
6
|
11
|
ایس ای آر
|
9
|
9
|
12
|
ایس ای سی آر
|
2
|
2
|
13
|
ایس آر
|
1
|
1
|
14
|
ایس ڈبلیو آر
|
8
|
10
|
15
|
ڈبلیو سی آر
|
12
|
18
|
16
|
ڈبلیو آر
|
36
|
84
|
17
|
کےآر
|
0
|
0
|
|
کُل میزان
|
196
|
491
|
آر پی ایف اسٹاف کی نگرانی کے تحت غیرریزرو کوچوں میں مسافروں کے ترتیب وار داخلےکیلئے ٹرمنس اسٹیشنوں پر لگنے والی قطاروں کےذریعے بھیڑبھاڑ پر قابو پانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
آر پی ایف کے ایڈیشنل اہلکار اہم اسٹیشنوں پر تعینات کیے گئے ہیں تاکہ ٹرینوں کی بلارکاوٹ نقل وحمل کو یقینی بنایاجاسکے۔ مختلف اسٹیشنوں میں اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ ترجیحی بنیاد پر ٹرین خدمات میں کسی قسم کی رکاوٹ کو حل کیاجاسکے۔
ٹرینوں کے آنے اور جانے کے بار بار اور بروقت اعلانات کےلئے بھی پلیٹ فارم نمبرس کے ساتھ انتظامات کیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ش م۔ ع ن۔
U-2381
(Release ID: 1904776)
Visitor Counter : 179