وزارت دفاع
تیرواننت پورم میں شروع ہونےجارہی ہے ہند-فرانس مشترکہ فوجی مشق فرنجیکس-2023
Posted On:
06 MAR 2023 5:26PM by PIB Delhi
ہندوستانی فوج اور فرانسیسی فوج کے درمیان اولین مشترکہ فوجی مشق فرنجیکس-2023 کا 07 اور 08 مارچ 2023 کو پنگوڈ ملٹری اسٹیشن، تیرواننت پورم، کیرالہ میں انعقاد کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ممالک کی فوجیں اس فارمیٹ میں مصروفِ عمل ہو رہی ہیں۔ اس میں ہر ایک دستہ تیرواننت پورم نشیں ہندوستانی فوج اور فرانسیسی چھٹے لائٹ آرمرڈ بریگیڈ سے ایک ایک کمپنی گروپ پر مشتمل ہے۔
مشق کا مقصد حکمت عملی کی سطح پر دونوں افواج کے درمیان باہمی تعاون، ہم آہنگی اور تعاون کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔ مشق کے دائرہ کار میں مشترکہ کمانڈ پوسٹ کا قیام اور آپریشن شامل ہے۔ اس کا مقصد مشترکہ انسانی امداد اور آفات سے نمٹنے کے لیے ایک تصور شدہ علاقے کو محفوظ بنانا، ایک اندرونی طور پر بے دخل آبادی (آئی ڈی پی) کیمپ کا قیام اور آفات سے متعلق امدادی سامان کی منتقلی ہے۔
مشترکہ مشق فرانس کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرے گی جو مجموعی ہند-فرانس حکمت انگیز شراکت داری کا ایک کلیدی پہلو ہے۔
****
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1904661)
Visitor Counter : 133