کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پچھلے سال کی  برآمدات کی رقم  فروری میں  ہی تجاوز کرچکی ہے ۔پورا اعتماد ہے کہ خوردہ اشیا اور خدمات  اس سال 750 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ جائیں گی:جناب پیوش گوئل


حکومت نے ملک میں کوالٹی سے متعلق بیداری میں اضافہ کرنے پر توجہ دی ہے ،کوالٹی کنٹرول آرڈرس(کیو سی او) کی تعداد اگلے دو سال میں 2000 تک پہنچ جائے گی : جناب پیوش گوئل

Posted On: 04 MAR 2023 7:51PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت ، صارفین امور ، خوراک اور تقسیم و عامہ و کپڑے کی صنعت کے مرکزی وزیر   جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ پچھلے سال برآمدات کی رقم فروری میں تجاوز کرگئی تھی ۔انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ خوردہ اشیا اور خدمات کی برآمدات اس سال 750 ارب امریکی ڈالر  تک پہنچ جائیں گی۔وہ نئی دہلی میں آج  آٹھویں رائے سینا مذاکرات سے خطاب کررہے تھے ۔

بھارت کی طرف سے پچھلے سال  برآمدات کی سب سے زیادہ رقم حاصل کرنے کے سلسلے میں  پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ گہرائی کے ساتھ کئے گئے ایک تجزیہ اور وسیع منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے جس میں بھارت کی صلاحیتوں کا بھر پور جائزہ لیا گیا تھا ،نئی مارکیٹیں دریافت کی گئی تھیں ، ضلعوں خاص طور پر دور دراز کے ضلعوں کو بااختیار بنایا گیا تھا تاکہ وہ برآمدات کے مرکز بن سکیں اور بیرون ملک سبھی بھارتی مشنوں کو تجارت کے فروغ ، ٹیکنالوجی اور سیاحت کو موثر طور پر فروغ دے سکیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ پچھلے سال خوردہ اشیا اور خدمات کی تجارت 650 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی ۔

جناب گوئل نے کہا کہ پچھلی دہائی میں حکومت کی طرف سے کئے گئے ، سوچھ بھارت مشن ،دیہی بھارت میں تقریباً 35 ملین گھروں میں بجلی کی فراہمی، بڑے پیمانے پر بجلی کے ایک گرڈ کی تخلیق ،سبھی کے لئے مکانات ،500 ملین سے زیادہ لوگوں کے لئے مفت حفظان صحت جیسے  یکسر تبدیلی لانے والے اقدامات    سے ،عالمی وبا کی وجہ سے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے میں بھارت کو زبردست مدد ملی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی فیصلہ کن قیادت کو سراہا اور کہا کہ عالمی وبا کے پورے دور میں وزیر اعظم مودی نے نہ صرف عالمی وبا پر قابو پانے کے لئے لگاتار خیالات طلب کئے بلکہ اس وبا کے سبب پیدا ہونے والے چیلنجوں کو موقعوں میں بدلنے کے لئے بھی لوگوں کے خیالات پر غور کیا۔

تنازع کے سبب عالمی غیر یقینی صورتحال پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ بحران کے اس وقت کی وجہ سے بھارت کو ایک موقع ملاہے کہ وہ، خود کو حالات کے مطابق ڈھالنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سب کے لئے خوراک کی فراہمی کی یقین دہانی دنیا کے سامنے ایک شدید چیلنج بن کر ابھری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے کسانوں خاص طور پر چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو یقین دلایا تھا کہ  چونکہ مرکزی حکومت   نےبڑھی ہوئی قیمتوں  کا بوجھ خود پر لے لیا ہے ،لہٰذا  ان تک اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا ’بھارت خوراک کی سب کے لئے یقین دہانی کے معاملے میں خود کفیل ہے اور ہم پچھلے سال کے مقابلے مزید پیداوار جاری رکھیں گے تاکہ ہم اپنے کچھ پڑوسی ملکوں اور دیگر دوستانہ ملکوں کو مدد دے سکیں‘۔

وزیر موصوف نے زور دیکر کہا کہ حکومت بھارت میں سرمایہ راغب کرنے کے لئے ایک ماحول تشکیل دے رہی ہے ۔ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ بھارت 1.4 ارب عوام کا ایک ملک ہے جوایسے  نوجوان  ہیں جن کی امنگیں ہیں اور جو ماہرانہ ہنر مندی کے حامل ہیں اور جن میں بندوبست کی ہنر مندی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی زندگی کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے انہیں زندگی کی بنیادی ضروریات پوری کرنے اورانہیں جدوجہد سے نجات دلانے میں کامیاب رہی ہےتاکہ وہ زندگی میں بہتری کے لئے جذبہ حاصل کرسکیں ۔

وزیر موصوف نے سیمی کنڈکٹرز کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بہت سی کمپنیاں سیمی کنڈکٹر چین میں بھارت سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہی ہیں کیونکہ بھارت میں استحکام ہے اور سرمایہ کاروں کے لئے سازگار کاروباری نظام موجود ہے۔

انہوں نے یہ بات بھی خاص طور پر کہی کہ حکومت کوالٹی کنٹرول آرڈرس(کیو سی او) جیسے مختلف اقدامات کے ذریعہ کوالٹی سے متعلق بیداری لانے میں خاص طور پر توجہ دے رہی ہے ۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ کیو سی او کی تعداد میں چار گنا اضافہ ہوچکا ہے اور اب  ان مصنوعات کی تعداد تقریباً 440  ہوگئی ہے اور اگلے دوسال میں یہ تعداد 2000 تک پہنچ جائے گی، جس کی مدد سے بھارت بالکل متاثر نہ ہونے والے ایک ملک کے نشانے کو حاصل کرسکے گا۔

***********

ش ح ۔  ا س ۔ م ش

U. No.2354



(Release ID: 1904506) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Kannada