ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

نیشنل زولوجیکل پارک نے نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے ساتھ عالمی جنگلی حیات کا دن منایا

Posted On: 04 MAR 2023 7:34PM by PIB Delhi

نیشنل زولوجیکل پارک، نئی دہلی (دہلی چڑیا گھر) نے نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے تعاون سے 3 مارچ 2023 کو جنگلی حیات کا عالمی دن منایا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل (وائلڈ لائف) شری بیونش رنجن نے کہا کہ "ورلڈ وائلڈ لائف ڈے" ان خطرات کے بارے میں بیداری کا مظہر ہے جن کا جنگلی نباتات اور حیوانات کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا تھیم "جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے شراکت داری" ہے۔ یہ ہمیں تحفظ کی تمام کوششوں کو بین حکومتی سے لے کر مقامی پیمانے تک منانے کی اجازت دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھیم ان لوگوں کو نمایاں کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو اثر انگیزی پیدا کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اس پل کو منانے کا موقع فراہم کرے گا جو سی آئی ٹی ای ایس نے ان شراکتوں کے لیے قائم کیا ہے، جو پائیداری، جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018F4J.jpg

اس سال جنگلی حیات کا عالمی دن سی آئی ٹی ای ایس  (جنگلی حیوانات اور نباتات کی خطرے سے دوچار نسلوں میں بین الاقوامی تجارت پر کنونشن) کی 50 ویں سالگرہ پر منایا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H2C3.jpg

نیشنل زولوجیکل پارک میں متنوع سیشنز منعقد کیے گئے جہاں جنگلی حیات کے جرائم، عوامی شرکت، تحفظ میں چڑیا گھر کے کردار اور مشن لائف پر بحث کی گئی۔ آگاہی سیشن کے بعد چڑیا گھر واک اور لوگو سازی کا مقابلہ ہوا۔

**********

 (ش ح ۔ا ک۔ج ا)

U -2355



(Release ID: 1904505) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Telugu