قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب ارجن منڈا نے  4 مارچ کو جھارکھنڈ کے سرائے کیلا کھرساوا میں باصلاحیت قبائلی نوجوانوں کے لئے منعقدہ  ملازمت  میلہ ‘‘ کوشل مہوتسو’’ میں شرکت کی


حکومت  ، لوگوں کے ہنر میں اضافہ کرنے اور ان کے ہنر کے مطابق روزگار فراہم کرنے کی کوشش کرتی رہے گی: ارجن منڈا

Posted On: 05 MAR 2023 6:50PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے 4 مارچ کو سرائے کیلا ، کھرساوا  ضلع میں کاسی ساہو کالج   ملٹی پرپز آڈیٹوریم میں  ہمارے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے ساتھ مواقع فراہم کرنے پر توجہ دینے کی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل کے مطابق   قبائلی امور کی وزار  ت   ، آٹوموٹو  (موٹر گاڑیوں سے متعلق )ہنر مندی کے فروغ کی کونسل اور ہنر مندی کے فروغ  کی قومی کونسل   کے تعاون سے  ہنر مندی  کے فروغ کی وزارت کی جانب سے منعقدہ کوشل مہوتسو میں  مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی ۔سرائے کیلا  ،کھرساوا ضلع ،وزیرموصوف کے کھونٹی  پارلیمانی حلقے کے تحت آتا ہے۔

قبائلی امور کی وزارت  میں ایڈیشنل سکریٹری  محترمہ آرجیا ،  سرائے کیلا کے ڈپٹی  کمشنر   آر وا  راج کمل ، اے ایس ڈی سی  کے سی ای  او ارندم لہری اور دیگر افسران  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VMIL.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E190.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OBBO.jpg

 

یہ بڑ ا  ملازمتی میلہ  سرکاری  / پرائیویٹ شراکت داری کی ایک منفرد مثال ہے۔ اس میلے میں  سرکردہ  آٹو موٹو کمپنیوں نے شرکت کی اور د و اور چار پہیہ گاڑیوں کے لئے تربیت یافتہ    تکنیک کار بننے کے لئے قبائلی نوجوانوں  کو ملازمت کے مواقع کی پیش کش  کی ۔ملازمت  کے اس میلے میں  گیارہ کمپنیوں نے  ملازمت کے مختلف شعبوںمیں  350 سے زائد  امیدواروں  کومنتخب کیا۔

اس موقع  پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے دلی مبارکباد پیش کی اور تمام نوجوانوں   کے روشن مسقبل کے لئے  نیک خواہشات  کا اظہار کیا، جنہوں نے  میلے میں  ملازمت  حاصل کرنے کے   خطوط  حاصل کئے  اور کہا کہ قبائلی امور کی وزارت ، ہنرمندی کے فروغ  اور صنعت کا ری ، اے ایس ڈی سی ،  این ایس ڈی سی اور این سی وی ای ٹی  کے ساتھ مل کر  اجیویکا مشن کو   ایک نئی جہت فراہم کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت  ہند لوگوں  کی ہنر مندی میں  اضافہ  اور مستقبل قریب میں   ان کے ہنر سے متعلق   ملازمت  کے مواقع فراہم کرنےکی کوشش کرتی رہے گی۔ ساتھ ہی حکومت، صحت ،تعلیم اور ٹکنالوجی کے تمام شعبوں  میں   روزگار تک رسائی میں نوجوانوں کی  مدد کرے  گی  ۔اگر لوگ   اپنا  ایک چھوٹا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ،تو ان کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043FY1.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0058V7P.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006MTPW.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0078F7Q.jpg

انہوں نے بتایا کہ ‘‘ سیوا پرمو دھرم ’’ سماج میں  حاشئے  پر موجود  افراد کی ترقی کے لئے  کام کرنے کی   ترغیب دیتا ہے  ۔ ملک کے وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں  مرکزی حکومت   ،سماج  میں محروم  طبقات   کی ترقی کے خیال کو  حقیقت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

قبائلی امور کی وزارت میں  ایڈیشنل سکریٹری   محترمہ آر جیا  نے کہا کہ   میرا ماننا ہے کہ  جھارکھنڈ میں  ملازمتی میلہ   ،طلباء اور موٹر گاڑیوں سے متعلق شعبے کے لئے  ایک اہم ایوینٹ   ہے۔  یہ میلہ قبائلی  طلبا ء کو اپنا ہنر  دکھانے   او رکمپنیوں کو  اپنے یونٹ کے  لئے   صلاحیت  مند   نوجوان  کو تلاش کرنے   کا  ایک  پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ یہ میلہ قبائلی نوجوانوں  کو اپنی مہارتوں   کو جدید تر بنانے اورنامور اداروں کے ساتھ  کام کرنے کے بہترین مواقع  فراہم کرتا ہے۔

اے ایس ڈی سی  کے سی ای او  ارندم لہری نے   ایوینٹ کی کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کیاکیونکہ اس ایوینٹ  میں شامل کمپنیوں کو اپنے کا م کاج کے یونٹوں  کے لئے ایک ہنر مند افرادی قوت  مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ   اے ایس ڈی سی جھارکھنڈ کے نوجوانوں کے لئے ہنر مندی کے مواقع فراہم کرنے کےسلسلے میں پُر عزم ہے۔ ہمارے تربیتی پروگرام کو   طلباء کو مہارتوں سے  آراستہ کرنے کےلئے تیار کیا گیا ہے۔ انہیں  موٹر گاڑیوں سے متعلق شعبے  میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور اس  طرح  کے جاب  میلے کا انعقاد  ہماری  کامیابی کی شہادت  ہے۔ ہم  اس میلے میں بہت سارے امیدواروں کو ملازمت ملنے سے خوش  ہیں اور مستقبل میں    مزید کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔

 

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

(03-03-2023)

U-2341

 



(Release ID: 1904502) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Telugu