وزارت دفاع

ہندوستانی فوج نے پیرالمپکس کمیٹی آف انڈیا کے ساتھ ساتھ بوسیا کھیلوں کو فروغ دینے میں پیش قدمی کی

Posted On: 04 MAR 2023 7:15PM by PIB Delhi

ساتویں بوسیا نیشنل چمپئن شپ کا انعقاد 28 فروری سے 04 مارچ 2023 تک راجپوتانہ رائفلز رجمنٹل سنٹر، دہلی چھاؤنی میں کیا گیا۔ ایک کھیل کے طور پر، بوسیا  بنیادی  طور پر دماغی فالج کے شکار کھلاڑی کھیلتے ہیں لیکن اب اس میں دیگر معذوری والے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لیے توسیع کی گئی ہے جو کھلاڑیوں کی حرکت مہارتوں کو متاثر کرتے ہیں۔ کھیل گیند سے کھیلا جاتا ہے۔ گیند چھوڑتے وقت تمام کھلاڑیوں کو بٹھانا ضروری ہے اور زیادہ تر وہیل چیئر سے کھیلتے ہیں۔ ایتھلیٹ گیند کو لے جانے کے لیے پھینک سکتے ہیں، لات مار سکتے ہیں یا ریمپ کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ پیرا اولمپک کی سطح پر، بوسیا صرف دو کھیلوں میں سے ایک ہے جس کا کوئی اولمپک ہم منصب نہیں ہے۔

ہندوستانی فوج نے بوسیا کو فروغ دینے میں سبقت حاصل کی ہے۔ اس مقصد کے لیے، ہندوستانی فوج کے مشن اولمپکس ونگ اور ہندوستان کی پیرا اولمپکس کمیٹی کے درمیان ملک میں پیرا اولمپکس کی تحریک کو فروغ دینے اور خصوصی طور پر قابل ہندوستانی فوج کے سپاہیوں کو پیرا ایتھلیٹس میں تبدیل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

 

اس منفرد پہل کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستانی فوج نے، ہیڈ کوارٹر دہلی ایریا اور مشن اولمپکس ونگ کے ذریعے، اس تقریب کے انعقاد اور تال میل میں مکمل تعاون کیا۔ ہندوستانی فوج نے نیشنل چمپئن شپ میں پیراپلیجک بحالی مرکز، کرکی (پونے) سے چھ رکنی تجربہ کار ٹیم کو بھی میدان میں اتارا۔

چمپئن شپ کے آغاز سے پہلے، تمام شرکاء کو ان کی معذوری کے مطابق زمروں میں درجہ بند کیا گیا تھا۔ چمپئن شپ میں 21 ریاستوں کے تقریباً ستر وہیل چیئر باؤنڈ پیرا ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ ہندوستانی آرمی کے ذریعے معذور افرادکے لیے چلائے جانے والے آشا اسکول سے تعلق رکھنے والے طلباء نے بھی ان کھیلوں کا مشاہدہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ، جنرل آفیسر کمانڈنگ دہلی ایریا 04 مارچ 2023 کو منعقدہ اختتامی اور تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جنرل آفیسر نے فائنل میچ دیکھا اور فاتحین کو میڈلز اور ٹرافی سے نوازا۔

ہیڈکوارٹر دہلی ایریا کے زیراہتمام بوسیا نیشنل چمپئن شپ آرمی کے لیے ایک نمایاں واقعہ رہا ہے کیونکہ اس نے ہندوستانی فوج کے حاضر سروس فوجیوں اور سابق فوجیوں کے لیے بوسیا کھیلوں میں شرکت کی نئی راہیں کھولی ہیں۔ ایونٹ کے فاتحین مئی 2023 میں ہانگ کانگ میں ہونے والے بوسیا ریجنل چمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔ ہانگ کانگ ایونٹ کے گولڈ میڈلسٹ کو ستمبر 2024 میں پیرس میں ہونے والے پیرا اولمپکس میں براہ راست جگہ ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230304-WA0021HSUU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230304-WA002282BX.jpg

**********

 (ش ح ۔ا ک۔ج ا)

U -2351



(Release ID: 1904500) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi