وزارت دفاع

آئی این ایس تریکند، بین الاقوامی سمندری مشق/ کٹلاس ایکسپریس 23 (آئی ایم ایکس/ سی ای- 23) میں حصہ لے رہا ہے

Posted On: 05 MAR 2023 2:46PM by PIB Delhi

آئی این ایس تریکند،خلیجی خطے میں، 26 فروری سے 16 مارچ 23 تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی میری ٹائم ایکسرسائز/ کٹلاس ایکسپریس 2023 (آئی ایم ایکس/ سی ای- 23) میں حصہ لے رہا ہے۔ اس کا مقصد سمندری سلامتی کو بڑھانا اور خطے میں سمندری راستوں کو میری ٹائم کامرس کے لیے محفوظ رکھنا ہے۔

آئی ایم ایکس/ سی ای- 23، دنیا کی سب سے بڑی کثیر القومی بحری مشقوں میں سے ایک ہے۔ اگرچہ یہ ہندوستانی بحریہ کی پہلی آئی ایم ایکس شرکت ہے، البتہ یہ دوسرا موقع بھی ہے جہاں ہندوستانی بحریہ کا جہاز سی ایم ایف کی طرف سے کی جانے والی مشق میں حصہ لے رہا ہے۔ اس سے پہلے، 22 نومبر میں، آئی این ایس تریکنڈ نے، سی ایم ایف کی قیادت میں آپریشن سی سورڈ 2 میں حصہ لیا تھا۔

سی سورڈ 2 اور آئی ایم ایکس/ سی ای- 23جیسی مشقوں میں شرکت، ہندوستانی بحریہ کو آئی او آر میں بحری شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون اور اجتماعی بحری صلاحیت کو بڑھانے کے قابل بناتی ہے۔ یہ بحریہ کو علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے قابل بھی بناتا ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)INSTRIKANDPARTICIPATESININTERNATIONALMARITIMEEXERCISECUTLASSEXPRESS23(IMXCE-23)H3PJ.jpeg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)INSTRIKANDPARTICIPATESININTERNATIONALMARITIMEEXERCISECUTLASSEXPRESS23(IMXCE-23)NZ14.jpeg

*****

U.No.2333

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1904397) Visitor Counter : 107