عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
جی20انسداد بدعنوانی ورکنگ گروپ کے 3 روزہ اجلاس میں ، اثاثوں کی بازیابی ، مفرور معاشی مجرمین، معلومات کے اشتراک ، بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک اور باہمی قانونی معاونت سے متعلق کئی اہم شعبوں پر گہری اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی
ہریانہ کے گروگرام میں منعقدہ جی20انسداد بدعنوانی ورکنگ گروپ کے پہلے اجلاس میں دیگر اقدامات کے علاوہ بدعنوانی اور متعلقہ معاشی جرائم کے خلاف کارروائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے ایجنسیوں کو مستحکم کرنے کا مطالبہ کیا گیا
ڈی او پی ٹی کے ایڈیشنل سکریٹری اور جی 20 اے سی ڈبلیو جی کے صدر جناب راہل سنگھ نے کہا کہ ہندوستان 25 سے 27 مئی تک دوسرے جی20 اے سی ڈبلیو جی اجلاس کے لئے رشی کیش میں اور تیسرےجی20 اے سی ڈبلیو اجلاس کے لئے 9 سے 11 اگست تک کولکتہ میں میزبانی کرنے کے لئے منتظر ہے
اٹلی نے جی 20 اے سی ڈبلیو جی میں ہندوستان کے ایجنڈے کی بھر پور حمایت کی؛ ٹاسک فورس کے سربراہ اور جی 20 اے سی ڈبلیو جی کے شریک صدر، جناب جیونی تتاگلیہ پولسینی نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف مؤثر طریقے سے لڑنے ، ایک کثیر شراکت دار نقطہ نظر کے تحت سول سوسائٹی اور کاروباری برادری کے ساتھ مشغول ہونے کی ضرورت ہے
Posted On:
03 MAR 2023 6:19PM by PIB Delhi
جی20انسداد بدعنوانی ورکنگ گروپ (اے سی ڈبلیو جی) کے پہلے اجلاس کا افتتاح یکم مارچ کو مرکزی وزیر مملکت برائے عملہ اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کیا تھا جو آج گروگرام میں اختتام پذیر کیا۔ ڈی او پی ٹی کے ایڈیشنل سکریٹری اور جی 20 اے سی ڈبلیو جی کے صدر، جناب راہل سنگھ ، ٹاسک فورس کے سربراہ اور جی 20 اے سی ڈبلیو جی کے شریک چیئر جناب جیونی تتاگلیہ پولسینی کے ساتھ نے اے سی ڈبلیو جی کے اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے خطاب کیا۔
جناب راہل سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں میں ، اثاثوں کی بازیابی ، مفرور معاشی مجرموں ، معلومات کے اشتراک کے لئے رسمی و غیر رسمی تعاون ، بدعنوانی سے نمٹنے کےلیے ادارہ جاتی فریم ورک اور باہمی قانونی امداد وغیرہ سے متعلق کئی اہم شعبوں پر گہری اور نتیجہ خیز بات چیت کی گئی ۔ اس میں یو این او ڈی سی ، او ای سی ڈی ، ایگمونٹ گروپ ، انٹرپول اور آئی ایم ایف کے ماہرین اور دیگر ممالک کے مندوبین نے شرکت کی پریزنٹیشن دیا ۔ ہندوستان کے کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل جناب گریش چندر مرمو، ہندوستان کے مرکزی ویجیلنس کمشنر جناب پروین کمار سریواستو ، سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس کے چیئرمین جناب نتن گپتا ،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جناب سنجے کمار مشرا ، مرکزی تحقیقاتی بیورو کے ڈائریکٹر جناب سبودھ کمار جیسوال سمیت دیگر معززین نے اے سی ڈبلیو جی کے اجلاس سے خطاب کیا ۔
جناب راہل سنگھ نے مزید کہا کہ بات چیت کے دوران مندوبین کی کوشش رہی ہے کہ وہ ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 کے دوران اے سی ڈبلیو جی کے ایجنڈے میں موجود اعلی سطحی اصولوں کے مسودہ پر اتفاق رائے پر پہنچیں۔ انہوں نے مطلع کیا کہ بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ بدعنوانی اور متعلقہ معاشی جرائم سے نمٹنے کے لیے معلومات کے تبادلے کو بہتر بنانے ، بدعنوانی اور متعلقہ معاشی جرائم سے متعلق اثاثوں کی بازیابی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے، بدعنوانی اور متعلقہ معاشی جرائم کے خلاف کارروائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مستحکم کرنے اور بدعنوانی کی روک تھام اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ذمہ دار عوامی اداروں کی سالمیت اور تاثیر کو فروغ دینے اور اصلاحات میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اے سی ڈبلیو جی کے پہلے دن ، عوامی شعبے میں بدعنوانی کو روکنے کے لئے آئی سی ٹی کا فائدہ اٹھانے پر ایک خاص پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا ، جس میں ہندوستان کے حالیہ اقدامات جیسے جی ای ایم پورٹل اور ڈی بی ٹی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے دوران ، ہندوستان کے معروف ماہرین نے یہ ظاہر کیا کہ ہندوستان نے عوامی خدمات کی فراہمی میں بدعنوانی کو روکنے کے لئے آئی سی ٹی کی طاقت کو کس طرح اپنایا ہے۔
جناب راہل سنگھ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گروگرام میں ہمارے سے ساتھ رہنے کے دوران مندوبین کو ہندوستان کی بھرپور ثقافت ، وراثت اور کھانے کا ذائقہ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اے سی ڈبلیو جی کے دوسرے اجلاس کےلیے 25 سے 27 مئی تک رشی کیش میں اور اے سی ڈبلیو جی کے تیسرے اجلاس کے لئے 9 سے 11 اگست تک کولکاتہ میں ایک بار پھر نمائندوں کی میزبانی کرنے کے لئے بے تابی سے منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور اس سے متعلقہ معاشی جرائم کے خلاف جنگ کو مستحکم کرنے کے لئے اثاثوں کی بازیابی اور بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لئے مزید محرکات فراہم کرنے کے لئے ہندوستان ذاتی طور پر انسداد بدعنوانی کے وزارتی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ، جناب جیونی تتاگلیہ پولسینی نے جی 20 اے سی ڈبلیو جی میں ہندوستان کے ایجنڈے کے لئے اٹلی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے گروگرام میں پہلے جی 20 اے سی ڈبلیو جی کے انعقاد کے لئے ہندوستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ بدعنوانی کی بدلتی نوعیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی اور کاروباری برادری کے ساتھ مشغول ہونے کی ضرورت ہے ، ایک کثیر شراکت دار نقطہ نظر کے تحت بدعنوانی کے خلاف مؤثر طریقے سے لڑنے کی ضرورت ہے۔
20 ممبر ممالک ، 10 مدعو ممالک اور 9 بین الاقوامی تنظیموں کے شرکاء اور 90 سے زیادہ مندوبین نے جی 20 اے سی ڈبلیو جی کے پہلے اجلاس میں شرکت کی ، جو واقعی انسداد بدعنوانی کے اقدامات میں بین الاقوامی تجربے کی بھرپور نمائندگی کا مظہر ہے۔ ہندوستان نے جی 20 اے سی ڈبلیو جی کے شریک چیئر کی حیثیت سے اٹلی کی موجودگی کی ستائش کی اور شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
2299
(Release ID: 1904219)
Visitor Counter : 158