وزارت دفاع

پہلی بار، مکمل طور پر دیسی ساختہ پرائیویٹ طور پر تیار کردہ اے ایس ڈبلیو راکٹ کا فیوز، ہندوستانی بحریہ کے حوالے کیا گیا

Posted On: 03 MAR 2023 7:05PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کو آج ایک مکمل طور پر دیسی ساختہ فیوز وائی ڈی بی- 60 موصول ہوا ہے جو زیر آب راکٹ آر جی بی 60 کے لیے ، پہلی بار ایک نجی ہندوستانی صنعت کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

آتم نربھرتا کو اصلاح اور گولہ بارود کے شعبے میں بڑا فروغ دینے کے لیے ، ہندوستانی بحریہ نے ، پہلی بار ایک نجی مینوفیکچرر میسرز  ایکنومک ایکسپلوسیوز لمیٹڈ (ای ای ایل)، ناگپور کے ذریعے  تیار کردہ ، پانی کے اندر آبدوز شکن وار فیئر (اے ایس ڈبلیو ) راکٹ آر جی بی 60 کے لیے مکمل طور پر دیسی ساختہ فیوز وائی ڈی بی -60 حاصل کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب ہندوستانی بحریہ نے، کسی ہندوستانی نجی صنعت کو، پانی کے اندر گولہ بارود کی فراہمی کا آرڈر دیا ہے۔

میسرز ای ای ایل ناگپور کے سی ایم ڈی جناب ستیہ نارائن نول نے ، فیوز کی پہلی کھیپ بحریہ کے نائب سربراہ (وی سی این ایس) وائر ایڈمرل ایس این گھورمڑے کے حوالے کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وائس ایڈمرل گھورمڑے نے کہاکہ ’’اصلاح اور گولہ بارود کی تیاری میں نجی صنعتوں کی بڑھتی ہوئی شرکت، قابل تعریف ہے اور یہ مسلح افواج کے آتم نربھرتا میں ایک بڑا فروغ فراہم کر رہا ہے۔ پہلی بار ، نقلی متحرک آزامائشی سہولیات کا استعمال، ملک کے لیے ایک بڑی نمایاں کامیابی ہے‘‘۔

آتم نربھرتا حاصل کرنے کے ضمن میں، ہندوستان میں گولہ بارود اور فیوز کی تیاری کے لیے، ایک متحرک ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے، صنعتکاروں کو تمام تکنیکی مدد، ڈائرکٹوریٹ جنرل آف نیول آرمامینٹ (ڈی جی او این اے) اور ڈائرکٹوریٹ جنرل آف نیول آرمامینٹ انسپیکشن (ڈی جی این اے آئی)، ہندوستانی بحریہ نے فراہم کی ہے۔

 

U.No.2306

(ش ح - اع - ر ا) 



(Release ID: 1904181) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Marathi