نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی اینٹی-ڈوپنگ ایجنسی اور تعلیمی تحقیق وتربیت کی  کونسل نے، اسکول کے بچوں اور اساتذہ کے درمیان ، کھیلوں کی قدر پر مبنی تعلیم کو مضبوط بنانے کے لیے، مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 03 MAR 2023 5:00PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارے قومی اینٹی-ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) اور قومی تعلیمی تحقیق وتربیت  کی کونسل (این سی ای آر ٹی)، وزارت تعلیم نے آج اسکول کے بچوں اور اساتذہ کے درمیان   کھیلوں کی قدر پر مبنی تعلیم کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت نامے کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

اس مفاہمت نامے پر نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت میں کھیل کود کے محکمے کی سکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی اور وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے سکریٹری جناب سنجے کمار، وزارت تعلیم کی ایڈیشنل سکریٹری   لمچنگھوئی سوئیٹی چانگسان، قومی اینٹی-ڈوپنگ کی ڈی جی اور سی ای او محترمہ ریتو سین، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے محکمے کے ڈائریکٹر جناب ومل آنند، وزارت تعلیم  کے ادارے این سی ای آر ٹی کے ڈائرکٹر پروفیسر دنیش پرساد سکلانی اور وزارت تعلیم کے سی آئی ای ٹی – این سی ای آر ٹی کے جوائنٹ ڈائریکٹر پروفیسر امریندر بہرا کی موجودگی میں شاستری بھون کے وزارت تعلیم کے کانفرنس ہال میں دستخط کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ES9Y.jpg

سکریٹری (کھیل کود کے محکمے)محترمہ سجاتا چترویدی نے کلیدی خطبہ دیا اور کہا کہ ’’چھوٹی عمر سے ہی کھیلوں کی مثبت اقدار کو فروغ دینا اس بات کو یقینی بنانے کی کلید ہے کہ نوجوان کھلاڑی، بعد کی عمر میں صاف ستھرے کھیل کی مشق کریں۔ یہ مفاہمت نامہ وزارت تعلیم کے محکمے این سی ای آر ٹی کے تعاون سے این اے ڈی اے کی رسائی کی کوششوں کو کئی گنا بڑھا دے گا اور نچلی سطح پر بیداری پیدا کرنے میں مدد کرے گا‘‘۔

سکریٹری (اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے) جناب سنجے کمار نے کہا کہ ’’تعلیم، طلباء کے کردار کو تشکیل دیتی ہے جبکہ کھیل مثبت اقدار کو جنم دیتے ہیں۔ یہ تعاون مستقبل کے لیے  اچھے شہریوں کی پرورش میں ایک طویل سفر طے کرے گا‘‘۔

کھیل میں ڈوپنگ کے خلاف یونیسکو کے بین الاقوامی کنوینشن کے دستخط کنندہ کے طور پر ، ہندوستان صاف ستھرے کھیلوں کی کوششوں کو بڑھانے اور ملک میں قدر پر مبنی کھیلوں کی تعلیم کو فروغ دینے کی ذمے داری رکھتا ہے۔

یہ تعاون اسکول کے طلباء، والدین، نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں اور جسمانی تعلیمی کے اساتذہ کے لیے ، پی ایم ای-ودّیا کے ذریعے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور پیش رسائی کی صلاحیت کا فائدہ اٹھائے گا۔

اس مفاہمت نامے کے ذریعے جو اہم سرگرمیاں انجام دی جائیں گی، ان میں کھیلوں کی اقدار اور اخلاقیات، جیسے کہ سالمیت، تنوع، مساوات، منصفانہ کھیل، احترام اور ٹیم ورک پر قابل رسائی فارمیٹ میں ای- مواد تیار کرنا اور ہر کلاس روم میں ایونیسکو ویلیو بیسڈ اسپورٹس ایجوکیشن ٹول کٹ کو فروغ دینا شامل ہے۔

*****

U.No.2304

(ش ح - اع - ر ا) 


(Release ID: 1904179) Visitor Counter : 153