وزارت دفاع

وزیر دفاع نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ بذریعہ ٹیلیفون  گفتگو کی، 'خود انحصار ہندوستان کے تحت سو دیسی دفاعی مینوفیکچرنگ کے لئے حکومت کی ترجیح کی نشاندہی کی


جناب راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ منصوبوں میں اپنی سرمایہ کاری کوفروغ دینے اور  خاص طور پربہتر ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کے لیے اسرائیل کی صنعتوں مدعو کیا  

Posted On: 03 MAR 2023 5:44PM by PIB Delhi

وزیر دفاع  راج ناتھ سنگھ نے 03 مارچ ، 2022 کو اپنے اسرائیلی ہم منصب جناب یوو گیلانٹ کے ساتھ بذریعہ  ٹیلیفون بات چیت کی۔ دونوں وزراء کے مابین یہ پہلی بات  چیت تھی۔ وزیر دفاع نے جناب گیلانٹ کو اسرائیل کے وزیر دفاع کی حیثیت سے ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے ’خود انحصار ہندوستان ‘ کے تحت دفاعی سازوسامان کی گھریلو تیاری کے لئے حکومت کی ترجیح کی نشاندہی کی۔ انہوں نے ہندوستان میں ایک متحرک اور عالمی معیار کے دفاعی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کے فروغ کے لئے اسرائیلی صنعتوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔ علاوہ ازیں وزیر دفاع نے اسرائیلی صنعتوں کو دعوت دی کہ وہ ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں اپنی سرمایہ کاری کوبڑھائیں ، جس کا مقصد خاص طور پر  بہتر ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون  کے شعبہ  کو فروغ دینا اور نشاندہی کرنا ہے  ۔ انہوں نے حال ہی میں اختتام پذیر ایرو انڈیا 2023 کے دوران ہندوستانی اور اسرائیلی کمپنیوں کے مابین کچھ اہم معاہدے پر دستخط کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اسرائیل کے وزیر دفاع نے خطے میں ہندوستان کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی اور دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت کو بڑھانے میں اپنی حکومت کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ دونوں وزراء نے گذشتہ سال اپنائے گئے ’وژن اسٹیٹمنٹ ‘ کے فریم ورک کے تحت دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا)

2297



(Release ID: 1904106) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Marathi