آئی ایف ایس سی اتھارٹی
azadi ka amrit mahotsav

ڈیکن یونیورسٹی ہندوستان میں گفٹ سٹی کے مقام پراپنا بین الاقوامی برانچ کیمپس قائم کرنے والی پہلی غیر ملکی یونیورسٹی بن گئی

Posted On: 03 MAR 2023 1:27PM by PIB Delhi

ڈیکن یونیورسٹی، جو آسٹریلیا کی ایک ممتاز یونیورسٹی ہے، ایسی  پہلی غیر ملکی یونیورسٹی بن گئی ہے جس نے گجرات میں گفٹ سٹی کے مقام پرگفٹ- آئی ایف ایس سی میں اپنا پہلا بین الاقوامی برانچ کیمپس (آئی بی سی )قائم کرنے کی غرض سے انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹرز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) کی منظوری حاصل کی ہے۔

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی  مرکزی وزیر محترمہ نرملا  سیتا رمن نے  مالی سال  23-2022کے مرکزی بجٹ میں اعلان کیا تھا کہ ‘‘عالمی معیار کی غیر ملکی یونیورسٹیوں اور اداروں کو گفٹ سٹی میں فنانشل مینجمنٹ، فن ٹیک، سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے کورسز پیش کرنے کی اجازت دی جائے گی،جو ملک کی قواعد وضوابط سے مبراہوں گی تاکہ  مالیاتی خدمات اور ٹیکنالوجی کے لیے اعلیٰ درجے کے انسانی وسائل کی دستیابی میں سہولت فراہم کی جاسکے ۔

آئی ایف ایس سی اے کو  جو کہ ہندوستان میں آئی ایف ایس سیز کے لیے  ایک یکساں  مالیاتی ریگولیٹر ہے، اکتوبر 2022 میں آئی ایف ایس سی اے (بین الاقوامی برانچ کیمپس اور سمندرپارتعلیمی مراکز  کے قیام اور ان کے کام کاج) کے ضوابط، 2022 کو  نوٹیفائی  کیا تھا۔ جس کو دنیا بھر کی معروف غیر ملکی یونیورسٹیوں سے حوصلہ افزا ردعمل ملا ہے۔

آئی ایف ایس سی اے نےگفٹ سٹی کمپنی لمیٹڈ کے  ذریعے قائم کردہ ماہرین کی کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر ڈیکن  یونیورسٹی کو اپنی اصولی منظوری دی ہے۔ اس منظوری کی وجہ سے، ڈیکن یونیورسٹی، ہندوستانی اور غیر ملکی دونوں طلباء کو گفٹ آئی ایف ایس سی اے میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی اور مالیاتی انتظام کے شعبوں میں  وہی ڈگری کورسز پیش کر سکے گی جو وہ آسٹریلیامیں پیش کرتی ہے۔ بھارت میں  پیش کی جانے والی ڈگری گھریلو دائرہ اختیار میں پیش کی جانے والی ڈگری جیسی یا  اس کے مماثل ہو گی۔

گفٹ آئی ایف ایس سی  میں عالمی معیار کے تعلیمی اداروں کے قیام  کی بدولت ایک مستحکم توسیعی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے اور گفٹ سٹی سے باہر کام کرنے والے مالیاتی اداروں کو اعلیٰ درجے کے انسانی وسائل مہیا کرنے میں مددملے گی۔ یہ اکیڈمی اور صنعت کے درمیان گہرے تعاون کو بھی فروغ دے گا جس کے نتیجے میں مالی اختراعات سامنے آئیں گی۔

توقع ہے کہ پہلی غیر ملکی یونیورسٹی کا گفٹ آئی ایف ایس سی اے میں داخلہ ،عالمی شہرت کے  حامل  ایسے کئی اور اداروں کے لیے اب تک موصول ہونے والی دلچسپی کے اظہار کی پیروی کرنے کا مرحلہ طے کرے گا۔

آئی ایف ایس سی اے  کے چیئرپرسن جناب انجیتی سری نواس،  نے کہا کہ،‘‘ہندوستان کے اندر عالمی معیار کی تعلیم (گفٹ آئی ایف ایس سی اے) دستیاب کرانے کے علاوہ، یہ توقع  بھی کی جاتی ہے کہ بین الاقوامی روزگار کے زیادہ مواقع والے طلباء کے لیے یہ بہت  کم لاگت  والا  اورزبردست قدرقیمت کاحا مل ادارہ ثابت ہوگا۔ یہ دنیا کے تمام حصوں سے طلباء کو راغب کرتے ہوئے گفٹ آئی ایف ایس سی اے کی زیادہ سے زیادہ عالم  کاری کا باعث بنے گا۔

*************

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -2278


(Release ID: 1903873) Visitor Counter : 181